وجود

... loading ...

وجود
وجود

ضمنی الیکشن کے نتائج اور سیاسی منظرنامہ

بدھ 20 جولائی 2022 ضمنی الیکشن کے نتائج اور سیاسی منظرنامہ

ضمنی الیکشن کے حیران کُن نتائج ملک کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کرنے کا باعث بننے کے قریب ہیں نتائج اِس وجہ سے حیران کُن ہیں کہ پی ٹی آئی اتنی نشستیں حاصل کر لے گی یہ کسی کے وہم و گمان میں نہ تھا یہ درست ہے کہ جن نشستوں پر انتخاب ہوا ہے وہ الیکشن کمیشن نے ایسے ارکین کے منحرف ہونے کی وجہ سے خالی قرار دی تھیں جن کا پی ٹی آئی سے تعلق تھا لیکن اِن میں اکثریت عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار منتخب ہوکر بعد میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئی اسی لیے ن لیگ کے بارے عام گمان یہ تھا کہ چوںکہ یہ پنجاب کی سب سے مقبول جماعت ہے نیز لاہور اِس کا گڑھ ہے اس لیے یہ اپوزیشن کی کئی نشستیں حکمران جماعت لے جائے گی مگر لاہور کی چارنشستوں میں سے تین سمیت پنجاب کی کُل بیس میں سے پندرہ پر بلے کا نشان رکھنے والے امیدوار کامیاب ہوئے تو سیاسی پنڈت ششدررہ گئے نتائج نے پنجاب میں حکومتی تبدیلی کی بنیادرکھ دی ہے تو ساتھ ہی وفاقی حکومت کی مدتِ اقتدار بارے بھی اب چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں عام قیاس یہ ہے کہ اب عام انتخابات کی منزل شاید زیادہ دور نہیں رہے گی کیونکہ پی ڈی ایم کا محض وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے پراقتدار رہ جائے گا اٹھارویں ترمیم سے صوبائی اختیارات میں مزید اضافہ اور وفاقی اختیارات میں مزید کمی آئی ہے چاروں صوبوں میں مخالف حکومتوں کے بعد شہبازشریف وزیراعظم کا نمائشی عہدہ رکھنے کی بجائے عام انتخابات کی طرف جانا زیادہ مناسب سمجھیں گے عام انتخابات کی قیاس آرائیوں کو چوہدری پرویز الٰہی کے اِس موقف سے بھی تقویت ملتی ہے کہ عمران خان کے کہنے پر دو سیکنڈ میں اسمبلی تحلیل کر دیں گے عمران خان تو چاہتے ہی فوری عام انتخابات ہیں اسی لیے سیاسی پنڈت کہتے ہیں کہ موجودہ اسمبلیاں شاید ہی مدت پوری کریں بلکہ قبل ازوقت عام انتخابات ہو سکتے ہیں۔
چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ سے عمران خان فوری استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں حالانکہ ضمنی انتخابات میں بے مثال کامیابی کے بعد اُن کا لب ولہجہ نرم ہوجانا چایے تھا مگر ایسا نہیں ہوابلکہ جیت کے بعد موقف میں سختی آئی ہے بظاہراِس کی وجہ یہ ہے کہ بیرونی عطیات کا کیس ثابت ہوچکا اب صرف فیصلہ سناناباقی ہے زرائع کاتو کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب سترہ جولائی سے چنددن قبل اِس کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گاجس سے نہ صرف پی ٹی آئی بطورجماعت کالعدم ہوجائے گی بلکہ انتخابی نشان بلا بھی نہیں رہے گا لیکن ایسا کیوں نہ ہوا؟ابھی تک اِس سوال کا جواب کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا عمران خان کے لب ولہجے میں موجودہ شدت و تلخی کو اسی پس منظر میں دیکھا جا رہا ہے لیکن یہ اندازہ درست ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حیران کُن کامیابی سے کپتان کو نیا حوصلہ اور اعتماد ملا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ مقبولیت کی نتہا پر ہیں لیکن ہمارے ملک کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جسے بھی مقبولیت کا زعم ہوا وہ تاریخ کے اوراق میں گم ہوجاتا ہے ۔
سیاسی منظر نامہ تبدیل کرنے کی بنیادبننے والے ضمنی الیکشن کو شفافیت اور غیرجانبداری کے حوالے سے دیکھا جائے تو صورتحال اچھی نظر نہیں آتی پولیس ہو یا الیکشن عملہ،سبھی جانبدارنظر آئے چیچہ وطنی میں میجر ر غلام سرور کے حمایتیوں کا انتظامیہ نے ناطقہ بندکیے رکھا خاص کر چک نمبر79 میں پی ٹی آئی کی اکثریت دیکھ کر خوف وہراس پھیلایا گیا نوے موڑ پر پی ٹی آئی کے جھنڈوں والی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی جاتی رہی تاکہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنوں تک نہ پہنچا سکیںلاہور فیروزپورروڈپر یونین کونسل نمبر230اور231کے اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر ن لیگ کے امیدوار کو بیلٹ بکسوں تک ایک سے زائد بار نہ صرف رسائی دی گئی بلکہ اِس دوران پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا گیا مین مارکیٹ گلبرگ میکڈونلڈ کے قریب خواتین پولنگ اسٹیشن کی پریزائیڈنگ آفیسر نے پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی نتیجہ جاری کرنے کے فارم نمبر45پر پی ٹی آئی کے امیدوار کی پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرا لیے گئے اسی طرح وفاقی کالونی کے پولنگ اسٹیشنوں پر بلے کانشان والی پرچیاں رکھنے والوں کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا جاتا رہاووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے میں ایس ایچ اوتھانہ جوہر ٹائون عاطف زوالفقار پیش پیش رہے جو ووٹر منع کرنے کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے کی ضدکرتا انھیں ایس ایچ او نے تھانہ میں پولنگ کاوقت ختم ہونے تک بندبھی رکھا ووٹروں کے علاوہ باہر پولنگ کیمپ میںبیٹھے کارکنوں کو بھی اُٹھا لیا گیا ایسا کرنے سے اگر کسی نے منع کیا تو بڑے فخر سے جواب میں کہتے کہ میں سی پی او لاہور کاخاص بندہ ہوں علاوہ ازیں سانحہ ماڈل ٹائون کے قتلِ عام میں بھی میرا کلیدی کردار ہے شکایت پر اِس غنڈہ گردی کے خلاف ڈی ایس پی نے ایکشن لینے سے یہ کہہ کرصاف انکاردیا کہ خود سر ایس ایچ او میری نہیں سنتا اگر کچھ کہا تو وہ سی پی او سے شکایت لگا کر میراتبادلہ کر اسکتاہے متعلقہ اے ایس پی نے بھی کچھ ایسے ہی خیالات کا ظہار کیا گرفتار سیاسی کارکنوں کو بعدازاں غروبِ آفتاب کے بعد حوالات سے نکالا گیااسی بناپر کہہ سکتے ہیں کہ پولنگ عملے نے پی ٹی آئی کے ووٹرز کوہر ممکن طریقہ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے کی کوشش کی ریاستی مشنری ووٹرز کوآزدانہ ماحول فراہم کرنے کی بجائے ہراساں کرنے میں مصروف دکھائی دی یہ کہنا کہ ضمنی الیکشن میں انتظامیہ غیر جانبدار رہی اور شفاف الیکشن ہوئے ہیں درست نہیں شفاف اور پُر امن الیکشن کرانے کی زمہ داری دانستہ طور پر پوری نہیں کی گئی پھر بھی ن لیگ کے امیدواروں کاناکامی سے دوچار ہونا ثابت کرتا ہے کہ پنجاب ہاتھ سے نکل رہاہے۔
ن لیگ کیوں شکست سے دوچارہوئی اِس کی وجوہات جاننا مشکل نہیں پیٹرول کی باربار قیمتیں بڑھانا اور بجلی کا بحران اُسے لے ڈوبا ہے اگر یہ جماعت اقتدار میں آنے کا حمقانہ فیصلہ نہ کرتی تو آج مقبولیت کے حوالے سے ایسے حالات نہ ہوتے آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم بنواکر اُنھیں ایسے چوراہے پر بٹھا دیا ہے جہاں سے ہر گزرنے والے کی نفرت سمیٹ رہے ہیں یہی نفرت پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والوں کو ڈبونے کا باعث بنی ہے اٹھارہ منحرف اراکین کو شکست اور صرف دو کو کامیابی ملنا مہنگائی کا شاخسانہ ہے یہ ایک بڑا ہی اِپ سیٹ ہے آئندہ مالی نفع کے عوض وفاداریاں بدلنے کی روایت کا اگر خاتمہ نہیں تو بڑی حد تک کمی آ نے کابھی امکان ہے۔
اگر جائزہ لیں کہ حکومت اور اپوزیشن میں سے کِس کا بیانیہ کامیاب ہوا ہے تو اِس میں کوئی شائبہ نہیں کہ عمران خان کے بیانیے بیرونی مداخلت اور مافیاز کو عوام نے قبول کر لیا ہے جواب میں جہاندیدہ شہبازشریف نے اپنی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش ہی نہیں کی بھکاری کے پاس چوائس نہ ہونا ،تیل اور روزمرہ کی اشیا کے نرخ بڑھانے جیسے فیصلے موجودہ صورتحال کا باعث ہیں نیز عام آدمی سمجھتا ہے کہ عمران خان کو غلط طریقے سے اقتدار سے بے دخل کیا گیا ہے عمران خان نے خود کو مظلوم ثابت کردیا لیکن مریم نواز،رانا ثنا اللہ ،عطا اللہ تارڑ،عابد شیر علی ،خواجہ آصف اور مریم اوررنگزیب جیسوں کا رعونت آمیز لہجہ حکمرانوں کو ظالم ثابت کرنے میں مددگار ثابت ہوا ضمنی الیکشن کے نتائج نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ لوگوں میں اتنا سیاسی شعور آگیا ہے جس کے بعد اپنے نمائندے کا چنائو کرنے سے لیکر محاسبہ
کرسکتے ہیں وہ اب لکیر کے فقیر ووٹرنہیں رہے اسی بناپرسیاسی منظر نامہ تبدیل آنے کی نوبت آگئی ہے اور آئندہ عام انتخابات کے نتائج کی جھلک بھی نظر آنے لگی ہے سیاسی قیادت موجودہ تنائو کا خاتمہ چاہتی ہے تو غیر جانبدار چیف الیکشن کمیشنر بنا کر آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ماحوال میں ایسے انتخابات کرائے جس کے نتائج سب قبول کریں سیاسی مسائل کا حل اسی طرح ممکن ہے آپ کیا فرماتے ہیں بیچ اِس مسلہ کے ؟۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کچہری نامہ (٤) وجود پیر 20 مئی 2024
کچہری نامہ (٤)

محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے ! وجود پیر 20 مئی 2024
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے !

عصرحاضرکادہشت گرد وجود پیر 20 مئی 2024
عصرحاضرکادہشت گرد

چائے والا کروڑوں مالیت کے اثاثوں کا مالک وجود پیر 20 مئی 2024
چائے والا کروڑوں مالیت کے اثاثوں کا مالک

جذبہ حب الپتنی وجود اتوار 19 مئی 2024
جذبہ حب الپتنی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر