... loading ...
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عدالتوں کو درخواستیں دیکر اور منت سماجت کرکے حق حاصل نہیں کرسکتے، آپ عوام کے نمائندے ہیں اور عوام میں آکر ان کے گریبان پر ہاتھ ڈال کر اپنا حق حاصل کریں۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پگڑیاں سر جھکانے کیلئے نہیں سر اٹھانے کے لیے پہنی ہیں، کسی بھی ادارے کا طاقت ور کان کھول کر سن لے ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں کی،ہم کسی کا رعب و دبدبہ برداشت نہیں کریں گے، اگر ہمارے خلاف اداروں نے کیسز بنائے تو ہم وہ فائلز ان کے منہ پر ماردیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی طاقت کے ذریعے عمران خان کو لایا گیا تھا،کوئی جتنا بھی طاقت ورکسی بھی ادارے میں ہے ہم کسی سے خوف زدہ نہیں، ضمنی الیکشن ایک پارٹی کی طرح لڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی طاقت کے ذریعے عمران خان کو لایا گیا تھا،عمران خان کے گھرکا کرایہ 9 سال تک امریکی قونصلیٹ دیتا رہا، فارن فنڈنگ کیس میں اسرائیل اور بھارت سے پیسا آیا، امریکی قونصلیٹ سے پیسا لینے والے آزادی کی بات کرتے ہیں، جس کی کابینہ کے سارے مشیر امریکا یابرطانیہ کے شہری ہوں وہ ہمیں آزادی کا درس دیتے ہیں۔انہوں نیکہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ حالات ایسے خراب ہوں گے، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ایسے معاہدے کیے گئے کہ اب وہ بات نہیں مان رہے، اعتماد کے فقدان کے باعث امریکا اور آئی ایم ایف مشکلات پیدا کر رہا ہے، مشکلات سے نکلنے کیلئے دقت محسوس کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف جیسی باطل پارٹی کے خلاف اگر اکیلے بھی لڑنا پڑا تو لڑوں گا، سیاسی، آئینی جنگ لڑنی ہے، ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک دو دہائیوں سے نظریاتی جنگ کے بجائے تہذیب کی جنگ ہو رہی ہے، نوجوانوں میں تہذیب، اخلاقیات کو ختم کیا جارہا ہے، نوجوانوں کو بد اخلاقی سکھائی جا رہی ہے، سازش کے تحت معاشرے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ رجیم چینج کون ہے ،کس کے خلاف سازش ہوئی، عالمی سازش کرکے عمران خان کو نہیں نکالا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدلیہ ریاست کا اہم ادارہ ہے، اس کا احترام ہم پر فرض ہے، جب جج اپنے رویے سے متنازع بن جائے اور ایک فریق کو سہولت دیں تو ریاست تباہ ہوجاتی ہے، کوئی جتنا بھی طاقت ور کسی بھی ادارے میں ہے ہم کسی سے خوف زدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے مقبولیت کا اندازہ نہیں ہوتا، اس فتنے سے نوجوان نسل کو بچانا ہے ۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...