... loading ...
کراچی کے این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم پاکستان نے میدان مارلیا اور اعصاب شکن مقابلہ کے بعد ٹی ایل پی کو شکست دے دی۔ ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار محمدابوبکر ووٹ10683 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شہزادہ شہباز 10618ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔اس ضمنی انتخاب میں دونوں جماعتوں میں ٹی 20 میچ رہا۔309 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ کا تناسب 8.38 فیصد رہا۔یہ غیر حتمی تنائج ہیں ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کورنگی میں ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طورپر21 امیدواروں کے مابین مقابلے کے لیے جمعرات کو پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی،مختلف سیاسی جماعتوں کے 6 امیدواروں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوارمحمد ابوبکر،پاکستان پیپلزپارٹی کے ناصررحیم لودھی،پی ایس پی کے شبیرقائمخانی،مہاجرقومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل،پی ایس پی کے شہزادہ شہباز سمیت 15 آزاد امیدوار این اے 240 پرمدمقابل تھے تاہم اصل مقابلہ ایم کیوایم ،تحریک لبیک ،پاک سرزمین پارٹی ،مہاجرقومی موومنٹ اورپیپلزپارٹی کے مابین ہوا۔حلقے میں مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا، تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا جبکہ جماعت اسلامی نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔صبح 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد لانڈھی اورکورنگی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پرکشیدگی دیکھی گئی انتخابی ٹاکرے کے دوران سیاسی پارہ ہائی رہا اور الیکشن میں حصہ لینے والی پارٹیوں کی جانب سے انتخابی عمل کو ہائی جیک کرنے سمیت اپنی اپنی کامیابی کے لئے دیگر منفی ہتھکنڈے اختیار کرنے پرمبنی الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا اورسہہ پرسیاسی جماعتوں کے مابین لفظی گولہ باری تصادم کی شکل اختیارکرگئی۔حلقے کے 5 لاکھ 29ہزار 855ووٹرزجن میں مردووٹرز 2لاکھ 94ہزار 385، جبکہ خواتین 2لاکھ 35ہزار 470 کیلئے 309 پولنگ اسٹیشنزاور1236پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ 203 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 106 کو حساس قراردیا گیا،حلقے کا کوئی ایک پولنگ اسٹیشن بھی نارمل نہیں تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 3090افراد پر مشتمل انتخابی عملہ نے پولنگ کی نگرانی کی جن میں 209 پریذائیڈنگ افسران، 1236 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران ، 1236 پولنگ افسران او ر309 نائب قاصدتھے شامل تھے ۔ ضمنی انتخاب میں سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں سمیت 25 امیدوارمدمقابل تھے پولنگ سے چند گھنٹے قبل جوڑ توڑ کے بعد متعدد آزاد امیدواروں نے انتخاب سے دستبرداری اختیارکرتے ہوئے کئی سیاسی جماعتوں اور برادریوں کے انتخابی میدان میں موجود امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ آزاد امیدوار عمیر علی انجم ایم کیو ایم امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار نعیم حشمت نے مہاجرقومی موومنٹ کے امیدوارکی حمایت میں دستبرداری ،جمعیت علمائے اسلام (ف)مئیو برادری اور قریشی برادری نے ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔آزاد امیدوار شاہین خان نے مہاجر قومی موومنٹ کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔اس نشست پر2018 کے الیکشن میں ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی 61 ہزار 165 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کے 19 اپریل کو انتقال کے باعث سے یہ نشست خالی ہو گئی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...