... loading ...
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے ہونا چاہیے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے سیاست دانوں اورپارلیمنٹ کو بیٹھ کر طے کرنا چاہیے، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوئے بھی ہیں تویہ انہی کا کام ہے کہ درست بھی کریں۔ گزشتہ روزنجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے ہوناچاہیے، صدر نے اس اہم اعلی تقرری کے بارے میں اتفاق رائے کا بیان دے کراس معاملے میں وزیراعظم کے صوابدیدی اختیار پر سوال اٹھادیا ، آئین میں کسی جگہ آرمی چیف کے تقرری کے لئے اتفاق رائے کا تذکرہ نہیں، آئین کی شق 243 کے تحت صدر نے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرنا ہے اور صدر کو وزیراعظم کے مشورے کا آئینی طور پر پابند بنایا گیا ہے۔ صدر کے بیان سے وزیراعظم کے اس معاملے میں صوابدیدی اختیار سے متعلق نئی بحث شروع ہو گئی۔ صدر مملکت نے اپنے انٹرویو میں ایک بار پھر اہم معاملات پر سابق وزیراعظم عمران خان کا دفاع بھی کیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر عمران خان کی رائے وضاحت سے آگئی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی بہت اہمیت رکھتی ہے، پاکستان میں یہی ایشوز آئین کو لپٹوا چکے ہیں، جیسے مشرف کے زمانے کی تعیناتیاں۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ سیریس ایشو ہے، سیاست دانوں اور پارلیمنٹ کو بھی بیٹھ کر طے کرنا چاہیے، اپوزیشن کو بھی اس معاملے پر غور کرنا چاہیے، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوئے بھی ہیں تو یہ انہی کا کام ہے کہ درست بھی کریں، جو کل ایک پیج پر تھے اور جو آج ایک پیچ پر ہیں سب ہی مل کر ایک پیج بنا سکتے ہیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ اس پر بات کی جاسکتی ہے کہ قبل از وقت الیکشن کیسے کراناہے، سیلاب کی وجہ سے کتنا اثر ہوتا ہے اس چیز پربات کرنی چاہیے، میرے ذہن میں بھی نہیں کہ سیلاب کی وجہ سے الیکشن کتنا ملتوی ہو، اس پرغور و خوض ہونا چاہیے کہ ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں یا نہیں، میں بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے معاملے پر غور اور حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہوں۔ دوران انٹرویو اینکر نے صدر سے کہا کہ آپ کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، اس پر صدر نے جواب دیا کہ تھا! میری سوچ پی ٹی آئی کے مطابق ہے کیونکہ کرپشن ختم کرنے ساتھ نکلا تھا، ایوان صدر میں رہتے ہوئے میرا تعلق کسی پارٹی سے نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...