... loading ...
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بارش کے حوالے سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو خبردار کر دیا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عیدالاضحی کے دنوں میں بھی کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رواں مون سون میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بارشوں کی زیادہ شدت یکم جولائی سے 15 اگست تک رہے گی،7 جولائی کو دوسرا مون سون سسٹم ملک پر اثر انداز ہو گا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں صبح اور رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم مون سون کے پہلے اسپیل کی شدت سندھ میں زیادہ رہے گی۔سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں 2 جولائی کی شام یا رات سے وقفے وقفے سے تیز بارش ہو سکتی ہے، شہرِ قائد میں بارش سے قبل آندھی بھی چل سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آندھی کے دوران کراچی میں ہوا کی رفتار 81 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون کا سسٹم کراچی کو چھوتا ہوا گزرا تو اس سے 50 سے 70 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مون سون کے اس سسٹم کا مرکز اگر کراچی سے گزرا تو یہاں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے، جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی سے متصل سمندر میں 3 سے 5 جولائی کے دوران طغیانی رہے گی، اس دوران ماہی گیر محتاط رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال اور بحیرہ عرب سے نم ہوائیں گزشتہ رات سیالکوٹ اور نارووال میں داخل ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ہوائیں مزید شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ 2 جولائی سے یہ ہوائیں مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوں گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود شہر میں موجود برساتی نالے اب تک صاف نہ ہو سکے۔شہر کے 41 بڑے اور 518 چھوٹے نالوں میں اب بھی کچرا موجود ہے، کے ایم سی کی نالہ صفائی مہم اب تک نمائشی دوروں تک محدود رہی ہے۔نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث شہر میں صورتِ حال ابتر ہو سکتی ہے۔چند روز قبل ہونے والی 38 ملی میٹر کی بارش کے باعث ان نالوں کے ابلنے سے ضلع وسطی سمیت پورا شہر متاثر ہوا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...