... loading ...
سابق وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کو رقم دینے کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے ہفتہ کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔آڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید چوہدری گل زمان نام کے شخص سے بات کر رہے ہیں، شیخ رشید مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے۔گل زمان نامی شخص نے کہا کہ یہ ٹیلیفون ہے خدا کے بندے، صورتحال دیکھنا بیڑا پار ہو گا انشا اللہ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپردیا ہے کہ دیکھیں پھر کیا ہونا ہے۔گل زمان نے کہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا، اللہ پردہ رکھنے والا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ابھی نکلے نہیں آپ اتنا زبردست الیکشن ہے، جس پر گل زمان نے جواب دیا کہ ابھی نکلتے ہیں پھر آپ کو خبریں دیتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید سے گفتگو کرنے والے گل زمان نے کہا شیخ رشید سے گفتگو کے متعلق واضح کرنا چاہتا ہوں، مجھے صبح شیخ رشید کی کال ضرور آئی، پیمنٹ سے متعلق بات پر میں نے شیخ رشید کو روک کر کہا آپ کس قسم کی بات کر رہے ہیں، میں آج تک نہ جلیل شرقپوری کو ملا ہوں نہ انہیں کبھی دیکھا، جلیل شرقپوری بھی مجھے نہیں جانتے ہوں گے، مجھے نہیں معلوم شیخ رشید کے دماغ میں کیا چل رہا تھا، پتہ نہیں انہوں نے مجھ سے اس قسم کا سوال کیوں کیا، میرا ان چیزوں سے کوئی واسطہ نہیں۔دوسری طرف رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دینے والے جلیل شرقپوری نے کہا ہے شیخ رشید نے بھی کسی کے کہنے پر آڈیو ریکارڈ کرائی اور یہ عمران خان کا دشمن ہے، میری شیخ رشید سے کوئی جان پہچان نہیں، عمران خان کو کہا تھا کہ علیم خان اس کے ساتھ نہیں ہے اور میری بات سچ ثابت ہوئی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے نام سے جو مبینہ آڈیو آئی ہے یہ اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ نے جاری کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جلیل احمد شرقپوری ایک عظیم، شریف اور دیانتدار شخص ہیں، وہ اللہ اور اس کے رسول ؐکی ناموس کی حفاظت کرنے والے انسان ہیں۔ میرے نام سے جو آڈیو رانا ثنا اللہ اجرتی قاتل نے جاری کی ہے، اس منشیات فروش نے جاری کی ہے جس نے فون کو جوڑ کر ایسی باتیں جاری کیں جس سے کسی ایک شریف آدمی کی عزت کو مجروح کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جلیل احمد شرقپوری کی عزت پر کسی قسم کا کوئی دھبہ نہیں ہے، حکومت کو تکلیف ہے جلیل شرقپوری نے اپنا استعفیٰ پرویز الٰہی کو کیوں دیا کیونکہ وہ وزارت اعلی کے امیدوار ہیں، میں ساری قوم کو بتانا چاہتا ہوں اس حکومت کی حالت دیکھیں یہ کس قسم کے گندے اور پراپیگنڈے پر آ گئی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو اس شائستہ اور ناشائستہ کو اٹھاتے ہیں اللہ کی پکڑ میں آئیں گئے، جلیل احمد شرقپوری کی حلف پر میں قسم کھاتا ہوں کہ وہ نیک انسان ہیں، میرا ان سے کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے، میں صوبے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، میری طرف سے جو باتیں کی گئی ہیں میں نے کچھ از راہِ مذاق بات کی ہیں، لیکن ساری قوم کو دیکھ لے حکومت فون ٹیپ کرنے سے باز نہیں آتی، انشا اللہ یہ اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...
حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست اوروڈیرہ شاہی کو تقویت ملی حافظ نعیم الرحمان ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون "ڈالر...
جارحیت جاری رہی تو خطے کو امریکا، اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران کا دوٹوک جواب مزید جارحیت کا جواب خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائیگا، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد کردیا،ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ...
شہباز حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبے پر بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور سبسڈی میں کمی ہوگی پاور سیکٹر گردشی قرض کو ختم کرنیکا مطالبہ، آئی ایم ایف کو توانائی کے شعبے کی بہتری اور اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد تیز ...
یاد رکھیںوقت نکلتا جا رہا ہے، ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے،معاہدہ نہ ہوا تو جہنم برسادیں گے، ٹرمپکا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں بیان امریکی صدر کے جھنجھلاہٹ کی وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں ہیں، کیلیفورنیااور اوکلاہوما سمیت دیگر ...
15 دن کے اندراندر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں یا کسی ٹرانسپورٹ پر لگے نشانات ہٹا دیں کسٹم کی کارروائی کے بعد بڑا اقدام،سندھ بار کونسل کاخلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ کسٹم حکام کی جانب سے ایڈووکیٹ مونوگرام لگی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے بعد سندھ بار کونسل نے اہم فیصلہ...
حادثات واقعات میں 4 افراد لاپتا ہو گئے،2448 گھروں کو نقصان پہنچا بعض مکانات منہدم ،مختلف مقامات پر سینکڑوں مال مویشی ہلاک،افغان میڈیا حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے باعث افغانستان میں 61 افراد جاں بحق جبکہ 116 افراد ہوئے ہیں، جبکہ ان واقعات میں 4 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔بارشو...
جدید سرویلینس اور سپیڈ چیک کرنے کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلیے موٹر وے ایم 5 بدانتظامی کا شکار ، پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کرنے لگا صوبہ سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ...
مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا ایران پر مسلط غیر قانونی جنگ کا بوجھ ہر پاکستانی اٹھا رہا ہے، چیئرمین کا جلسے سے خطاب چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ ...