... loading ...
وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 26 جولائی سے 3روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوگا،اگست سے 3روپے 50 پیسے اور اکتوبر میں 91 پیسے کا اضافہ ہوگا ،نومبر سے توانائی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائیگا، اگلے چند ماہ مشکل ہیں غریب ترین صارفین کو تحفظ دیا گیا ہے، غریب ترین شہریوں کے لیے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا،ایک سے 50 یونٹ، پھر ایک سے 100 یونٹ اور 200 یونٹ تک اضافہ نہیں ہوگا۔وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہاکہ ملک کے برآمدی شعبے کو خطے کے ممالک کے مساوی بجلی و گیس ٹیرف دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں توانائی کا بحران ہے ، کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ غریب طبقے کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے ، جولائی میں بارشوں سے پن بجلی کی پیداوار ہوا ہے ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 26 جولائی سے بجلی ٹیرف میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے ، جون میں اوسط ٹیرف 21 روپے 50 پیسے فی یونٹ تھا ۔خرم دستگیر خان نے کہاکہ دسمبر تک یہ ٹیرف 24 روپے 50 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا ، دسمبر کے بعد امید ہے کہ بجلی ٹیرف میں کمی ہو گی ۔وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ سب کو مشکل کا سامنا ہے ، ہماری کارکردگی کے اثرات تین چار ماہ میں سامنے آئیں گے ،تین چار ماہ بعد بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی ،بجلی کی پیداواری قیمت پر کچھ عرصہ نظر ثانی کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکومت نے ری بیسنگ نہیں کی اور فیول ایڈجسٹمنٹ سے کام چلایا ، سابق حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے کام چلایا ، بنیادی ٹیرف میں اضافہ سے یہ ختم ہو جائیں گی ،یہ کام 2021 میں ہو جانا چاہیے تھا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں 27 ملین کنکشنز ہیں جن میں سے 13 ملین کنکشنز پر کوئی اثر نہیں آئے گا ،ہمارے اقدامات سے اکتوبر نومبر سے بجلی ٹیرف میں کمی آئے گی ۔ وزیرتوانائی خرم دستگیر خان نے کہاکہ بجلی کے واجبات 3 ہزار ارب روپے ہو گئے ہیں ،کم لاگت کے شنگھائی کول پروجیکٹ ، گدو پاور پروجیکٹ ، تریمو پاور پروجیکٹ اور کروٹ پاور پروجیکٹ کو مکمل کیا جارہا ہے ،مہنگے پاور پلانٹس کی جگہ سستے پاور پلانٹس کو چلائے جا رہی ہیں ،لائن لاسز کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ وزیر نے کہاکہ سرکاری کمپنیوں میں دوست ممالک کی حکومتی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کیلئے نیا قانون بنایا جا رہا ہے ،اس قانون سے تیز رفتار سرمایہ کاری حاصل کی جائے گی ،یہ قانون مکمل شفاف طریقے سے سرمایہ کاری حاصل کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،نیوکلیئر ، شمسی ، پن بجلی ، کوئلے اور ہوا سے بجلی والے نئے منصوبوں کو شروع کیا جائیگا، وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ شمسی توانائی پالیسی کا اعلان کریں گے ،روپے کی قدر میں استحکام آئے گا تو بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے گا ۔ مصدق ملک نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بجلی بلوں کی وصولی میں مسائل ہیں ،عمران خان دور میں بھی حالات بہتر نہ ہوئے حالانکہ وفاق اور صوبے میں ایک ہی جماعت کی حکومت تھی ۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو انکے دائرہ اختیار میں آنے والی ڈسکوز کی ذمہ داری لینا ہو گی ،گھریلو صارفین کو نیا کنکشن 30 دن میں مل جانا چاہیے ،کوشش ہے ایسے اقدامات کریں گے کہ تمام صارفین بجلی کا بل ادا کریں ۔ مصدق ملک نے کہاکہ ہمارے پاس گیس نہیں ہے ، ہر سال گیس کی پیداوار میں دس فیصد کمی ہو رہی ہے ۔ مصدق ملک نے کہاکہ سوئی نادرن کے سسٹم میں 780 ایم ایم سی ایف ڈی گیس جبکہ سردیوں میں طلب 1150 ایم ایم سی ایف ڈی ہو جاتی ہے ۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...