... loading ...
وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی کو کروڑوں روپے کی پیشکش کا پراپیگنڈا کرنے والے بتائیں کیا وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں کسی جماعت کا ایک ووٹ ادھر سے اُدھر ہوا ہے ،کیا چوہدری شجاعت حسین نے خط لکھنے کیلئے آصف علی زرداری سے پیسے لئے ہیں ،ڈپٹی رجسٹراراس درخواست کو وصول کرنے کے لئے کئی گھنٹے پہلے دفتر کھول کر بیٹھ گئے جوابھی تیار بھی نہیں ہوئی تھی لیکن جس طرح سپریم کورٹ لاہو ررجسٹری کی دیواریں پھلانگی گئیں زبردستی دفاتر میں داخل ہوا گیا اس کے خلاف کسی تھانے یا اتھارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی گئی اور اس کو پوری قوم تشویش کی نظر سے دیکھتی ہے ، یہی تاثر جارہا ہے کہ ایک شخص کی گالی گلوچ سے جارحانہ ہتک آمیزرویے سے اداروں میں بیٹھے لوگ اس کے ساتھ رعایت برت رہے ہیں، پرویز الٰہی اب (ق) لیگ سے باہر ہیں اس لئے بنی گالہ پہنچ کر ان کا پٹہ پہن لیں۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کے انتخاب میں کسی بھی پارٹی کا ایک ووٹ ادھر سے اُدھر نہیں ہوا ۔ کسی نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ فلاں کو پیسے دئیے گئے ،کسی کو پولیس نے روکا یا حکومت نے دھونس دھاندلی سے ووٹ اپنی طرف کر لئے لیکن ایک بد بخت ٹولہ ، ایک شخص مسلسل جھوٹ کر قوم کو گمراہ کر رہاہے ،جھوٹا بیانیہ کھڑا کرتا ہے ، ایک جھوٹ کے بعد نیا جھوٹ بولتا ہے اور مسلسل پوری قوم کو اپنے جھوٹ سے گمراہی کی طرف لے جانا چاہتا ہے ، یہ قوم کو تقسیم کی طرف لے جانا چاہتا ہے ۔ تین روز سے سربراہ سے لے کر نیچے تک ان کی تقاریر دیکھ لیں جس میں دوہائی دی جارہی ہے کہ چالیس کروڑ ،پچیس کروڑ کی آفر ہوئی ،پانچ کروڑ فلاں کو بھیج دیا گیا ، پولیس ہمارے بندوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے دھونس اور دھاندلی کر رہی ہے ۔ انتخاب کے موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار کو186ووٹ پڑے اور مسلم لیگ (ق)کے 10ووٹ نکال کر176بچ گئے کیا ان کا ایک بھی ووٹ آگے پیچھے ہوا ہے ،یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ ٹولہ اپنے سربراہ سے لے کر نیچے تک گمراہی پھیلانے اور جھوٹ پراپیگنڈا کا ماسٹر ہے اس لئے ان کی کسی بات کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے ۔ہم بتانا چاہتے ہیں کہ یہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے ، یہ قوم کے لئے ناسور ہے اور اس کا جتنی جلدی ادراک کر لیا جائے اور قوم جتنی جلد ی ا س کا قلع قمع کرنے کے لئے ذہن بنا لے گی ملک و قوم کا اتنا ہی فائدہ ہے یہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتاہے ۔
19 جولائی کو تاجربرادری پوری تیاری کے ساتھ ہڑتال کرے گی، افواہیں پھیلانے والے کاروباری برادری کے خیر خواہ نہیں، یہ گمراہ کن عناصر ہیں، صدر کراچی چیمبر اگر ہڑتال مؤخر یا منسوخ کرنی پڑی تو یہ فیصلہ تمام چیمبرز کی مشاورت کے بعد ہوگا،تاجر، دکاندار، صنعتکار، سب ہڑتال میں ساتھ دیں، م...
ہر 2 ماہ بعد کارکردگی کو جانچیں گے، خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، میں تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سوات واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ،شہباز شریف کی زیر صدارت وفا...
مہنگی بجلی، چینی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف جمعہ،اتوار کو مظاہرے ہوں گے، امیر جماعت اسلامی حقوق بلوچستان لانگ مارچ سے اظہار یکجہتی ، کے پی میں قیام امن کیلئے قومی جرگہ تشکیل دیا جائے، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مہنگی بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی...
ہمارا فوکس بے گناہ قیدیوں کی رہائی ، مہنگائی کا ہم سب شکار ہیں، ظلم کے نظام کے خلاف خود لوگوں کو کھڑا ہونا ہوگا ،بانی پی ٹی آئی جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹا ہے میرا بھائی نہیں، مریم نواز نے عمران خان پر ظلم کروانے کیلئے اس سپرٹنڈنٹ کو بھیجا ہے، علیمہ خان کی گفتگو بانی پی ٹی آئی عمرا...
سیکیورٹی فورسزکا خفیہ آپریشن،شہید میجر اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے پاکستانی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز کے آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران تین بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے اس دوران فائرن...
نہتے مسلم خوراک کے منتظر تھے ، صہیونی فوج نے فضائی اور زمینی حملوں سے نشانہ بنایا 24 گھنٹوں میں بچوں، خواتین اورنوجوانوں کا قتل عام کیا گیا ، عالمی بے حسی برقرار غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ شدید تر ہو گیا ہے،24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 128 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ حملے...
ٹیموں کی اچھی کارکردگی پر تعریف کی بجائے تنقید ہورہی ہے ، عاصم منیر کے شکر گذار ہیں،رانا مجاہد ہاکی کے لیے کم ازکم سالانہ 75 کروڑ روپے کا بجٹ درکار ہے،اخراجات کی تفصیل بنا کردینی ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ بھارت میں شیڈول ہاکی ایونٹس کے...
ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں، جان بوجھ کرلاہور اجلاس کو لے کر اختلاف پیدا کیاگیاہے، پارٹی میںجو اختلاف پیدا کریگا اس کو میں خود دیکھ لوں گا سپرنٹنڈنٹ جیل اور کرنل صاحب نے انسانی حقوق ختم کیے ہوئے ہیں، میرے ساتھ جو سلوک ہورہاہے یہ سب ایک شخص کے کہنے پر کیا ج...
(تاجروں کے سامنے حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور) 2 لاکھ نقد بینک میں جمع کرانے پر ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہوگی،ایف بی آرکی آل پاکستان تنظیم تاجران کو یقین دہانی ، کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے،تاجر رہنماؤں کا مؤقف ڈیجیٹل انوائسنگ چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز کیلئے نہیں، بزنس ...
حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا ،50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری نیا ٹینڈر جاری کرتے ہوئے اب 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کرلی گئیں، دستاویز حکومت نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے انکار کے...
ریاستی ادارے اپنے آئینی کام کو چھوڑ کر دوسرے کام پر لگ گئے ، پختونخوا اور بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کا کام سرحدوں کو کلیئر کرنا ہے مگر وہ تحریک انصاف کے پیچھے لگے ہوئے ہیں عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، با...
فضائی اورزمینی حملوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ، امداد کے منتظر مسلم قتل خاندانوں کو ختم کردیا ، اسرائیلی درندگی متعدد افراد زخمی ، عالمی ادارے خاموش غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا خونریز سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔11جولائی کی شب سے13جولائی کی دوپہر تک کی اطلاعات کے مطا...