... loading ...
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے امکان کی اطلاعات پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان کی گرفتاری کو ریڈ لائن قرار دے دیا۔ یہ پیش رفت مقدمے کے بعد سامنے آئی جو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایف نائن اسلام آباد میں دورانِ تقریر پولیس کے اعلیٰ افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا تھا۔ بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ بنی گالا میں رات کے 3 بجے ایک میلے کا سماں ہے، خواتین، فیملیز اور ہزاروں کارکنان اس وقت یہاں موجود ہیں، لاہور، فیصل آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں لوگ سڑکوں پر ہیں۔فواد چودھری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ عمران خان بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ میں ہیں، سیکڑوں کارکنان اس وقت بنی گالا پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ میں سے کئی لوگ یہاں موجود ہیں اور ہزاروں لوگ اب ملک کے دوسرے حصوں سے بنی گالا کی طرف رواں دواں ہیں۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہو چکے ہیں۔ مراد سعید نے ٹوئٹ میں عوام سے کہا تھا کہ اپنی خود داری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکانے کا وقت آگیا ہے، نکلو پاکستان کی خاطر!پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے پارٹی رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی ورکز کی بڑی تعداد گزشتہ شب سے ہی بنی گالا پہنچنا شروع ہو گئی تھی۔اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر فرخ حبیب نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام ڈی ٹائپ پل سمندری روڈ پہنچنا شروع کرے، امپورٹڈ حکومت کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر عمران خان کو امپورٹڈ گورنمنٹ نے گرفتار کیا تو ہم اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کو میرا پیغام ہے کہ اب اس سیاسی جنگ کا حصہ نہ بنیں ورنہ آپ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ورکرز کی طرح ڈیل کریں گے، پولیس نہیں اب پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی قیادت اور کارکنوں کو لڑنے دیں گے، ایک بار اور سب کے لیے فیصلہ کریں۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے میڈیا ڈائریکٹر تقی جواد نے بتایا کہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے بنی گالا نہیں بلکہ امن و امان کی ممکنہ صورتحال کی وجہ سے پہنچی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی خبریں گردش کرر ہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر کارکنان پہنچے جبکہ پولیس کی بنی گالا میں موجودگی صرف اس لیے ہے کہ صورتحال پر قابو پا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا کچھ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اسے میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اعلیٰ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد، خاتون مجسٹریٹ اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جو ظلم کرتا ہے وہ کہتا ہے ہمیں پیچھے سے حکم آیا۔
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...
موجودہ حکمران ٹرمپ کو نوبل انعام دے رہے تھے ،ایوان میں قرارداد پیش کرکے اسرائیل کی مخالفت کی جائے( لطیف کھوسہ) رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کا قانون سازی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں ایک بار پھر گرما گرمی، شاہد خٹک اور ڈاکٹر زرقا میں تلخ جمل...
عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی،سکیورٹی کو سنگین خطرات ہیں ایران امن قائم رکھنا چاہتا ہے، مسعود پزشکیان کی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق و...
ابھی تو آغاز ہے ایران جنگ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ٹرمپ کریں گے، ہمارا عزم لامتناہی جنگ ہے ٹرمپ پر منحصر ہے جنگ کب تک چلتی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتے،امریکی وزیر دفاع نئے سپریم لیڈرعقلمندی کا مظاہرہ کریں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواب ترک کر دیں، جنگ کے نت...
آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سپر ٹیکس کا خاتمہ اور تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی عالمی مالیاتی ادارہ کی منظوری سے مشروط کردی تیسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری،وزارت خزانہ حکام نے معاشی صورت حال اور نئے بجٹ سے متع...