... loading ...
سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے ریاض سیزن 2022 کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ “خیالات سے بالاتر” کے نعرے کے تحت یہ سیزن 21 اکتوبر کو ایک بین الاقوامی کنسرٹ کے ساتھ شروع ہوگا۔ جس میں کینیڈین کمپنی Cirque du Soleil کا شو بھی شامل ہے۔ ترکی بن عبد المحسن نے وضاحت کی کہ نئے سیزن میں 15 علاقے شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک ایک خاص تفریحی کردار سے متصف ہے۔ سب سے نمایاں “بولیورڈ ورلڈ” کا علاقہ ہے جس میں دنیا بھر کے متعدد ممالک کی ثقافتیں اور ماحول شامل ہیں۔ امریکہ، فرانس، یونان، بھارت، چین، سپین اور جاپان، مراکش، میکسیکو اور اٹلی جیسے ممالک ریستورانوں، بازاروں اور فنون کے ذریعے اپنے تجربات پیش کریں گے۔ بلیوارڈ ورلڈ ایریا ریاض سیزن 2022 میں پہلی مرتبہ شامل ہو رہا ہے۔ اس میں دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل بھی شامل ہے، جہاں زائرین ریاض شہر میں پہلی بار آبدوزوں کی سواری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہاں مزید متعدد خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں کامبیٹ ولیج اور سپر ہیرو ولیج سے لطف اٹھایا جائے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے سفیر کا تجربہ ہوگا، ایک کیبل کار کی سہولت ہوگی جو علاقے اور اس کے پڑوس دی بلیوارڈ ریاض سٹی کے درمیان ہرگھنٹے 3 ہزار افراد کی نقل و حمل کرے گی۔”ریاض سٹی بلیوارڈ” گزشتہ سیزن میں بھی شامل تھا۔ اس سال اس میں بہت سی پیشرفت کی گئی ہے ۔ خاص طور پر 12 نئے ریستوران اور کیفے بنائے گئے، 25 عرب اور بین الاقوامی ڈرامے پیش کئے جا رہے، ان ڈراموں میں 7 سعودی ڈرامے بھی شامل ہیں۔الشیخ ترکی نے مزید بتایا کہ “ونٹر ونڈر لینڈ” اس سال 5 نئے گیمز اور مختلف تجربات کے ساتھ واپس آئے گا۔ یہ تجربات دارالحکومت ریاض کے رہائشیوں اور سیاحوں کو نئے آپشنز تلاش کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اسی طرح “مرابہ” کے علاقے میں 8 بین الاقوامی ریستوراں ہیں ۔ “ریاض سکائی” کا علاقہ کھانے کے لیے کلاڈ ہیگنگ لانجز پیش کر رہا ہے ۔ یہاں مشروبات اور کھانوں کی مخصوص اقسام پیس کی جائیں گی۔سیزن میں خاندانوں، بچوں اور اکیلے آئے افراد کے لیے کئی نمائشیں پیش کی جائیں گی۔ ان نمائشوں میں کھلونا میلہ، ورکشاپس، میں عرب ہوں، پرفیوم، کاریں، موبائل فونز اور بلیک ہیٹ شامل ہیں۔سیزن اس سال اپنی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ریاض چڑیا گھر بھی متعارف کرا رہا ہے۔یہ ایک نمایاں ترین بین الاقوامی چڑیا گھر ہے جس میں 190 قسموں کے 1,300 سے زیادہ جانور ہیں۔سفارتی کالونی کے دو علاقوں چھوٹا ریاض اور ذا جروفز میں بھی کئی حیران کن چیزیں موجود ہیں۔مرسول پارک میں وان ویسٹ فال میرا ڈونا کے کھلاڑیوں کی نمائش ہوگی۔ انگلش کلب نیو کیسل کے لیے بھی ایک نمائش ہوگی۔خیالاتی پارک بھی ایک جاندار تفریحی مقام ہے جو ریاض کے مغرب میں الرحاب ضلع میں ہوتا ہے۔اس سیزن میں کھیلوں کے مقابلوں کا ایک گروپ بھی شامل ہے جیسے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای، ریاض سیزن کپ ہے ، Cirque du Soleil کے بین الاقوامی شوز، اور 65 دن کی آتش بازی کی سرگرمیاں بھی موجود ہوں گی۔الشیخ ترکی نے بتایا سیزن کے دوران بہت سے فری علاقوں کابھی بتایا ۔ فری سروسز والے ان علاقوں میں “السویدی گارڈن”، “زمان ولیج” اور “الزال مارکیٹ” شامل ہیں۔انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا مملکت میں تفریحی شعبے کے لیے بھرپور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے 2022 کا ریاض سیزن سسپنس اور جدیدیت کا ایک خصوصی مرکب فراہم کر رہا ہے۔ جو دارالحکومت ریاض کو ایک اہم انکیوبیٹر، ایک ترجیحی منزل اور ایک محرک جگہ بناتا ہے جو مقامی اور بین الاقوامی تخیل سے بالاتر ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...