... loading ...
عدالت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملے پر دائر مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت 38 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملے پر دائر مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت 38 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سیشن جج کامران مفتی نے کی۔ دوران سماعت جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا مقدمات کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے؟ جس پر پراسیکیوٹر واجد منیر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، عدالت نے پوچھا کتنے لوگ ہیں جو ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ پراسیکیوشن نے بتایا کہ کچھ لوگوں کے بیان ہوئے ہیں اور زیادہ لوگوں نے ابھی تفتیش جوائن نہیں کی اس پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے رہنما تھانوں میں گئے تاہم جواب ملا صاحب موجود نہیں ہیں۔ اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ ہم اس طرح کرتے ہیں تھانہ وائز درخواست ضمانتوں پر بحث رکھ لیتے ہیں، اس پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ اب جس طرح چل رہا ہے اسی طرح جانے دیں، ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے، تمام ملزمان پیش ہوں گے۔ اس پر عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ تمام ملزمان کو شامل تفتیش کروا لیں اور انکی حاضری بھی لگوا لیں۔عدالت نے پراسیکیوشن کو کہا کہ یہ شکایت کر رہے ہیں تھانوں میں جاتے ہیں تفتیشی نہیں ملتا، عدالت نے پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت ہی میں سب کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس پر شریں مزاری نے عدالت سے استدعا کی کہ میں کچھ کہنا چاہتی ہوں، جس پر عدالت نے اجازت دی اور شریں مزاری نے کہا کہ میں شامل تفتیش ہو چکی ہوں اور آج ہی میرے وکیل بحث کرینگے اس پر عدالت نے کہا ہم نے منگل کی تاریخ رکھ لی اس دن بحث کر لیں گے۔ اس پر شیریں مزاری نے استدعا کہ کہ پھر مجھے حاضری سے استثنیٰ دیدیا جائے۔ بابر اعوان نے عدالت سے کہا کہ آئندہ سماعت پر بحث کیلئے صرف دو وکیل ہی پیش ہوں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کمرہ عدالت میں ملزمان سے زیادہ وکلاء کی تعداد ہوتی ہے۔ اس کے بعد شیریں مزاری، زرتاج گل اور عمران اسماعیل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں گئی۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹی ایف آئی آر میں پیش ہوئی ،ہمارے وکلا نے درخواست کی کہ ہمارے ضمانت منظور کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی ساتھ تھے، یہ حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے خلاف منصوبہ بندی ہے کہ تمام رہنما کیسز میں ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے وکلا 20 جون کو اپنے دلائل دینگے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں من گھڑت کیسز میں پھسایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے ہیں، ہمیں من گھڑت کیسز میں پھنسایا گیا، ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...