... loading ...
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن سندھ میں پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بن چکا ہے، آئندہ الیکشن میں سیاسی بھرتیوں کا استعمال کیا جائے گا، کراچی میں چائنا کٹنگ کی ذمہ دار ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ہیں، دونوں پارٹیاں ایک سکے کے دو رخ ہیں، کراچی کے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر آپ چاہتے کہ کراچی کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے شہر میں جماعت اسلامی کا مئیر لائیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بھرتی کیا ہوا عملہ الیکشن کمیشن میں ڈیوٹی دے رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو بتانا چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں۔جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ پہلے ہی حلقہ بندی کے معاملے میں دھاندلی کی جا چکی ہے۔ حکومتی دبا ئومیں غیر منصفانہ حلقہ بندی اور ووٹنگ لسٹ تیار کی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اعلان ہونے کے باوجود ایک سیاسی پارٹی کے ترجمان کو ایڈمنسٹریٹر لگایا ہوا ہے، سندھ میں الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بن چکا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کراچی تشریف لائیں اور صورتحال کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 1989 سے رینجرز موجود ہے اسکے باوجود ایک ضمنی انتخاب میں لوگ کھلے عام اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے تو رینجرز کہاں تھی؟، الیکشن کے دن یرغمال بنانے کی کوشش ہوتی ہے، جماعت اسلامی فری اینڈ فئیر الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے سندھ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے نئی حلقہ بندیوں میں بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، جہاں سے انہیں ووٹ نہیں ملے وہاں 70 سے 90 ہزار پر ایک یونین کمیٹی ہے جبکہ گوٹھ آباد کر کے اپنے ووٹ بڑھائے ہیں وہاں 4 ہزار سے 20 ہزار پر یونین کمیٹی تشکیل دیدی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی کیلئے 60 سے 80 کروڑ کے تینڈر جاری ہوئے لیکن اسکے باوجود بارشوں میں شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب بتائیں نالے کیوں صاف نہیں ہوئے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ جماعت اسلامی تعصب کی بات کرے، اب سندھی اور بلوچ آپ کے ہاتھوں بیوقوف نہیں بنیں گے، اندرون سندھ میں لسانی بنیادوں پر لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وڈیرے لسانی سیاست کر کے ہمیں آپس میں لڑائیں گے، لسانی سیاست نے کبھی کسی کو فائدہ نہیں دیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں لسانی سیاست آزما کر دیکھ چکے ہیں، 40 سال لسانی سیاست نے ہمیں تباہ و برباد کر دئیے ہیں۔ اختلاف اپنی جگہ مگر لڑائی جھگڑا نہیں ہونا چاہیے تمام سیاسی جماعتوں کا آپس میں کوارڈینیشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم سوال کرتے ہیں کہ 90 فیصد ٹریفک پولیس میں غیر مقامی لوگ ہیں تو آپ ناراض ہو جاتے ہیں، شہر کے تمام اجڑے حالات میں اگر کوئی کراچی کو تعمیر کر سکتا ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...