... loading ...
ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدہ کیا آج ہم پچھتا رہے ہیں، ہم حکومت چھوڑ دیں یہ کہنا بہت آسان ہے جو بھی وعدے ہم سے کیے گئے پورے نہیں ہوئے۔ ایک انٹرویو میں وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ جو مسائل آ رہے ہیں اس کی وجوہات بھی دیکھیں پہلے دن سے ہمارے ووٹ بینک کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ووٹ بینک توڑنے کیلئے حلقہ بندیاں اپنی مرضی سے کی گئیں ایم کیوایم کے پاس کراچی کامینڈیٹ ہے، کراچی کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں صرف ایم کیوایم نہیں ساری جماعتوں کی ہار ہے ضمنی انتخابات میں کراچی میں 8 فیصد لوگ نکلے، تازہ الیکشن میں پی ٹی آئی ناکام ہوئی ہے کیونکہ انتہائی کم ٹرن آؤٹ تھا ایم کیوایم اقتدار میں رہی بھی ہے تومضبوط اختیارات کے بغیر رہی، میئر تھا تو بے اختیار تھا آج مرتضی وہاب ڈیلیور کر پارہے ہیں؟ ۔وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم فارغ نہیں ہو رہی کراچی کامینڈیٹ اب بھی ہمارے پاس ہے ایم کیوایم کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ہمارا مینڈیٹ توڑا اور چرایا جا رہا ہے، ایم کیوایم نے آج تک جوبھی مطالبات رکھے ہیں ایک بھی پورا نہیں ہوا ہم سمجھوتہ نہیں کر رہے بلکہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا جا رہا ہے ہماری تالی بجانے کے کیسز ہیں باقی جماعتوں کے کیسز ختم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کل ساری جماعتیں ہاری ہیں، صرف ایم کیوایم نہیں، کراچی میں جتنی بھی جماعتوں نے حکومت کو ڈیلیور نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ پیپلزپارٹی کے کیسزختم ہو گئے ہمارے کیسز چل رہے ہیں، اقتدار کیلئے نہیں کراچی کی بہتری کیلئے حکومت میں شمولیت کرتے ہیں، جو ہونا تھا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری اب گورنرہیں تاہم یہ ایشو نہیں کراچی کے ایشوحل کرنے کیلئے ہمیں دھوکا دیا جاتا ہے ہمارے دو وزیر بن گئے گورنر بھی آ گیا یہ کوئی مسئلہ نہیں تھا، الیکشن ہارنے کا گورنرسندھ کی تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ عمران خان کو6 لاکھ میں سے50 ہزارووٹ پڑنا کوئی بڑی بات نہیں، کراچی کا ووٹر یا سپورٹر کیوں نکلے، کراچی کے ساتھ کیا کیا گیا ہے ہم نے ڈیلیور نہیں کیا ہماری غلطیاں ہیں جس کوتسلیم کرتے ہیں تاہم پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی ڈیلیور نہیں کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...