... loading ...
وفاقی کابینہ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے غداری کا مقدمہ قائم کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس کا فیصلہ قابل ستائش اور سنگ میل ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں مزید کمی کی صورت میں ریلیف دیتے رہینگے، کابینہ نے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لئے مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کی ہے ،کابینہ نے تمام امدادی اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی،جس طرح ہم نے مشکل فیصلے کئے، اب عالمی منڈی میں کمی آئی ہے تو اس کا فائدہ عوام کو منتقل ہونا چاہیے ،موجودہ بجٹ ایسا بجٹ ہے جو ملک کو خودمختاری کی طرف لے جا رہا ہے،وزیراعظم کا یقین ہے ملک اس معاشی بحران سے تب نکل سکتا ہے جب ملک کی معیشت مستحکم ہوگی،ملک معاشی خودمختاری کی طرف تب جائے گا جب ہم اپنے پیروں پر خود کھڑے ہوں گے۔جمعہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے اور سپریم کورٹ کے تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے آئین کا تحفظ یقینی ہوا، سپریم کورٹ کا ڈپٹی اسپیکر رولنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ قابل ستائش اور سنگ میل ہے۔بعد ازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ کابینہ کے اجلاس میں ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال پر غور ہوا، کابینہ نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی اور ہدایت کی کہ ان کے لواحقین کو ریلیف این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کے سروے کے بعد جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیلاب کی صورتحال میں افواج پاکستان، پولیس، پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے تمام امدادی اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 18.50 روپے، ڈیزل میں 40.54 روپے، کیروسین آئل میں 33.81 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 34.71 روپے کمی کا اعلان کیا،کابینہ نے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لئے مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ اس کمی کا پورا فائدہ عوام مل سکے۔ انہوںن ینکہاکہ جس طرح ہم نے مشکل فیصلے کئے، اب عالمی منڈی میں کمی آئی ہے تو اس کا فائدہ عوام کو منتقل ہونا چاہئے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی اسی وعدے کا تسلسل ہے جو وزیراعظم شہباز شریف نے عوام سے کیا، سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کمزور بنیادوں اور سخت شرائط پر معاہدہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق حکومت نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے معاشی اور بارودی سرنگیں بچھائیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے جا رہی ہے تو انہوں نے اس معاہدے کی کی خلاف ورزیاں کیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے اس معاہدے کو بحال کیا، اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے ایسا بجٹ پیش کیا جس میں عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، موجودہ بجٹ ایسا بجٹ ہے جو ملک کو خودمختاری کی طرف لے جا رہا ہے۔
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...