... loading ...
وفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم کو عمران خان کو سپریم کورٹ سے نااہل کرانے کیلئے تیار ہو گئی جس کے لیے ڈکلیئریشن عدالت عظمی بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزارت قانون اس پر تین دن میں کام مکمل کرے گی،، خیرات کے پیسے کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے کوفوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ، سیاسی حریف نہیں قانون وآئین کا معاملہ ہے، سولہ اکاونٹس کو ڈکلیئرنہیں کیا گیا، عمران خان سمیت سنیئرقیادت کے نام پر کھلے تھے،یہ بات انھوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کابینہ نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے آرٹیکل 2، 6،15اور17کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف غیر ملکی امداد لینے والی جماعت قرار پائی ہے، جلد ڈیکلریشن تیار کرکے سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا، اکبرایس بابر اپنی پیٹیشن لیکر الیکشن کمیشن گئے تھے، اس پیٹیشن سے مسلم لیگ ن کا کوئی تعلق نہیں تھا، 8سال بعد الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ دیا، فیصلے کے بعد وزارت قانون کی طرف سے کابینہ کومفصل بریفنگ دی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلیئرہوئی ہے، تحریک انصاف غیرملکی امداد لینے والی جماعت قرار پائی ہے، اب حکومت پاکستان ڈکلیئریشن بھیجنے کی پابند ہیں، سپریم کورٹ میں ڈکلیئریشن بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت قانون تمام آئینی وقانونی چیزوں کا جائزہ لیکر ڈکلیئریشن کابینہ کو پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی حریف نہیں قانون وآئین کا معاملہ ہے، سولہ اکاونٹس کو ڈکلیئرنہیں کیا گیا، عمران خان سمیت سنیئرقیادت کے نام پر کھلے تھے، عمران خان کے ملازمین کے نام پر پیسے آتے رہے اور ڈکلیئر نہیں کیا گیا، فیصلے کے مطابق اب تحریک انصاف غیر ملکی امداد لینے والی سیاسی جماعت ڈکلیئر ہو گئی ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اپنا بیان حلفی دیا، عمران خان نے 5 دفعہ بیان حلفی اپنے دستخطوں کے ساتھ جمع کرایا، کابینہ نے وزارت داخلہ کو غیرجانبدار انکوائری کرانے کا کہا ہے، خیرات کے پیسے کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے کوفوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے فیصلے کے بعد انکوائری شروع کر دی گئی ہے، ایسی انکوائری ہو گی جو الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں کرے گی، فیصلے کے بعد تاریخ میں پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کوغیر ملکی امداد لینے والی جماعت قراردیا گیا، تحریک انصاف نے 8سالوں میں 75 مرتبہ التوا لیا تھا، یہ حکومت تھوڑی عمران کی حکومت سے مختلف ہے، یہ فیصلہ عمران کی حکومت میں آیا ہوتا توسب اس وقت جیل میں ہوتے، ہم نے دو چیزوں کا فیصلہ کیا ہے، ایک ڈکلیئریشن، دوسرا انکوائری ہو گی، غیر ملکی امداد لینا اورچھپانا بہت بڑا جرم ہے، 4 ملازمین کے ذاتی اکاونٹس میں فارن فنڈنگ آتی رہی، وزارت قانون کوسپریم کورٹ میں ڈکلیئریشن بھیجنے کے حوالے سے تین دن دیئے گئے۔ سیلاب سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے دوران این ڈی ایم اے کے تمام انتظامات کوبھی سراہا گیا، این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کہا گیا ہے، تباہ ہونے والے مکانات کی بحالی کے لیے 5،5 لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو10لاکھ روپے فی کس دینے کی ہدایت کی۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔پی ڈی ایم نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائر کردیا۔پی ڈی ایم نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جسے محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔ پی ڈی ایم نے اپنے ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے، عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔دریں اثنا پی ڈی ایم کی طرح اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔ اسپیکر نے گزشتہ روز عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کو آگاہ کردیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...