... loading ...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما کامران خان ٹیسوری سندھ کے اچانک گورنر تعینات کر دیے گئے۔ گورنر سندھ کے طور پرعمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے یہ منصب خالی تھا۔ ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کی حکومت سے اپنی حمایت واپس لینے کے بعد مرکز میں پی ڈی جماعتوں کو حمایت دینے کے لیے گورنر سندھ کا منصب بھی طلب کیا تھا۔ اور اس کے لیے ایم کیو ایم کی سینئر ترین خاتون رہنما نسرین جلیل کا نام دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نسرین جلیل کا نام باقاعدہ طور پر مرکزی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا۔ جس پر بعض حلقوں سے اعتراضات آئے تھے۔ اس عرصے میں کامران ٹیسوری کی ایم کیوایم میں پراسرار شمولیت ہوئی۔ ایم کیوایم کے حلقوں نے کامران ٹیسوری کی شمولیت کا کبھی دفاع نہیں کیا گیا۔ بلکہ کامران ٹیسوری کی ایم کیوایم میں شمولیت کو “اوپر کا دباؤ” باور کرایا۔ اب اچانک 12 ربیع الاول کو ایم کیوایم کی رہنما نسرین جلیل کی جگہ کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ تعینات کردیا گیا۔ واضح رہے کہ کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ بنائے جانے پر سندھ بھر میں سوشل میڈیا پر تنقید کا ایک طوفان اُمڈ آیا ہے۔ دوسری طرف صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔صدرِ مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101 ایک کے تحت دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کی جانب سے گورنر سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
کامران ٹیسوری کا پس منظر
کامران ٹیسوری 5 مئی 1974ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری 12 سال سے سیاست میں ہیں، اور متعدد تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ کراچی میں سونے کے معروف تاجر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے اور شعبہ تعمیرات کے کاروبار سے بھی منسلک تھے۔ شعبہ تعمیرات کے کاروبار میں بھی اُن کے مختلف پراجیکٹس پر اعتراضات ہوتے رہے۔ یہاں تک کہ اُن کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف معاملات عدالتی کارروائیوں کی زد میں بھی آئے۔ کامران ٹیسوری مشرف دور میں سیاست میں داخل ہوئے اور اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ ارباب غلام رحیم سے قربت حاصل کی جس پر وہ کئی سیاسی اختلافات کا باعث بھی بنے۔ کامران ٹیسوری نے سیاست کی ابتدا مسلم لیگ فنکشنل سے کی لیکن بعد میں پارٹی میں اختلافات کی وجہ سے وہ اس سے منسلک نہ رہ سکے۔ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے کی کوششیں جاری رکھیں، سال 2017ء میں ڈاکٹر فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سربراہی ملی تو انہوں نے کامران ٹیسوری کو پارٹی میں شدید اختلافات کے باوجود اہمیت دی، صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ بھی دیا لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی، بعد میں ان کو ڈپٹی کنوینر بنا دیا گیا اور ڈاکٹر فاروق ستار نے انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کے لیے سفارش بھی کی۔ اس معاملے پر پارٹی سینئر قیادت کی جانب سے شدید اختلاف سامنے آیا اور ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی، اس دوران میں سال 2022ء میں اگست اور ستمبر میں ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کی بحث شروع ہوئی۔ حیرت انگیز طو رپر فاروق ستار تو واپس نہ آسکے لیکن کامران ٹیسوری کی واپسی ہو گئی۔ اس فیصلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں، گزشتہ ماہ ستمبر میں کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال کرنے کے ساتھ مزید دو ڈپٹی کنوینرز عبدالوسیم اور خواجہ اظہارالحسن کا اضافہ کیا گیا ہے۔رابطہ کمیٹی کے اراکین کی متفقہ تائید سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان فیصلوں کی توثیق کی، اس طرح کامران ٹیسوری کی پراسرار کامرانیوں کا سفر جاری ہے اور اب وہ صدر کی منظوری سے گورنر سندھ تعینات ہو گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...