وجود

... loading ...

وجود
وجود

حضور آپ ﷺ آئے ،تو دل جگمگائے

منگل 11 اکتوبر 2022 حضور آپ ﷺ آئے ،تو دل جگمگائے

قرآن حکیم فرقان حمید میں ارشاد ِ باری تعالی ہے کہ ’’اور انہیں اللہ کے دن یاد دلاؤ۔‘‘]سورۃ ابراہیم ،آیت ۵[۔امام المفسرین سید نا عبداللہ ابنِ عباس ؓ اس آیت مبارکہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ’’ ایام اللہ سے مراد وہ دن ہیں جن میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی کسی بھی نعمت کا نزول ہوا ہو۔ ان ایام میں سب سے بڑی نعمت کے دن سید عالم سرورِ کائنات رحمتہ العالمین حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت اور معراج کے ایام ہیں۔اس لیے حضور ﷺ کی میلاد اور سیرت کا تذکرہ کرنا بھی اسی آیت کے حکم میں داخل ہے‘‘ ۔
حضرت آمنہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ ’’جب آپ ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی تو آسمان سے ساتھ ہی ایسا نور نکلا جس سے مغرب سے مشرق تک ساری کائنات روشن ہوگئی‘‘۔یعنی کائنات کا ذرہ ذرہ آپ ﷺ کی آمد کا منتظر تھا۔اس لیے جب آپ ﷺ مولد ہوئے توآسمانِ قدرت نور کے جلووں سے لبریز ہوگیا،پھول نکہت اورکلیاں خوشبووں سے ایسی مہکیں کہ پتہ پتہ مخمور ہوکر سربسجو د ہوگیا،مندروں میں بتوں نے اپنے کفر سے تائب ہوکر اپنے اپنے سرایمان کے آگے سرنگوں کرلیے۔ لات ومنات ،ھبل و عزات کی عزت و توقیر پامال ہوگئی ۔گمراہی ہدایت میں بدل گئی ،ظلم کو اپنی موت اپنے آنکھوں کے سامنے نظر آنے لگی ۔ فرشتے خوشی سے جھومتے ہوئے خوشبوؤں سے معطر آسمانوں سے جوک در جوک زمین دنیا پر اُترنے لگے۔ ایک بیدار انقلاب ہرسمت سے طلوع ہوتا نظر آنے لگااور سرزمینِ حجاز جلوہ حقیقت سے سرشارہوگئی ۔نور کے تڑکے’’ نور علی نور ‘‘کی نورانی آوازوں کے ساتھ کائنات گنگنانے لگی ۔پھولوں نے اپنی قبائیں رنگیں کرلیں ،کلیوں نے آنکھیں وا کیں، دریا بہنے لگے ،ہوائیں چلنے لگیں ،آتش کدوں کی آگ ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے سرد ہوگئی ۔
آپ ﷺ کی آمد کی بدولت یتیموں کو والی ،بے سہاروں کو سہارا ملا ،جہنم کے گرداب میں گھری ہوئی انسانیت کو واپسی کا کنارا ملا،تو پھرایسا کون سا انسان ہے جو آپ ﷺ کی آمد کے دن خوشی نہ منائے ۔ آپ ﷺ کی آمد کے دن خوشی منا نا انسانی فطرت کا تقاضا ئے عین ہے ۔جب ہی تو انسان ہمیشہ سے اس دن میں تمام ایام سے بڑھ کر خوشی مناتا آیا ہے۔ ممتاز محدث علامہ ابن عبدالرحمن ابن جوزی اپنی کتاب ’’المولد لنبی ،صفحہ 58 پرسرزمینِ عرب عید میلادالنبی ﷺ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’’ہمیشہ سے مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ،مصر ،شام ،یمن غرض شرق و غرب تک تمام بلادِ عرب کے باشندے عید میلاالنبی ﷺ کی محافل منعقد کرتے آئے ہیں ۔اہلِ عرب جب ماہِ ربیع الاول کا چاند دیکھتے ہیں تو ان کی خوشی کی انتہانہیں رہتی ۔چنانچہ ذکرِ میلاد پڑھنے اور سننے کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور بے پناہ اجرو کامیابی حاصل کرتے ہیں ‘‘۔
آپ ﷺکے ولادت باسعادت کے دن کو ریاستی سطح پر عظیم الشان طریقے سے منانے کا آغاز سب سے پہلے نورالدین زنگی کے دورِ حکومت میں ملک شام سے ہوا تھا جس کو پھر بعد میں سلطنتِ عثمانیہ نے عظیم الشان دوام بخشا اور اُس کے بعد سے لے کر آج تک کئی اسلامی ممالک کی جانب سے اس دن ریاستی سطح پر عیدمیلادالنبی ﷺ منانے کا سلسلہ بدستور جاری و ساری ہے۔ہزار شکر کہ ہمارا وطن عزیز بھی عالمِ اسلام کے اُن ممالک کی صف میں شامل ہے جہاں سرکاری و ریاستی سطح پر جشن ِعید میلادالنبی ﷺ منانے کا اہتمام کیا جاتاہے۔مذہبی منافرتوں اور دیگر کج بحثی سے قطع نظر ہمیں یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ مسلمان کے ایمان کی تکمیل کی شرط اولین سرکارِ دوعالم ﷺ سے محبت ہے ۔جیسا کہ حضر ت عبد اللہ بن ہشام روایت کرتے ہیں کہ’’ ایک دفعہ ہم بنی کریم ﷺ کے ساتھ تھے،اور آپ ﷺنے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کاہاتھ پکڑا ہوا تھا،پس حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ نے کہا:یا رسول اللہ! مجھے آپ،اپنی جان کے علاوہ، ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا:’’جب تک میں تیری جان سے بھی زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں ایمان مکمل نہ ہو گا‘‘حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا:پس اللہ کی قسم!اب آپ ﷺ مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اے عمرؓ! اب تم کامل مومن ہو۔‘‘]صحیح بخاری[
اس حدیث مبارکہ کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اگر کوئی عاشقِ رسول اپنی محبت کے اظہار کے لیے اپنے گھر کو سجاتاہے ،اپنے محلے کو سجاتاہے یا اپنے شہر کو سجانے میں معاونت فراہم کرتا ہے اور اپنے حضورحضرت محمد ﷺ کی آمد کی خوشی میں مٹھائی یا کوئی اور شیرنی لوگوں میںتقسیم کرتا ہے تو اس پر تنقید کے بجائے اس عمل میں اس کی تقلید کرنی چاہئے اور اگر اس عاشق ِ رسول ﷺ کی طرف سے اسلامی احکامات پر عمل پیرا ہونے میں کوئی کوتاہی اورکمزوری نظر آئے تو یہ دُعا بھی کرنی چاہئے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اسے جشن میلادالنبی ﷺ جیسی بابرکت خوشی منانے کے ساتھ ساتھ اپنے حبیب حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے والا بھی بنائے ۔بے شک ہمارے نبی ﷺ کی محبت ہمارے لیے باعث نجات ہے۔شاید اسی طرف علامہ اقبال ؒ نے اشارہ کرتے ہوئے فرما یا تھا کہ’’ یہ فاقہ کش جو موت سے ڈرتا نہیں ذرا ۔۔۔روح محمد اس کے بدن سے نکال دو۔۔۔فکر عرب کو دے کر فرنگی خیالات۔۔۔ اسلام کو حجاز و یمن سے نکال دو‘‘۔
آج اگر ہم عالمی حالات کی طرف نظر کریں تو تمام استعماری طاقتیں اور بولہبی قوتیں مختلف حیلوں بہانوں اور ہمارے آپس کے اختلافات کا فائدہ اُٹھا کر ہر طرف سے اور ہرطریقے سے ہم پر حملہ آور ہیں ۔اس کے مقابلے میں بدقسمتی سے ہمارا کردار آج بھی یہ ہی ہے کہ ہم ترازو اُٹھاکر نبی ﷺ کی شان تولنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ان دگرگوں حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم تمام مسلمانِ ملت اپنے تمام فروعی تنازعات و اختلافات بھلا کر عید میلادالنبی ﷺ اس شان اور وقار سے منائیں کہ تمام بولہبی قوتوں کو اچھی طرح معلوم ہوجائے کہ مسلمان عظمتِ مصطفی ﷺ کا پرچم اُٹھائے ، حضو ر ﷺ کی ولادت باسعادت پر توحید کی سربلندی کے لیے یک جان ہو چکے ہیں۔
یہ دو جہان سے آگے کی ایک منزل ہے
عطائے عشق محمدﷺ،جہان تیسرا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
جیل کے تالے ٹوٹ گئے ، کیجریوال چھوٹ گئے! وجود منگل 14 مئی 2024
جیل کے تالے ٹوٹ گئے ، کیجریوال چھوٹ گئے!

تحریک آزادی کے عظیم ہیرو پیر آف مانکی امین الحسنات وجود منگل 14 مئی 2024
تحریک آزادی کے عظیم ہیرو پیر آف مانکی امین الحسنات

ہاکی اور آوارہ کتے وجود منگل 14 مئی 2024
ہاکی اور آوارہ کتے

فالس فلیگ آپریشن کیا ہوتے ہیں؟ وجود پیر 13 مئی 2024
فالس فلیگ آپریشن کیا ہوتے ہیں؟

بی جے پی کو مسلم آبادی بڑھنے کا خوف وجود پیر 13 مئی 2024
بی جے پی کو مسلم آبادی بڑھنے کا خوف

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر