... loading ...
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فورنزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ فورنزک کے بعد پتا چلے گا کہ اصلی یا نقلی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے،سپریم کورٹ عمران خان کے گھر فون ٹیپ کرنے کا نوٹس لے۔پیر کو سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے سابق وزیر فواد چوہدر ی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فون ٹیپنگ پرفورنزک ہو گا تو پتہ چلے گا،اصل مسلئہ فون ٹیپنگ کاہے،فون ٹیپنگ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 1997میں بینظیر حکومت کو فون ٹیپنگ پر گرائی گئی،2015کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی کیس سنا،اس وقت آئی ایس آئی نے سات ہزار سے زائد فون ٹیپنگ کا اعتراف کیا،فون ٹیپس خفیہ ادارے کرتے ہیںکیونکہ انکے پاس وسائل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کوفون ٹیپنگ پر نوٹس لینا چاہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک صحافی نے سابق وزیرعظم عمران خان اور اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے مابین گفتگو کی ریکارڈنگ بھی سامنے آنے کا کہہ دیا،اس کو پبلک کیا گیا تو یہ آفیشل پبلک سیکرٹ ایکٹ کیخلاف ورزی ہے،یہ سب امریکی سازش کوسامنے لانے پر کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جن پر پاکستان کی دفاع کی ذمہ داری ہے وہ اس بحران کو آگے کیوں بڑھنے دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کو کس حیثیت میں آفیشل ڈاکومنٹس دکھایا جا رہا ہے،امپورٹڈ حکومت کو عمران خان کیخلاف کچھ نہیں کیا تو انکی فیملی کے حوالے سے چیزیں سامنے لائی جا رہی ہے،یہ کسی عام شہری کی نہیں،اس وقت کے وزیرعظم کی گفتگو کی ٹیپنگ کی۔ انہوںنے کہاکہ جس جس نے رجیم چینج کیلئے کردار کیا وہ سب بے نقاب ہوں گے،امپوٹڈ حکومت نے امریکہ سے کہاجو آپ کہیں گے ہم کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر صورتحال کشیدہ ہو سکتے ہیں۔اس مورقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل فون ٹیپ کرکے لیک کئے جارہے ہیں۔ فرح بی بی پربھی الزامات لگائے جارہے ہیں، آپ فرح بی بی پر مقدمہ کریں تاکہ وہ جواب دیں۔ جب مقدمہ ہی درج نہیں ہوا تو وارنٹ کیسے جاری ہو سکتے ہیں۔جہاں فرح بی بی کو ایک پلاٹ ملا وہیں ایاز صادق کو دو پلاٹ ملے۔کیا ایاز صادق بھی فرح بی بی کے پارٹنر ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ برھتی جارہی ہے کیونکہ ان کے پاس فیول منگوانے کے پیسے نہیں۔کہا جارہا ہے عید پر بھی لوڈشیڈنگ ہوگی۔ انہوں نے فوری آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لیں لیکن پھر بھی پیکیج نہیں مل رہا۔ انہوں نے نیب ترامیم کرکے گیارہ سو ارب کا این آر او 2 لیا،پانچ ہزار کروڑ اومنی گروپ میں آصف زرداری کو این آر او ٹو دیا گیا۔f
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...