... loading ...
آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے 450ارب روپے کے مزید ٹیکسز عائد کئے جانے کا امکان ہے ، اس وقت تمام اقدامات آئی ایم ایف کی شرائط کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھائے جارہے ہیں جس سے تمام شعبے شدید دبائو کا شکار ہیں، ایڈ ہاک ازم اورپالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے آج تک معیشت کو مضبوط بنیاد میسر نہیں آسکی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس بار کے سینئر نائب صدر عابد حفیظ عابد ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان چودھری،لاہور ٹیکس بار کے صدر نعمان یحییٰ ،جنرل سیکرٹری مرزا مبشر بیگ،گوجرانوالہ ٹیکس بار کے صدر انور عباس انور ،جنرل سیکرٹری نعیم ایوب،چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی لاہور ٹیکس بار طارق محمود میو،ٹیکس ماہرین ارشد بشیر،محمد عاصم،عاشق علی رانا سمیت دیگر نے ٹیکس اور عوام مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔شرکاء نے کہا کہ حکومت معاشی حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت فیصلے کر رہی ہے لیکن اس سے عوام پر بوجھ بڑھ رہا ہے ۔آئی ایم ایف موجودہ ٹیکس اہداف سے مطمئن نہیں اور قوی امکان ہے کہ حکومت 450ارب کے مزید ٹیکسز نافذ کرے گی جس سے مہنگائی کا سونامی آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اب بھی صرف پوائنٹآف سیلز سسٹم پر توجہ دے تو10ہزار ارب روپے اکٹھا کئے جا سکتے ہیں،حکومت کو سبسڈیز کے لئے کیٹگری بنانا ہو گی کیونکہ حکومت جو بھی ٹیکس نافذ کرتی ہے اس کا اثر پسے ہوئے طبقات پر پڑتا ہے جنہیں اس سے بچانا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ 85فیصد ٹیکسز دہولڈنگ کے ذریعے اکھٹے ہوتے ہیں ،ملک میں ٹیکس قوانین اتنے پیچیدہ ہیں کہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے کی بجائے چور راستے کو ترجیح دیتے ہیں ۔شرکاء نے کہاکہ بد قسمتی سے پاکستان میں معیشت شروع سے سیاست کا شکار رہی ہے ،معیشت کاسیاست سے کوئی تعلق نہیںہونا چاہیے اور اس کیلئے معاشی میثاق مرتب کیا جانا چاہیے ۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کااعتراف کہ بھارت غیر ملکی سرزمین پر اپنے ڈیتھ اسکواڈز چلاتا ہے، حیران کن نہیں کیونکہ یہ حقیقت بہت پہلے سے عالمی انٹیلی جنس کمیونٹی کے علم میں تھی تاہم بھارت نے اعتراف پہلی بار کیا۔بھارتی چینل کو انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت کا امن خراب ...
پاکستان اور ایران نے سکیورٹی، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ویٹرنری ہیلتھ، ثقافت اور عدالتی امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے 8 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے جبکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ح...
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے اوربینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس بہترہزار پوانٹس کی سطح کے قریب آگیا ہے اسٹاک بروکرانڈیکس کو اسی ہزار پوانٹس جاتا دیکھ رہے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ میں ڈھائی ماہ سے تیزی کا تسلسل جاری ہے انڈیکس روزانہ نئے ریکارڈ بنارہا ہے۔۔سر...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائم کیخلاف دوطرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیر اعلی مرادعلی ...
ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں پر پولنگ ہوئی، جبکہ ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہ...
ظفروال کے حلقہ پی پی 54 میں ضمنی الیکشن کے دوران گائوں کوٹ ناجو میں دو سیاسی جماعتوںکے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران مبینہ طور پرسر میں ڈنڈا لگنے سے 60 سالہ محمد یوسف شدید زخمی ہو اجسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کرجان کی بازی...
بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملے سے متعلق پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کی فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمانڈنٹ ایس ایس یو نے انکوائری کمیٹی کے سامنے ذمے داری نہ لینے کے حوالے سے تسلیم کیا ہے ، ڈائریکٹر سی...
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی (آج)22سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے ،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہِ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو...
ملک میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے. پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی۔ الیکشن والے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر ریاستی ظلم کی نشاندہی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ آخری پیراگراف میں چیف جسٹس کو یاد دہانی کروائی کہ وہ اپنے ریفرنس میں عدالت میں کھڑے آئین پاکستان کی کتاب پکڑی تھی،چیف جسٹس ...
امریکا نے پاکستان کے میزائل پروگرام کے لیے سامان فراہم کرنے کے الزام میں 4 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے سامان فراہم کرنے کے الزام میں 3 چینی اور بیلا روس کی ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان متھیو ملر کی جانب سے جار...
ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاک آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینا...