... loading ...
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 2002 کے مذہبی تنازعات کے دوران گجرات میں مسلمان خاتون بلقیس بانو کو ریپ کا نشانہ بنانے اور اہل خانہ کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کے سزا یافتہ 11ملزمان کو رہا کرنے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کی قیادت میں چلنے والی وزارت داخلہ نے مسلم خاتون بلقیس بانو ریپ کیس میں ملوث تمام مجرمان کو رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جو بعدازاں ایک قانونی ویب سائٹ دی لیفلیٹ پر اپلوڈ کیا گیا۔ رواں برس اگست میں ہندو قوم پرست جماعت کے کارکنان کی جانب سے ملزمان کی رہائی کی حمایت کرنے پر احتجاج شروع ہوئے تھے مگر اس وقت یہ تصدیق نہیں ہوئی تھی کہ آیا مرکزی حکومت مجرمان کی رہائی پر عمل کرے گی یا نہیں۔ خیال رہے کہ 2002 جب نریندر مودی بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو اس وقت مذہبی تنازعات کے دوران بلقیس بانو نامی حاملہ خاتون کو وحشیانہ طریقے سے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور بعدازاں ان کے خاندان کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ بھارت کی تاریخ میں پرتشدد خونی تنازعات کے دوران 2 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں گجرات حکومت کی طرف سے جمع کیے گئے بیان حلفی کے مطابق حکومت کا کہنا تھا کہ گینگ ریپ کیس میں سزا یافتہ ملزمان کی رہائی کی درخواست جیل میں گزارے گئے ان کے 14 سالہ قید اور اس دوران ان کے اچھے رویے کی بنیاد پر منظور کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت گجرات کو ملزمان کی معافی سے متعلق دستاویزات جمع کرنے کا حکم دیا تھا جہاں ملزمان کی رہائی کے خلاف متعدد درخواستیں بھی جمع کی گئی ہیں۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے عدالتی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ سزا یافتہ افراد کو اگست میں قبل از وقت رہائی سے پہلے ہی ایک ہزار سے زائد دنوں کی پیرول اور رعایت دی گئی تھی۔ دی لیفلیٹ ویب سائٹ کی طرف سے جاری ایک اور دستاویز کے مطابق سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی آئی) کی طرف سے ملزمان کی رہائی پر اعتراضات کے باوجود بھی گجرات حکومت نے انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا جہاں سی بی آئی کے سربراہ نے کہا کہ کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ملزمان کی طرف سے کیا گیا جرم گھناؤنا اور سنگین ہے۔ گجرات کے ضلع دہود میں تنازعات کے دوران مسلم خاتون کا ریپ کرنے کے بعد ان کے خاندان کے 14 ارکان بشمول تین سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں 11 ملزمان کو 2008 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رواں برس اگست میں بھارت کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر تمام سزا یافتہ مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...