... loading ...
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام مین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شائع کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے سہراب گوٹھ واقعہ میں ملوث 48 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، حیدرآباد واقعہ کو لسانی رنگ نہ دیا جائے کیونکہ کوئی بھی زبان بولنے والا ہو قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، واقعہ میں ایک سیاسی جماعت کے کچھ عناصر شامل تھے،ثبوت موجود جلا وگھیراو میں پی ٹی آئی کے کارکنان ملوث ہیں۔ بعض سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ امن و امان خراب ہوں جب کہ باقی سب امن چاہتے ہیں اور چند شرپسند عناصر اس واقعے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہم اس وقت کسی واقعہ کو ہوا نہیں دینا چاہتے، صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سا زشوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، جو صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اس کی قیمت سندھی عوام پہلے بھی ادا کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام مین نے کہا کہ چند دن پہلے حیدر آباد میں افسوسناک واقعہ ہوا، جھگڑے میں بلال کاکا ، کا راڈ لگنے سے انتقال ہوا، پولیس نے فوری ایف آئی آر کاٹی، 2 افراد کو گرفتار کیا جبکہ اس کیس میں 4 افراد مفرور ہیں، اس واقعے کے بعد کچھ لوگوں نے رد عمل میں دکانیں بند کروائیں اسکے نتیجے میں 28 لوگوں کو گرفتار کیا گیا، ان پر ایف آئی آر درج ہوئی، گزشتہ روز سہراب گوٹھ پر ہونے والی شر پسندی کے نتیجے میں 48 لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب سے رابطے میں ہیں، شر پسندوں سے عوام اور سیاسی جماعتوں ہوشیار رہیں، ہر حال میں سب کے ساتھ انصاف ہوگا، آج بھی سوشل میڈیا پر جلاو گھیراو ہوگا، جس شخص کے اکاونٹ سے یہ افواہ پھیلی وہ ڈیڑھ سال پہلے مرچکا ہے، میڈیا نے بہت اہم کردار ادا کیا اس معاملے کو ہوا نہیں دی۔شرجیل میمن نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں امن و امان کی فضا برقرار رہے، میری شاہی سید اور ایاز لطیف سے بات ہوئی، دونوں نے مشترکہ بیان دیا کے اس واقعے کو لسانیت سے دور رکھا جائے، قانون کی نظر میں سب یکساں ہیں، شاہی سید کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا، سنان قریشی کا بیان بھی سامنے آیا، انہوں نے بھی اس واقعے کی مذمت کی، چند شر پسند اس واقعے کا فائدہ لینا چاہتے ہیں، ایک سیاسی جماعت کے کارکن ہنگامے میں شامل تھے، اس جماعت کی ایک صوبے میں حکومت ہے، ہمارے پاس انکی تصاویر وغیرہ سب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پر امن دھرتی ہے صوفیوں کی دھرتی ہے، سندھ لسانیت پر یقین نہیں رکھتا، آج بھی حیدر آباد میں میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس ہوگی جس میں تمام جماعتیں ہوں گی، سب آپس میں بھائی ہیں، حکومت سندھ پہلے دن سے مستعد ہے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے اسرائیل اور انڈیا سے فنڈنگ لی ہے جب کہ عمران خان کے خلاف فوری آرٹیکل 6 لاگو ہونا چاہیے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی پی ہمیشہ امن کی بات کرتی ہے، ہماری سب سے بات ہوئی سب نے امن کی بات کی لیکن گزشتہ روز شرپسند عناصر نے موقع سے فائدہ اٹھایا۔ بے گناہ لوگوں پر تشدد کیا گیا جس پر کل بھی گرفتاریاں کی گئی تھیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سندھ امن کی سرزمین ہے۔ ان سازشوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، جو صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اس کی قیمت سندھی عوام پہلے بھی ادا کر چکے ہیں۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...