... loading ...
وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو کرپشن پر ہمیں لیکچر نہیں دینا چاہیے بلکہ چپ رہنا چاہیے جو آدمی توشہ خانہ کی گھڑیاں لے کر چلا گیاہو، جو آدمی 190ملین پائونڈ کسی کو واپس کر کے آگیا ہو جس کا ریکارڈاس نے چھپا دیا ہو جس کی بیگم نے پانچ، پانچ قیراط کی انگوٹھیاں منگوائی ہوں اوراس کے منگوانے پر اس نے حکومت کے افسر تبدیل کئے ہوں، اس کو چپ رہنا چاہیے۔مجھے دورہ سعودی عرب کے دوران تین تحفے ملے تھے ایک زیتون کے تیل کی بوتل ملی تھی ، ایک کھجور کا ڈبہ تھا اور ایک رولیکس کی گھڑی تھی، زیتون کا ڈبہ میں نے رکھ لیا، کھجور میں پہلے ہی کھا چکا ہوںاور گھڑی میں نے توشہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔ہمیں تیل مہنگا کرکے کوئی خوشی نہیں ہوتی بلکہ یہ بہت بری بات ہے ، عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں لیکن ہم مجبور ہیں کیونکہ دنیا بھر میں قیمت بڑھ گئی ۔ یہ یاد رکھنا کہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول 120روپے فی لیٹر بڑھایا لیکن یہ بھی یاد رکھنا کہ مفتاح نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور سری لنکا والی حال نہیں کی ہے۔ ان خیالات کااظہار مفتاح اسماعیل نے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیااوراس پر دستخط بھی کئے کہ ہم 30روپے- لیوی اوراس کے بعد17فیصد ٹیکس لگائیں گے، مطلب یہ کہ آج کی پٹرول کی قیمت پر75روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر80روپے ٹیکس لگنا تھاتاہم میں آئی ایم ایف سے معاہدے میں تبدیلی کراکرآیا ہوں اور اتنا ٹیکس نہیں لگایا جتنا معاہدہ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے کیا تھا۔ دو روز قبل برینٹ آئل کی قیمت 117ڈالر فی بیرل تھی جو گزشتہ روز 110ڈالر فی بیرل ہو گی اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے مجھے کہا کہ مفتاح کچھ کرو اورپٹرول سستا کرو، اس پر میں نے ان سے کہا کہ اگر برینٹ تھوڑا سا نیچے آجاتاہے تو ہم سستا کردیں گے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں پرانا ہی مفتاح اسماعیل ہوں اور جو گزارش ہم پہلے کررہے تھے وہی اب بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو لگا کہ ان کی حکومت جانے والی ہے توانہوں نے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کو توڑ کر پٹرول سستا کردیا۔ اس کے بعد دنیا میں تیل کی قیمت 120ڈالرفی بیرل ہو گئی جس کی وجہ سے حکومت کو ماہانہ 120ارب روپے کا نقصان ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جب سے آئی ہے ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپے ٹیکس نہیں لگایا تھا اور دو روز قبل ہم پٹرول پر10روپے اور ڈیزل پرپانچ روپے پی ڈی ایل ٹیکس لگایا ہے جو کہ پی ٹی آئی کے دور میں 21روپے فی لیٹر تھا۔شوکت ترین نے ڈیزل پر 21روپے فی لیٹر ٹیکس لگایا جبکہ میں نے صرف پانچ روپے ٹیکس لگایا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...