... loading ...
سرکاری ادارے عوام کے ساتھ بے رحمانہ سلوک میں ہر حد پار کرنے لگے۔ نیپرا کے الیکٹرک کے ہر اضافے کو جائز قرار دینے کی روش پر گامزن ہے۔ حالیہ دنوں میں مسلسل بجلی مہنگی کرنے کی تمام کوششوں میں نیپرا، الیکٹرک کا پورا ساتھ دینے لگا۔ کراچی جو پہلے سے ہی بجلی کی اضافی قیمتوں کے ساتھ کے الیکٹرک کے ظلم کو مسلسل برداشت کررہا ہے۔ اب اُسے نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی پانچ روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ اضافے کی منظوری اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن بعد میں جاری کرے گا۔ حیرت انگیز طور پر اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پہلے کے الیکٹرک نے بجلی چار روپے 86 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم بعد میں اس پر نظرثانی کر کے پانچ روپے 30پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی اجازت مانگی گئی۔ نیپرا نے اس پر کوئی سوال تک نہیں اُٹھایا۔ منگل کے روز نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی پانچ روپے28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری پہلے دے دی۔ جبکہ نیپرا نے کہا کہ اس حوالے سے مہیا ڈیٹا کا جائزہ بعد میں لیا جائے گا جس کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔ یوں آئندہ ماہ کے بلوں میں اس اضافے کا اطلاق بغیر ڈیٹا جائزے اور تفصیلی فیصلے کے پہلے ہی کر لیا جائے گا، اس طرح بجلی مہنگی کرنے سے کراچی کے صارفین سے صرف ایک ماہ میں 10 ارب روپے کااضافی بٹور لیے جائیں گے۔ جبکہ کے الیکٹرک نے جنوری سے مارچ کی سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی تین روپے89 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی ہے۔ اس سے قبل کے الیکٹرک نے جنوری سے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی چار روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس کو بعد میں نظرثانی کرکے اب تین روپے 89 پسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ۔ نیپرا سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی کی قیمت میں اضافہ کے حوالے سے الگ سماعت کرکے فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ کراچی کے ساتھ اس ظلم پر تمام سیاسی جماعتیں اور سرکاری ادارے سفاکانہ خاموشی کی روش پر گامزن ہیں۔
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...