... loading ...
چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟ ،معیشت نیچے جائیگی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا؟،دو مہینے میں جتنی مہنگائی ہوئی اتنی ہمارے ساڑھے3سال میں نہیں تھی ،جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کاپاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے؟ کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں ۔اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رجیم چینج کے موضوع پر ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دورمیں معیشت بہتر ہو رہی تھی تحریک انصاف دورمیں زراعت،انڈسٹری ، دیگر شعبوں میں بہتری آرہی تھی۔انہوں نے کہا کہ کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کوبیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا ،ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں ،دو مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی جتنی ہمارے ساڑھے3سال میں نہیں تھی جوقیمت اس وقت قوم مہنگائی، لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے ذمہ دار کون ہے؟۔انہوں نے کہا کہ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کیلئے ہوگا ،ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے،معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے ان کے 1100ارب معاف کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان میں بیسزمل جائیں اور اسے اپنے فائدے کیلئے استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کاپاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے؟ کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے آج ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے ان لوگوں کوہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جن کا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔انہوں نے کہاکہ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟ ،معیشت نیچے جائیگی تو کیا نیوٹرلز کیلئے نقصان نہیں ہوگا؟۔
امریکا کو اپنی جنگ ختم کرنے کیلئے ایران سے ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، اگر وہ مذاکرات کی میز پر آتے ہیں تو اچھا ہوگا، رجیم چینج امریکاکا مقصد نہیں تھا،ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2سے 3ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی جنگ ...
امریکی صدر کے بیانات سے آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، دنیا میں کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر اعتماد نہیں کر سکتا، مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا انٹرویو ایران کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی کی درخواست کا دعوی مسترد کر دیاگیا۔ترجمان ایرانی وز...
کیا کابینہ کی جانب سے ایسی کسی فورس کی تشکیل کی اجازت دی گئی ہے، وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی قسم کی خلاف ورزی نہ ہو،سماعت کے دوران عدالت کا استفسار سزا یافتہ انسان کیلئے ایسی فورس نہیں بننی چاہیے، سنجیدہ قانونی سوالات اٹھتے ہیں،رہائی فورس کی تشکیل قانون اور آئینی ح...
843 دکان داروں کو فی کس 5 لاکھ، 11 کیسز پر فیصلہ ہونا باقی، وزیراعلیٰ کو بریفنگ پلازہ پر کام جلد شروع کیا جائے،متاثرہ تاجروں کیلئے مالی امداد کیلئے 600 ملین مختص سانحہ گل پلازا میں جاں بحق ہوئے افراد میں سے 61 خاندانوں کو فی کیس ایک کروڑ روپے معاوضہ دیدیا گیا 11 کیسز پر فیصلہ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی رہائی فورس لانچ ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی پی ٹی آئی نے اپنے ہی وزیر اعلیٰ کے عمران رہائی فورس کے منصوبے کو مسترد کر دیا،ذرائع بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا ملاقات ؟ تحریک انصاف اپنے ہی مطالبات پر تقسیم کا شکار ہوُگئی، وزیر اعلیٰ خیبر ...
زرداری،شہباز ،وزیرداخلہ ودیگر کا دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے،صدر،وزیراعظم صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،وزیرداخلہ محسن نقوی ودیگر نے خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر ...
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...