... loading ...
سیلاب کی تباہ کاریاں،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد186ہو گئی،اب تک 85 مرد 47 خواتین اور54 بچے جان کی باز ی ہار چکے،زخمی افرا د کی تعداد 181 تک پہنچ گئی، حکومت بلوچستان نے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا،صوبے کے دیگر 9 اضلاع کے مختلف علاقے بھی آفت زدہ قرار، نوٹیفکیشن جاری۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے جان و مال نقصان سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کردی ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 10 افراد مزید جان کی باز ہار گئے ،حالیہ بارشوں کے حوالے سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ابتک 186 افراد جان کی باز ہار گئے، بلوچستان میں سب سے زیادہ افراد جان بحق ہوئے جن کی تعداد 69 تک پہنچ گئی، سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 44 ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر 14 جون سے جاری بارشوں کے باعث 85 مرد 47 خواتین جبکہ 54 بچے اب تک جان کی باز ی ہار گئے،زخمی ہونے والے افراد کی کل تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے،جن میں پنجاب سے 26 ، گلگت بلتستان 8 اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 4 ہے۔ زخمی ہونے والے 66 افراد کا تعلق پنجاب 40 افراد کا خیبرپختونخوا سے ہے ، ملک میں بارشوں کے باعث 577 گھرتباہ ہوئے۔ جبکہ 933 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ این ڈ ی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 سو سے زائد مویشیوں کا نقصان ہوا۔ دوسری جانب حکومت بلوچستان نے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باعث 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں جن اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے ان میں صحبت پور، پشین، گوادر، آواران، واشک، بارکھان، پنجگور، لسبیلہ اور قلعہ سیف اللہ شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں صوبے کے دیگر 9 اضلاع کے مختلف علاقے بھی آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں۔
سرکاری ریکارڈ اور این او سی میں اختلاف کا معاملہ سامنے آگیا سروے نمبروں کی قانونی بنیاد پر سوالات، متعلقہ ادارے خاموش کراچی کے بڑے رئیل اسٹیٹ اداروں میں شمار ہونے والے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی فیز 2کی زمین سے متعلق اہم سوالات سامنے ...
شہبازشریف کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کریں، اگر وزیراعظم اپنے ہی وزیر کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو پھرواقعی سسٹم بیٹھ چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر نظام کی بحالی نئے صوبوں سے نہیں، سیاسی ری سیٹ سے ممکن ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی...
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...