... loading ...
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سنادیا، پنجاب کی5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ، الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم پرتحریک انصاف کے تین خواتین اور دو اقلیتی ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے تمام ارکان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد 3 خواتین اور 2 اقلیتی نشستیں پارٹی کے نئے ارکان کو دینے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ مسلم لیگ ن نے 20 نشستوں پرضمنی انتخاب کے بعدپارٹی پوزیشن کے تحت مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے معاملے ضمنی انتخابات کے بعد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے 27 جون کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری کرنیکی ہدایت کی تھی ۔پنجاب اسمبلی میں حکومتی جماعت (ن) لیگ کے پاس 166 سیٹیں ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے7، تین آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا ووٹ بھی (ن) لیگ کے پاس ہے، اس طرح (ن) لیگ کے حکومتی اتحادکے ووٹوں کی تعداد 177 بنتی ہے۔2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کوپنجاب اسمبلی میں183 نشستیں ملی تھیں لیکن 25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی نشستیں 158 رہ گئیں۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 158 اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ملا کر اپوزیشن کے 168 ارکان بنتے ہیں تاہم اب پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں مل جانے کے بعد اپوزیشن اتحادکی تعداد173بنتی ہے یعنی مخصوص نشستوں کے بعد بھی حکومتی اتحاد کو اپوزیشن پر 4 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایک طویل لڑائی کے بعد تحریک انصاف کو پانچ مخصوص نشستیں بھی حاصل ہو گئی ہیں، جس کے بعد اب پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی نشستیں بڑھ کر 173 ہو گئی ہیں جبکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی نشستیں 172 ہیں، ایک راہ حق اور چار آزاد امیدوار ہیں، انشا اللہ پنجاب سے حمزہ حکومت آخری دن گن رہی ہے۔
19 جولائی کو تاجربرادری پوری تیاری کے ساتھ ہڑتال کرے گی، افواہیں پھیلانے والے کاروباری برادری کے خیر خواہ نہیں، یہ گمراہ کن عناصر ہیں، صدر کراچی چیمبر اگر ہڑتال مؤخر یا منسوخ کرنی پڑی تو یہ فیصلہ تمام چیمبرز کی مشاورت کے بعد ہوگا،تاجر، دکاندار، صنعتکار، سب ہڑتال میں ساتھ دیں، م...
ہر 2 ماہ بعد کارکردگی کو جانچیں گے، خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، میں تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سوات واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ،شہباز شریف کی زیر صدارت وفا...
مہنگی بجلی، چینی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف جمعہ،اتوار کو مظاہرے ہوں گے، امیر جماعت اسلامی حقوق بلوچستان لانگ مارچ سے اظہار یکجہتی ، کے پی میں قیام امن کیلئے قومی جرگہ تشکیل دیا جائے، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مہنگی بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی...
ہمارا فوکس بے گناہ قیدیوں کی رہائی ، مہنگائی کا ہم سب شکار ہیں، ظلم کے نظام کے خلاف خود لوگوں کو کھڑا ہونا ہوگا ،بانی پی ٹی آئی جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹا ہے میرا بھائی نہیں، مریم نواز نے عمران خان پر ظلم کروانے کیلئے اس سپرٹنڈنٹ کو بھیجا ہے، علیمہ خان کی گفتگو بانی پی ٹی آئی عمرا...
سیکیورٹی فورسزکا خفیہ آپریشن،شہید میجر اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے پاکستانی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز کے آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران تین بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے اس دوران فائرن...
نہتے مسلم خوراک کے منتظر تھے ، صہیونی فوج نے فضائی اور زمینی حملوں سے نشانہ بنایا 24 گھنٹوں میں بچوں، خواتین اورنوجوانوں کا قتل عام کیا گیا ، عالمی بے حسی برقرار غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ شدید تر ہو گیا ہے،24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 128 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ حملے...
ٹیموں کی اچھی کارکردگی پر تعریف کی بجائے تنقید ہورہی ہے ، عاصم منیر کے شکر گذار ہیں،رانا مجاہد ہاکی کے لیے کم ازکم سالانہ 75 کروڑ روپے کا بجٹ درکار ہے،اخراجات کی تفصیل بنا کردینی ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ بھارت میں شیڈول ہاکی ایونٹس کے...
ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں، جان بوجھ کرلاہور اجلاس کو لے کر اختلاف پیدا کیاگیاہے، پارٹی میںجو اختلاف پیدا کریگا اس کو میں خود دیکھ لوں گا سپرنٹنڈنٹ جیل اور کرنل صاحب نے انسانی حقوق ختم کیے ہوئے ہیں، میرے ساتھ جو سلوک ہورہاہے یہ سب ایک شخص کے کہنے پر کیا ج...
(تاجروں کے سامنے حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور) 2 لاکھ نقد بینک میں جمع کرانے پر ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہوگی،ایف بی آرکی آل پاکستان تنظیم تاجران کو یقین دہانی ، کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے،تاجر رہنماؤں کا مؤقف ڈیجیٹل انوائسنگ چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز کیلئے نہیں، بزنس ...
حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا ،50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری نیا ٹینڈر جاری کرتے ہوئے اب 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کرلی گئیں، دستاویز حکومت نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے انکار کے...
ریاستی ادارے اپنے آئینی کام کو چھوڑ کر دوسرے کام پر لگ گئے ، پختونخوا اور بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کا کام سرحدوں کو کلیئر کرنا ہے مگر وہ تحریک انصاف کے پیچھے لگے ہوئے ہیں عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، با...
فضائی اورزمینی حملوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ، امداد کے منتظر مسلم قتل خاندانوں کو ختم کردیا ، اسرائیلی درندگی متعدد افراد زخمی ، عالمی ادارے خاموش غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا خونریز سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔11جولائی کی شب سے13جولائی کی دوپہر تک کی اطلاعات کے مطا...