... loading ...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے ان کے ساتھ کیا معاہدہ توڑا تو طالبان کے شریک بانی کو “مٹا دیا” جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکی دینے کے ساتھ طالبان کے امیر کو ان کے ٹھکانے کی تصویر بھیجی تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔ 76 سالہ ٹرمپ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملا عبدالغنی برادر کو مذاکرات کے دوران دھمکی دی، جو ان کے جانشین صدر بائیڈن کے افغانستان سے “خوفناک انخلاء” کے حکم سے 18 ماہ قبل ہوئے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ‘میں نے ان کے گھر کی تصویر انہیں بھیجی تھی۔ سابق امریکی صدر نے ملا عبدالغنی برادر کو’قصائی برادر’ کا لقب دیا۔ یہی ملا برادر ٹرمپ کے دور میں امریکا کے ساتھ طالبان کے مذاکرات میں شامل تھے جب کہ اس وقت وہ افغانستان میں نائب وزیراعظم ہیں۔ اپنے لائیو انٹرویو کے دوسرے حصے میں ٹرمپ نے کہا کہ ملا برادر نے جواب میں کہا کہ “لیکن آپ نے مجھے میرے گھر کی تصویر کیوں بھیجی ہے؟”، جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ “اگر آپ لوگوں نے کچھ کیا تو ہم آپ کو ایسی ضرب لگائیں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی” برادر نے جواب دیا “مسٹر صدر میں پوری طرح سے سمجھتا ہوں”۔ ٹرمپ نے تبصرہ کیا کہ “مجھے نہیں معلوم کہ طالبان نے بائیڈن کو بھی جناب صدر کہا ہے یا نہیں۔” انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے پاس ایک بہت ہی ملتی جلتی ٹائم لائن ہو سکتی تھی، لیکن میرا خیال تھا کہ آخری امریکی فوجی کو بھی افغانستان سے انخلا کا آرڈر میں دوں گا”۔ انہوں نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کا بہترین فوجی سازوسامان بھی چھوڑنے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن کی “خوفناک واپسی” گزشتہ سال اگست میں کابل کے ہوائی اڈے پر افراتفری کے خوفناک مناظر میں 13 فوجی اہلکاروں کی موت کا باعث بنی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 13 فوجیوں کو کھو دیا اور ہمارے پاس بہت سے فوجی بھی تھے جو بہت زیادہ زخمی ہوئے۔ ان کی نہ ٹانگیں ہیں، نہ بازو”۔ انہوں نے کہا کہ امریکی طیاروں کے ہجوم کے درمیان “بہت سے بُرے لوگ” بھی افغانستان سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ “بہت سے بُرے لوگ ان طیاروں میں سوار ہوئے ہیں اور وہ بُرے دہشت گرد ہیں”۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...