... loading ...
بھارتی سپریم کورٹ کا بینچ ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے متفقہ فیصلہ سنانے میں ناکام رہا، منقسم فیصلے کی وجہ سے معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے پینل میں سے ایک جج جسٹس ہیمانت گپتا نے کہا کہ فیصلے پر ہمارے درمیان ‘اختلاف رائے’ موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس ہیمانت گپتا نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ حجاب پر پابندی کے خلاف درخواست خارج کی جائے مگر پینل میں شریک جسٹس سدھانشو دھولیا نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ‘حجاب پہننا ذاتی انتخاب کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر مزید غور کرنے کے لیے چیف جسٹس لارجر بینچ تشکیل دیں گے، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کب ہوسکتا ہے۔ حجاب پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کرنے والی خواتین کے ایک وکیل انس تنویر نے کہا کہ ‘منقسم فیصلہ ان کے لیے نصف جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چیف جسٹس جلد ہی ایک لارجر بینچ تشکیل دیں گے اور ہمارے حق میں مکمل فیصلہ سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں رواں برس فروری میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے خلاف مسلم طلبہ اور ان کے والدین نے بھرپور احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد ہندو برادری کے طلبہ نے بھی اس کے خلاف اس وقت جوابی احتجاج کیا تھا، جس سے ایک ایسے وقت میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا جب بھارتی مسلمان اس بات کی شکایات کر رہے تھے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو قوم پرست حکمراں جماعت میں ان کو پسماندہ رکھا جا رہا ہے۔ بھارت میں حجاب ایک مرتبہ پھر اس وقت زیر بحث آیا ہے جب ایرانی خواتین اپنے ملک میں اسلامی قوانین کے تحت بنائے گئے ‘ڈریس کوڈ’ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کی 1.4 ارب آبادی کا 13 فیصد مسلمان ہے اور بھارت کی سب سے بڑی اقلیتی برادری ہے۔ حجاب پر پابندی عائد کرنے پر ناقدین کا کہنا تھا کہ یہ مسلمانوں کو پسماندہ رکھنے کا ایک اور حربہ ہے، جسے اچھال کر کرناٹک میں حکومت کرنے والی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اگلے سال مئی میں ہونے والے انتخابات میں فائدہ اٹھا سکتی ہے تاہم ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کا کہنا ہے کہ حجاب پر پابندی کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...