... loading ...
امریکا کو اپنی جنگ ختم کرنے کیلئے ایران سے ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، اگر وہ مذاکرات کی میز پر آتے ہیں تو اچھا ہوگا، رجیم چینج امریکاکا مقصد نہیں تھا،ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2سے 3ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کے ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، ڈیل ہو یا نہ ہو ہم ایران جنگ سے نکل رہے ہیں، اگر وہ مذاکرات کی میز پر آتے ہیں تو اچھا ہوگا۔وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہوچکی ہے لیکن رجیم چینج امریکاکا مقصد نہیں تھا بلکہ فوجی کارروائی کا اصل مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا اور یہ ہدف حاصل کر لیاگیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکل جائیں گے، ممکنہ طور پر اس سے پہلے ڈیل ہو سکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ضروری نہیں اور امریکا اپنی مرضی سے جنگ کا خاتمہ کر سکتا ہے اور واشنگٹن کے پاس ایسے تمام آپشنز موجود ہیں جن کے ذریعے بغیر کسی معاہدے کے بھی فوجی کارروائی روکی جا سکتی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اگلے 4 سے5 سال تک جوہری ہتھیار نہیں بناسکے گا، جب وہ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہوگا تو امریکا میں پھرمیرے جیساکوئی صدرآئیگا اور نیاصدر پھر ایران کو تباہ کردیگاکیونکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہو۔صدر ٹرمپ نے کہا ایران کو دوبارہ تعمیرکرنے میں 15 سے20 سال لگیں گے، ایران کے پاس نہ نیوی ہے نہ فوج اور نہ ائیرفورس، ایران کے پاس قیادت موجود نہیں،ان کے لیڈرز کا خاتمہ کردیا۔امریکی صدر نے کہا اگر فرانس اور دیگرچند ممالک تیل اورگیس چاہتے ہیں تو وہ آبنائے ہرمز جائیں گے، میرا خیال ہے وہ اپنا دفاع کر سکیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہوگا اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا، انہیں اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی،کوئی وجہ نہیں کہ ہم ان کی حفاظت کریں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ پر اہم اپ ڈیٹ دینے کیلئے آج (جمعرات کو) امریکی قوم سے خطاب کریں گے۔ ترجمان وائٹ ہائوس کیرولین لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے خطاب میں ایران جنگ پر اہم اپ ڈیٹ دیں گے، پاکستانی وقت کے مطابق صدر ٹرمپ کا خطاب جمعرات کی صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکہ ایران کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہا ہے،ایران جنگ کا خاتمہ نظر آ رہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ آگے چل کر براہ راست ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ہم اس کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔تاہم انھوں خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کو محض وقت حاصل کرنے کے لیے تاخیری حربے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ جنگ کے خاتمے کا کوئی ٹائم لائن نہیں دے سکتے تاہم روبیو کے مطابق ہمیں فنش لائن دکھائی دے رہی ہے۔روبیو نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دوبارہ اس بات کا جائزہ لینا ہو گا کہ آیا یہ اتحاد جس نے کچھ عرصے تک اس ملک کی اچھی خدمت کی ہے کیا وہ اب بھی اپنا مقصد پورا کر رہا ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ بہت سے امریکی شہری سوال کرتے ہیں کہ ایران پر حملے کی ضرورت کیوں پیش آئی، اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران ایٹم بم بنانا چاہ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران دعوی کرتا ہے کہ انرجی کیلئے ایٹمی صلاحیت حاصل کر رہا تھا، دنیا کے دیگر ممالک کے پاس بھی ایٹمی توانائی ہے جس کا ایک طریقہ کار ہے، انرجی کیلئے فیول درآمد کر کے زمین کے اوپر ری ایکٹر بنانا پڑتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران دیگر ممالک کی طرح زمین کے اوپر ری ایکٹر نہیں بنا رہا تھا، ایران پہاڑوں کے اندر ری ایکٹر اور دیگر تنصیبات بنا رہا تھا، ایران یورینیم کی اتنی افزودگی کر رہا تھا کہ فوری ایٹم بم بنا سکتا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خطے میں جنگ بندی سے متعلق اہم اشارہ دے دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ رکنے کے امکان کے لیے فضا ہموار کرنے لگے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ نیتن یاہو اپنی کامیابیوں کو ماضی کے انداز میں پیش کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جنگ کے ممکنہ اختتام کے لیے عوام کو ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے علاقائی اتحادی اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں رہے۔اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہاکہ اس جنگ نے ہمیں خطے میں ایران کے خلاف نیا اتحاد بنانے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کے اہم ممالک کے ساتھ اتحاد بنا رہے ہیں، کیونکہ ایران اب بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اتحاد میں شامل ممالک کے نام نہیں بتائے۔علاوہ ازیں دو تہائی امریکی ایران جنگ فوری ختم کرنے کے حق میں سامنے آگئے۔برطانوی خبر رساں ا دارے رائٹرز اور اپسوس پول کی جانب سے ایران جنگ سے متعلق سروے کیا گیا۔سروے رپورٹ کے مطابق دو تہائی امریکی سمجھتے ہیں کہ ایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے، اور مقاصد کے حصول کے بغیربھِی ختم کرنی چاہیے۔سروے کے مطابق ہر 10 میں4 ریپبلکن بھی یہی سمجھتے ہیں کہ امریکا کوایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...