... loading ...
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 1261 ایکڑ سے زائد اراضی ڈی ایچ اے اور دیگر کو بالترتیب 18 پیسے اور 10 پیسے فی مربع فٹ لیز پر دے دی گئی۔ اب تک قومی خزانے کو 104 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ پی اے سی نے یہ معاملہ نیب کے سپرد کر دیا اور تمام اثاثوں کے معائنے کے لئے کراچی کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے سابق وزرائے سمندری امور اور سیکرٹریز کو نالائق ترین قرار دیدیا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ غلط فیصلوں کی ذمہ داری کابینہ پر بھی عائد ہوتی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کے لئے پی اے سی کو فری ہینڈ دیا ہے۔ پی اے سی نے وزارت دفاع سے دفاعی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے کا قانون اور ضابطہ کار بھی مانگ لیا جبکہ وزارت سمندری حدود کے ذیلی اداروں کے ٹیکس نادہندگی کے معاملات پر ایف بی آر کی کارکردگی کو ناقص قرار دیدیا گیا اور واضح کیا گیا ہے کہ ان اداروں کے حسابات میں اگر آڈٹ ٹیکس نادہندگی کی نشاندہی نہ کرتا تو ایف بی آر سویا رہتا۔ پی اے سی نے بیشتر ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر کے پی ٹی کے آڈٹ اعتراضات کو نمٹانے سے انکار کر دیا اور ادارے کے سربراہ کی کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے کراچی کی بندرگاہوں پر گزشتہ چھ مہینے سے پانچ ہزار سے زائد کنٹینرز پھنسنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت اور سٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کر لی۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی نے آڈٹ پیراز کے انبار پر ان کے جائزے کے لئے چار ذیلی کمیٹیاں قائم کر دیں۔ نور عالم خان نے کہا کہ ہمارے پاس کام کا انتہائی بوجھ ہے دو کمیٹیوں کی سربراہی اسمبلی اور دو کی سینیٹ سے ارکان کریں گے۔ اجلاس کے دوران وزارت سمندری حدود کے حسابات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ چیئرمین پی اے سی نے واضح کیا کہ گوادر میں امن وامان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ گوادر ایسٹ ایکسپریس وے کے ڈیڑھ ارب روپے بروقت کیوں نہیں استعمال ہوئے۔ یہ گرانٹ کی رقم ہے تو اسے مکمل طور پر استعمال ہونا چاہئے تھا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ سی پیک کا اہم منصوبہ ہے۔ گرانٹ والا منصوبہ اور اس میں بھی التواء ہے۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ گوادر گہری بندرگاہ ہے۔ وہاں کے لوگ انتہائی پرامن ہیں۔ کبھی امن و امان کا مسئلہ نہیں آیا۔ ترقیاتی کاموں کو تیز ہونا چاہئے۔ سیکرٹری سمندری حدود نے بتایا کہ یہ منصوبہ چینی کمپنی مکمل کر رہی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گوادر کے منصوبوں کا خود جا کر مشاہدے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی اے سی کے اجلاس میں کے پی ٹی کے حوالے سے ٹرمینلز کرائے کی مد میں دینے کے حوالے سے پانچ کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی عدم ریکوری کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ آٹھ ارب 28 کروڑ روپے کی رقم دو سال سے وصول ہی نہیں کی گئی۔ پی اے سی نے انکوائری کر کے ذمہ داری کے تعین کی ہدایت کر دی۔ پی اے سی نے اس وقت کے سیکرٹری کو وزیراعظم کو سفارش کی ہے کہ اسے او ایس ڈی بنا دیا جائے۔ آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ سیکرٹری نے دس سال کا ریکارڈ فراہم کرنے کے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ یہ معاملہ ایف آئی اے اور نیب کے سپرد کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ دو سالوں میں کوئی ڈی اے سی ہی نہیں ہوئی۔ وزیراعظم سے میری دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ ان کو نااہل افسران کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا کہ یہ افسران رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ نالائق ترین افسران کو سزائیں دی جائیں۔ متذکرہ معاملے کے ذمہ دار افسر کو بعدازاں سنیارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا سربراہ بنا دیا گیا تھا۔ ارکان نے کہا کہ آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ ایک وزارت کا سیکرٹری 17 سالوں سے بیٹھا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی طرف سے سندھ حکومت کی 2005ء میں 881 ایکڑ سے زائد زمین 18 پیسے فی مربع فٹ کے حساب سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو کیماڑی ٹاؤن شپ اور ویلج ایریا کراچی کے لئے نناوے سال لیز پر دیدی گئی۔ اسی طرح 2006ء میں ہاکس بے کو 250 ایکڑ سے زائد زمین دس پیسے کے حساب سے لیز پر دے دی گئی۔ 1996ء میں 130 ایکڑ سے زائد اراضی کے پی ٹی آفیسرز کی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے ایم ٹی خان روڈ کراچی پر الاٹ کر دی گئی۔ ہر سال 8 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا اور اب تک ان لیزز کے حوالے سے 104 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ کمیٹی نے وزارت کے سابقہ ذمہ داران کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے سالوں سے کسی کو انتہائی معمولی قیمت پر زمینیں الاٹ کرنے کا خیال ہی نہیں آیا۔ 16 سال ہو چکے ہیں۔ کسی کو سزا نہیں ملی۔ سینیٹر سلیم مانڈووی والا نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ زمینیں سندھ حکومت کی ہیں۔ صوبائی حکومت نے کے پی ٹی کو تجارتی مقاصد کے لئے یہ زمینیں دی تھیں مگر انہوں نے اس پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ آڈیٹر جنرل نے کہا کہ آئین کے مطابق پاکستان کے ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی لیز میں حصہ لے سکے مگر یہاں شہریوں کو یکساں مواقع بھی فراہم نہیں کئے گئے اور نہ کوئی اوپن ٹینڈر کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے یہ معاملہ نیب کے سپرد کر دیا۔ ارکان نے کہا کہ کئی ہزار ارب روپے کا معاملہ لگتا ہے۔ نور عالم خان نے ہدایت کی کہ وزارت دفاع کو خط لکھا جائے کہ وہ دفاعی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ایس او پیز سے کمیٹی کو آگاہ کرے۔ نور عالم خان نے کہا کہ میرے اپنے علاقے میں ایک سرکاری شوگر مل کو پینتالیس کروڑ روپے میں بیچ دیا گیا جبکہ اس کی زمین کی مالیت سات ارب روپے تھی۔ سب کو قانون پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ ایف بی آر کو اپنے ٹیکسوں کی وصولی کا ادراک ہی نہیں ہے۔ آڈٹ نشاندہی کرتا ہے۔ وزارتوں ڈویژنوں اور محکموں کے مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلاء بھی نالائق ترین ہیں۔ پی اے سی نے سمندری حدود کی وزارت کے ذیلی اداروں کے تمام مقدمات کی عدالتی کارروائی میں پیش رفت اور وزارتی کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی۔ کمیٹی نے کہا کہ آئل کمپنیوں نے وسیع پیمانے پر کے پی ٹی کے واجبات ادا کرنے ہیں۔ گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کی طرح آئل کمپنیاں بھی حکومتوں کو بلیک میل کر رہی ہیں۔ قانون کے مطابق کمپنیوں نے کے پی ٹی کو میونسپل ٹیکس دینا تھا۔ یہ تو دور کی بات ہے۔ رینٹ کی مد میں بھاری واجبات ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے اس سے متعلق بھی ایک ماہ میں وزارت سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی جانب سے آڈٹ پیراز کے بارے میں غلط بیانی پر کمیٹی نے اظہار تشویش کیا ہے۔ کمیٹی نے آئل کمپنیوں سے ایک ماہ میں تمام واجبات کی وصولی کی ہدایت بھی کی ہے۔ کرائے کی مد میں پی ایس او نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 29 کروڑ سے زائد، شیل پاکستان نے 21 کروڑ سے زائد، پارکو نے 02 کروڑ سے زائد، نیشنل ریفائنری نے 13 کروڑ سے زائد، کالٹیکس نے 07 کروڑ سے زائد، پاکستان ریفائنری نے بھی 07 کروڑ سے زائد ادا کرنے ہیں۔ پی اے سی نے تمام کے پی ٹی سے متعلق آڈٹ پیراز زیرالتواء کر دیئے۔ جہازوں کی مرمتی سے متعلق آڈٹ پیراز کے حوالے سے بے قاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان تمام معاملات پر ایک ماہ میں سیکرٹری سے رپورٹ طلب کی گئی ہے جبکہ کمرشل پلاٹس کے حوالے سے قومی خزانے کو 52 کروڑ روپے کا نقصان پہنچنے سے متعلق آڈٹ پیراز کے حوالے سے بتایا کہ یہ کورٹ کیس ہے۔ پی اے سی نے قاسم پورٹ اتھارٹی کی موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے اور دونوں بندرگاہوں کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی میں سینیٹر احمد خان نے ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے کراچی کی بندرگاہوں پر پانچ ہزار سے زائد کنٹنینرز کلیئر نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا۔ ارکان نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی نااہلی کی وجہ سے ویسع پیمانے پر سامان بندرگاہوں پر پھنسا ہوا ہے۔ آئندہ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، گورنر سٹیٹ بینک کو طلب کر لیا گیا ہے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...
خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران نہیں ، حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے،حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، ہزاروں خاندان پشاور سے لیکر کراچی تک ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہوئے خطہ کے عوام نے قیام امن کی خاطر ری...
حکمران ٹرمپ سے تمام امیدیں وابستہ نہ رکھیں، بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، امیر جماعت اسلامی الخدمت کے 15ہزار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف، قوم دل کھول کر متاثرین کی مددکرے، منصورہ میں پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سی...
شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا، جس پر جنید اکبر نے شیخ وقاص کو سیاسی خانہ بدوش کہہ دیا پارٹی کا معاملہ خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ،کسی ایسے شخص سے پیغام اڈیالہ پہنچایا جائے جو متنازع نہ ہو،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلا...
سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں بروقت کارروائی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمدکرلیا ملزمان دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انڈین ایجنسی را کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈٰی حکام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے ...
دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے،نجی ٹی وی لاچی کے نواحی علاقے میںپولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا لاچی کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل مح...
پارٹی کارکنان کا شور شرابہ شروع، پولیس نے2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا سوال کرنے پر دھمکیاں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، صحافی کی بات پرعمران خان کی بہن روانہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا...
سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آنے لگا، قادر آباد کے مقام پر چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا جو جھنگ پہنچنے پر پریشانی کا سبب بنے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،دریائے راوی، ستلج...
سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس وقت کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بڑا سیلابی ریلا گڈو کی طرف جائے گا، اس کے ساتھ ہی 6 تاریخ کو بھارت سے سندھ میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص اور بدین میں 6سے 10تاریخ تک موسلادھار بارش ہوگی،11لاکھ ایک...
پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ، ن لیگ دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا، شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹی...
پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ قائم پاکستان کے اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا شدید خطرہ پی...
ایس او پی کے تحت صوبے بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے،سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی کو ہدایت سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہ...