... loading ...
پاکستان میں ہر 2 گھنٹے میں ایک خاتون جنسی زیادتی کا شکار ہوتی ہے۔ پولیس، محکمہ داخلہ ، وزارت انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5 برس (2017سے 2021) کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر خواتین کی آبروریزی کے 21 ہزار 900 اوسطا یومیہ 12خواتین پر جنسی تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔2017 کے دوران ملک بھر میں خواتین پر جنسی تشدد کے 3328، 2018 میں 4456 ، 2019 میں 4573، 2020 میں 4478 جب کہ 2021 میں 5169 واقعات سامنے آئے۔2022 کے ابتدائی 4 ماہ کا ڈیٹا دستایب نہیں تاہم مئی سے اگست کے دوران خواتین کی آبروریزی کے 305واقعات میڈیا میں رپورٹ ہوئے۔خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ 18 ہزار 848 واقعات پنجاب میں رپورٹ ہوئے جب کہ سزا کی شرح صفر اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کی 44 عدالتوں میں خواتین پر جنسی تشدد کے 1301 مقدمات مکمل کیے گئے۔خواتین سے زیادتی کے مقدمات میں سزا کی شرح 0.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، پانچ سال میں پولیس نے 2856 مقدمات کے چالان پیش کیے اور صرف 4 فیصد مقدمات کے فیصلے ہوئے۔گزشتہ 5 برس کے دوران اجتماعی زیادتی کے مجموعی طور پر 908 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 2018 میں 289 ، 2019 میں 260، 2020 میں 246 اور 2021 کے دوران 113واقعات سامنے آئے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی جانب سے خواتین کے ساتھ رکھے جانے والے جنسی تعصب کے حوالے سے 2020 میں جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں پاکستان کو 75ممالک کی فہرست میں سب پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا۔اسی طرح خواتین کی سیاسی خودمختاری، اقتصادی معاملات میں شمولیت ، تعلیم کے حصول اور صحت کے بارے میں کام کرنے والی ورلڈ اکنامک فورمز جنڈر گیپ رپورٹ نے 156ممالک کی فہرست میں پاکستان 153واں نمبر دیا تھا۔گزشتہ سال ستمبر میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے انسداد ریپ (انوسٹی گیشن اینڈ ٹریل)بل 2021 کی منظوری دی تھی جس کے تحت ریپ کے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں تشکیل دینے کا قانون منظور کیا گیا تھا۔2021 میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے عادی مجرم کو کیمیائی طریقے نامرد بنانے کے بل کی بھی منظوری دی گئی تھی۔ فوجداری(ترمیمی) بل 2021 کے ذریعے تعزیرات پاکستان 1860 اور فوجداری ضابطہ 1898 میں ترمیم کی گئی تھی تاہم اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ریپ کے مجرم کو نامرد بنانے کے قانون کو غیر اسلامی قرار دیا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...