... loading ...
پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سعودی عرب ایک بار پھر میدان میں آگیا، برادر ملک کی نامور تجارتی کمپنیوں اور بزنس کونسل کا 30رکنی سرمایہ کاروں پر مشمل بڑا وفدآج پاکستان کا دورہ کریگا۔ سعودی سرمایہ کاروں کے اس تاریخی دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تجارت کے حوالے سے اہم معاہدے کیے جائیں گے جبکہ سعودی سرمایہ کار سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کریں گے، سعودی سرمایہ کاروں کا یہ وفد لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور کراچی کا دورہ کرے گا جہاں چیمبر آف کامرس سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے انتہائی اہم ملاقاتیں کی جائیں گی۔ پاکستانی حکام کی جانب سے سعودی سرمایہ کاروں کے پاکستان آنے والے حالیہ وفد کو شہباز شریف حکومت کی بڑی کامیابی سے تعبیر کیا جارہا ہے اور ملکی معیشت کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ملکوں میں سرمایہ کاروں کے باہم نئے تجارتی معاہدوں اورکاروباری تعلقات مزید مستحکم ہونے سے پاکستان کی معیشت کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔ سعودی عرب کی نامورکمپنیوں اور بزنس کونسل کا یہ بڑا وفد تین سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جسے حکومتی سطح پر بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورت حال میں سعودی حکومت کے تعاون سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم، محفوظ اور بہتر حالت میں دیکھیں گے،پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں۔دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات میں ہر آنے والے دن مزید گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور سعودی حکومت کے ساتھ بہترین قریبی تعلقات ہیں۔سعودی سفیر نے بتایا کہ سعودی بزنس کونسل کا تیس رکنی وفد (آج )20جون بروز سوموار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گا اور لاہور،سیالکوٹ، فیصل آباداور کراچی کا دورہ کرتے ہوئے اہم ملاقاتیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں کمرشل سیکشن کے وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری اظہر علی داہر کا کہنا ہے کہ سعودی بزنس کونسل کے دورہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں تجارت کے حوالے سے معاہدے کیے جائیں گے، وفد سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کرے گا۔ سعودی سرمایہ کاروں کے حالیہ دورہ پاکستان سے سعودی سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا اور پاکستان کی معیشت پر اس کے نہایت شاندار اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ادھر پاک سعودی جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے میاں محمود نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کے وفد میں خوراک، تعمیراتی شعبے اور فارماسوٹیکل کمپنیز سے وابستہ اہم شخصیات شامل ہوں گی جو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق مختلف چیمبرز آف کامرس اور نامور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...