... loading ...
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے متعلق مبینہ طور پر ایک آڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج ارسلان خان کو ہدایات دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے مطابق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ آڈیو تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج ارسلان خان کی ہے۔آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی ارسلان خان کو اپنے مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانے کے لیے ہدایات دے رہی ہیں۔ مبینہ ٹیلی فونک بات چیت میں خاتون اول بشریٰ بی بی نے ارسلان خان سے کہا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ کرکے چلانا ہے لیکن آپ کا سوشل میڈیا ایک ہفتے سے فعال نہیں ہے۔مبینہ طور پر بشری بی بی نے کہا کہ علیم خان اور ان جیسے کتنے لوگ ہیں جو میرے اور خان صاحب کے حوالے سے بات کریں گے اور مجھ سمیت بچی فرح خان کے خلاف گند پھیلائیں گے اور یہ لوگوں کی گواہی بھی دیں گے، آپ کو علیم خان سمیت ایسے افراد کو غداری سے لنک کردینا ہے یہ سب لوگ جو بولیں گے ہمارے خلاف یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہے۔آڈیو میں بشری بی بی نے کہا کہ آپ کو سوشل میڈیا میں دھمکی آمیز خط کا معاملہ اچھالنا ہے اور لنک کردینا ہے کہ یہ لوگ غدار ہوگئے ہیں، آپ کو لیٹر کا معاملہ اٹھانا ہے کہ ہمیں پتا ہے کہ وہ لیٹر صحیح ہے اور ہمیں پتا ہے کہ غداری کی وجہ سے اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے یہ سب لوگ جمع ہوگئے ہیں اور ان کے ساتھ باہر کی قوتیں بھی ہیں۔ حکومت پنجاب نے سابق خاتون اوّل بشری بی بی کی سہیلی فرح شہزادی کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرح گوگی کے خلاف چارج شیٹ جاری کی اور کہا کہ عمران خان انہیں واپس لائیں۔وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ ’فرح گوگی نے 10 ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جو کہ 60 کروڑ روپے مالیت کا تھا وہ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں اپنے نام کروایا، اْن کے شوہر احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی لے کر پلاٹ اپنے نام منتقل کروایا جب کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کر اس سارے معاملات کو ڈیل کرتی رہیں‘۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، عمران خان کی کرپشن پر تو نیٹ فلیکس سیریز بنے گی کیوں کہ وہ فرح گوگی، بشری بی بی اور جمیل گجر کی ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان فرح گوگی اور اس کے خاوند کو واپس لائیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہیں، آپ کا کوئی ڈاکا 50 کروڑ سے کم کا نہیں، ا?پ کی کرپشن سامنے آتی ہے تو ا?پ فوج کو برا بھلا کہنا شروع کردیتے ہیں اور اداروں پر حملے شروع کردیتے ہیں۔
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...