... loading ...
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پچھلے چار سال لاہور یتم اور لاوارث تھا، اگر اس نالائق کی حکومت ایک سال اور رہتی تو وہ اسے بھی کھنڈر بنا دیتا، لاہور ان لوگوں کے پاس واپس آ گیا ہے جو دن رات محنت کرکے ترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر بڑے عرصے بعد چین کی نیند سوئی،یہ جنگ لاہور اور پنجاب کی ترقی کی ہے جو ہم ان سے چھین کر لیں گے۔ جب تک آپ کی زندگیوں میں بہاریں واپس نہ لے آئیں اس وقت تک شیر آرام سے نہیں بیٹھے گا،لاہور نواز شریف کا تھا،ہے اور رہے گا، 17جولائی کو مخالفین کو یہاں سے مایوس لوٹنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ 17 جولائی کو لاہور کے چار حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں، لاہور پہلے بھی نوازشریف کا تھا، اب بھی ہے اور آئندہ بھی نواز شریف کا رہے گا۔ لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو خبر ہو کہ 17 جولائی کو یہاں سے مایوس لوٹنا پڑے گا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پچھلے چار سال لاہور یتم اور لاوارث تھا، اگر اس نالائق کی ایک سال اور حکومت رہتی تو وہ اسے بھی کھنڈر بنا دیتا، لاہور ان لوگوں کے پاس واپس آ گیا ہے جو دن رات محنت کرکے ترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے لاہور اور پنجاب کو سجایا، جگہ جگہ اس کے نشانات نظر آتے ہیں، کہیں انڈر پاس ہے، کہیں اتنی اچھی سڑکیں ہیں، کسی نے مذاق کیا کہ اگر منہ کھلا ہو اور دانتوں میں خلا تو شہباز شریف وہاں بھی پل بنا دے گا۔ لاہور کو دوائیاں ملنا، ترقی ملنا بند ہو گئیں، صبح صبح 5 بجے سڑک دھونے والے آتے تھے مہینہ مہینہ کسی نے سڑک صاف نہیں کی، لاہور والوں گواہی دیتے ہو کہ پچھلے چار سال عید الضحی پر الائشوں کے ڈھیڑ لگے ہوتے تھے اس بار حمزہ شہباز نے 24 گھنٹے میں لاہور نہیں پورے پنجاب کی سڑکیں صاف کر دیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ یہ لاہور میں اپنی مہم کا اختتام کرے گا، میں عاجزی اور فخر کے ساتھ اپنے بھائی حمزہ شہباز کے لیے مہم چلارہی ہوں، لیکن لاہور والوں اس سے پوچھنا بنتا ہے کہ تمہارا وزیراعلیٰ کہاں ہے، چار سال کٹھ پتھلی بن کر عثمان بزار بیٹھا رہا، کسی ایک بھی جلسے میں اسے دیکھا؟ اس نے لاہور کے لیے کچھ کیا ہوتا تو لاہور منہ دکھانے آتا۔ پنجاب کو تو یہ بھی نہیں پتا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار تھا، فرح گوگی تھی یا پنکی پیرنی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے چار سال ضائع ہوگئے، اگر یہاں پر نوازشریف کی حکومت ہوتی تو لاہور کی ترقی کیا کہہ رہ ہوتی؟ چار سال اس لیے ضائع ہوتے کہ عمران خود کٹھ پتلی تھا اور اس نے عثمان بزدار کٹھ پتلی رکھا ہوا تھا، اس نے فرح گوگی کو رکھا ہوا تھا، فرح گوگی نے ابراہیم مانیکا اور اس نے بشری پیرنی کو رکھا ہوا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ اسی لیے پنجاب کا یہ حال ہوا، لاہور کی سڑکیں کوڑے کے ڈھیڑ بن گئے لیکن آج سوال کرنا چاہتی ہوں، عمران خان آج اس کے لیے ووٹ مانگے گا، جس کو وہ سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا۔ یہ جنگ بلے اور شیر کی نہیں ہے، یہ جنگ لاہور اور پنجاب کی ترقی کی ہے جو ہم ان سے چھین کر لیں گے، یہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہتا تھا لیکن تھوک کر چاٹا اور خیبر پختونخوا میں بھی جنگلا بس شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا پتا چلا کہ شہباز شریف قیمتیں کم کرنے کا اعلان کرنے والا ہے، سیانہ بنتا ہے، ٹی وی پر آکر بولتا ہے کہ شہباز شریف قیمتیں کم کرو، او بھائی چار سال عوام پر مہنگائی کے طوفان توڑتے رہے ہو، تمہارا قیمتیں کم کرنے سے کیا تعلق ہے۔
کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے ، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، پاکستانی پائلٹس نے شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان او...
6 اور 7کی شب بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے ، ہم اس دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے ،پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنا کر قرآن پاک کو شہید کیا گیا ،جھڑپوں میں پاک فوج کے کسی اہلکار یا فضائیہ کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا پاکستان نے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کا انت...
بھارت کو بھرپور جواب دینے پر 24کروڑ عوام کو مبارکباد ، ایئر چیف ظہیر بابر کو سلام ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے، قومی اسمبلی میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو ...
بھارت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے ، ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی،میڈیا سے گفتگو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بات میڈ...
پانچ ججز کے اکثریتی فیصلے سے جسٹس جمال مندو خیل اور نعیم افغان نے اختلاف کیا آرمی ایکٹ کی 2 ڈی ون اور ٹو کو اور آرمی ایکٹ کی شق 59(4) کو بحال کردیا گیا سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔جسٹ...
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...