... loading ...
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کی بلوں میں 6ہزار روپے ماہانہ سیلز ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ، اگر دودن میں کے الیکٹرک کے بلوں سے سیلز ٹیکس ختم نہیں کیا تو ہم تاجروں کے ہمراہ شہر کے اہم مقامات پر دھرنا دیں گے اور ہڑتال کا آپشن بھی کھلا رکھتے ہیں ،بروز منگل 26جولائی کو ادارہ نورحق میں ایک بڑا ”تاجر کنونشن ”کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سیلز ٹیکس کو کے الیکٹرک کے بلوں سے الگ کیا جائے اورسیلز ٹیکس تاجروں کی مشاورت کے بعد منصفانہ طریقے سے لگایا جائے ،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ چیمبر کی مشاورت کے بغیر کوئی بھی ٹیکس لگائیں،کراچی کا ہر تاجر ٹیکس دینے کے لیے تیار ہے لیکن غیر منصفانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں،مفتاح اسماعیل بتائیں کہ سیلز ٹیکس سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کراچی کے تاجروں پر ہی کیوں لگایا گیا؟،ہم تاجر برادری کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں جب تک سیلز ٹیکس بجلی کے بلوں سے الگ نہیں کیا جائے تاجر بل ادا نہیں کریں گے ، اگر کے الیکٹرک نے بل ادا نہ کرنے کی صورت میں اضافی چارجز لگائے تو ہم کے الیکٹرک کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں کراچی کے تاجروں پر کے الیکٹرک بل کے ذریعے سیلز ٹیکس کے ظالمانہ نفاذ کے خلاف اور مارکیٹوں میںصفائی ستھرائی اور بڑھتے ہوئے سنگین مسائل پر تاجررہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس سے کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر ،آل پاکستان آرگنائزیشن اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد ،پاکستان بزنس فورم کراچی کے صدر کامل ملتانی ،اورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے عبد اللہ بٹراودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے صدر و امیر ضلع قائدین سیف الدین ایڈوکیٹ، آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے جنرل سکریٹری محبوب اعظم ،طارق روڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم بھٹی ،صدر کو آپریٹیو مارکیٹ محمد اسلم خان ،لیاقت آباد ٹریڈرز کے بابر خان بنگش،رہنما جوڑیا مارکیٹ ایسوسی ایشن جعفر کوڑیا،جناح و ناز پلازہ الیکڑونکس ڈیلرز نوید احمد،جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سکریٹری عبد الرحمن فدا ودیگر بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ ن بڑے بڑے دعوے کرتی ہے کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی لیکن اب ن لیگ کو کیا ہوا کہ انہوں نے حکومت میں آتے ہی کراچی کے تاجروں پر بم گرانا شروع کردیے ،کے الیکٹرک کے بلوں میں 6 ہزار ماہانہ سیلز ٹیکس لگا کر بھیجے جارہے ہیں،تاجر پریشان حال ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،شہر کا انفرااسٹرکچر پہلے ہی تباہ حال ہے۔انہوں نے کہاکہ سیلز ٹیکس کا مسئلہ صرف تاجروں کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے کراچی کا مسئلہ ہے،جب حکمران عوام کے بنیادی مسائل کو سیاست میں شامل نہیں کرتے تو عوام پھر ان کے خلاف ہوجاتے ہیں،ہم کراچی کے تاجروں اور عوام کے ساتھ ہیں۔سیلز ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں لگایا گیا ہے جو کہ غیر منصفانہ ہے،کے الیکٹرک اوور بلنگ کرتاہے ، 32 لاکھ صارفین کے لیے میٹر چیکنگ کا کو کوئی ادارہ نہیں ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...