... loading ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے اگر سستی گیس خریدی ہوتی تو آج ملک میں اتنی بری معاشی صورتحال نہ ہوتی، شدید گرمی میں بجلی نہ آئے تو عوام بددعائیں دیتے ہیں اور اگر گیس کاٹتے ہیں تو ہماری صنعتیں متاثر ہوتی ہیں، یہ ہمارے لیے بہت مشکل چیلنج ہے۔لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم جو کوشش کررہے ہیں اس کے ابھی تک خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آرہے اور ان کی وجوہات سے ہم اچھی طرح آگاہ ہیں، میری عادت نہیں کہ میں پچھلے حکومتوں کا ذکر کرتا رہوں اور آج یہ ذمے داری ہماری ہے، ہمیں یہ ذمے داری بہت احسن طریقے سے نبھانی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پچھلی حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی وقت پر مرمت نہیں کرائی گئی، وہ بند پڑے تھے، ان پلانٹس کی ان چند مہینوں میں ہماری حکومت نے مرمت کرا کر چالو کرایا جبکہ ایندھن کا بہت بڑا چیلنج سامنے آیا جس کی ایک سے زائد وجوہات ہیں۔انہوں نے وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈیوں میں تیل اور گیس کی قیمتیں شاید پچھلی دہائیوں میں بلند ترین سطح پر ہیں اور کروڈ آئل 118ڈالر فی بیرل تک چلا گیا اور اسی طریقے سے گیس بھی بہت زیادہ مہنگی ہو چکی ہے تو جب ہم اتنے مہنگے تیل اور گیس پر بجلی بنائیں گے تو ہمیں سوچنا ہوتا ہے ہمارا زرمبادلہ کتنا خرچ ہو گا، ہم ایک ایک پائی بچانے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ یوکرین کے مسئلے کی وجہ سے بعض ترقی یافتہ ممالک گیس خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے بیچنے والوں نے بولیاں ہی طلب نہیں کیں جس سے ہمیں بہت نقصان پہنچا، اسی طرح گیس کا ٹینڈر آیا تو وہ 40ڈالر فی یونٹ پر تھا تو ہم نے سوچ سجھ کر فیصلہ کیا کہ اتنی مہنگی گیس نہ لی جائے ورنہ ہمیں بہت مہنگی بجلی خریدنی پڑتی۔وزیر اعظم نے کہاکہ پچھلی حکومت کو سستی گیس خریدنے کا موقع ملا تھا لیکن اس نے اپنی مجرمانہ غفلت کے سبب تین یا چار ڈالر پر خریدنے کے سودے نہیں کیے، اسی طریقے سے گیس کے طویل المدتی سودے پانچ یا چھ ڈالر پر ہو سکتے تھے لیکن وہ بھی نہیں کیے، اگر یہ سودے کر لیے جاتے تو معیشت کی اتنی بری صورتحال پیدا نہ ہوتی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں تاہم شدید گرمی میں پنکھا نہ چلے تو وہ بددعائیں دیتے ہیں، گیس کاٹتے ہیں تو ہماری صنعتیں متاثر ہوتی ہیں تو یہ ہمارے لیے بہت مشکل چیلنج ہے، اس سب کے باوجود ہم بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔
پچھلے سال رقم 20 ارب مختص کی گئی تھی، اس سال 38 ارب مقرر کیے ہیں، شہباز شریف چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میںمستحقین کو فی خاندان 13 ہزار دیے جائیں گے،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ...
میرے پاکستانیوں! عمران خان صاحب کی صحت میرے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے احساس ہیبانی پی ٹی آئی کی صحت پر کارکنوں میں غم و غصہ ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا کا پیغام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر خود سیاست کروں گا اور نہ کسی کو کرنے دوں گا۔سماجی را...
دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل،ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ (ن) ط...
میزائل پروگرام پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو سکتی، ایران کی فوج ہائی الرٹ ہے کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن ،مناسب جواب دیا جائیگا، علی شمخانی کا انٹرویو ایران نے ایک بار پھر اپنے میزائل پروگرام کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے اس پر کسی قسم کے مذاکرات کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔...
ٹی 20 ورلڈ کپ ، کولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہوگیا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکر آج ہوگا ۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھا...
اپوزیشن کی سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی،ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے،عمران خان کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، معاملات نہ سدھرے تو سڑکوں پر آئیں گیگولیاں بھی کھائیں گے،راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد ب...
عمران اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے(جنید اکبر)ہمارے پاس آپشنز ہیں غور کیا جا رہا ہے(سہیل آفریدی)ہم توقع کرتے ہیں عمران خان کو فی الفور جیل سے رہا کیا جائیگا، سلمان اکرم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیٔرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تش...
تختِ مظفرآباد کیلئے سیاسی بساط بچھ گئی، امیدواروں کے ناموں پر پراسرار خاموشی،اگلا صدر اور ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہی ہوں گے، آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس میں دو ٹوک فیصلہ 30 روز کے اندر صدارتی انتخاب کا عمل مکمل کیا جانا ضروری ہے،نون لیگ اپنا صدر لائے گی(راجا فاروق حی...
تین ماہ سے دائیںآنکھ کی بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، بانی چیئرمین کی عدالتی معاون سے ملاقات دو سال سے دانتوں کا معائنہ نہیں کرایا گیا، باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ بھی نہیں کیے جا رہے، رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بارے رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے س...
ریکارڈ روم کاتالا لگا ہونے پر افسران کا اظہاربرہمی،تالا توڑ کر مطلوبہ دستاویزات لے گئے ریکارڈ میں گڑ بڑ کی شکایات پر تحقیقات جاری ہیں، ریٹائرڈ افسر سے رابطہ کرنے کی کوششیں کراچی میں کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف ...
نیتن یاہوکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ،ایران کے معاملے پر گفتگو کی ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مطابق بورڈ عارضی انتظامی امور کی نگرانی کرے گا،رپورٹ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس اقدام میں...
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...