... loading ...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت سے کہا ہے کہ کیٹیگریز اور شعبوں سے قطع نظر تمام صارفین پر گیس کے یکساں نرخوں کا اطلاق کیا جائے تاکہ گیس کی حقیقی قیمت کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے اور گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ ختم کیا جا سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر وفاقی حکومت گیس کی آمدنی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ریگولیٹر کے مشورے کو قبول کرتی ہے تو اوگرا کے دو الگ الگ طریقوں سے کیے گئے تعین کے مطابق گھریلو اور خصوصی کمرشل سیکٹر جیسے تندور وغیرہ کے کم استعمال والے زمروں کے صارفین کے لیے نرخ جولائی میں 600 فیصد سے زیادہ بڑھ جائیں گے۔اوگرا نے گزشتہ ہفتے گیس فراہم کرنے کی والی کمپنیوں کے محصولات کی ضروریات کے بارے میں لکھا تھا کہ صارفین کی تمام کیٹیگریز کو کم از کم توانائی کے متبادل یا متبادل ذرائع کی موجودہ قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے سروس کی اوسط قیمت ادا کرنی چاہیے، اس کے نتیجے میں کوئی وجہ نہیں ہو گی کہ آمدنی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے، یہ تمام متعلقہ افراد کو یکساں مواقع فراہم کرے گا اور ریونیو شارٹ فال کی صورت حال سے بچ جا سکے گا۔اوگرا نے مالی سال 23-2022 کے لیے کیٹیگری کے لحاظ سے مقرر کردہ قیمتیں بھی بھیج دی ہیں، اس عزم کے تحت ریگولیٹر نے تمام صارفین سے ان کے شعبوں اور موجودہ سلیب سے قطع نظر 854.52 روپے فی یونٹ کی مساوی شرح وصول کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔اس طرح سب سے کم سلیب میں گھریلو صارفین (لائف لائن صارفین )کو 0.5 کیوبک میٹر تک کی کھپت کے لیے 121 روپے فی یونٹ کی موجودہ ماہانہ شرح کے مقابلے میں گیس کے نرخوں میں تقریباً 606 فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسرا گھریلو سلیب (ایک کیوبک میٹر فی مہینہ تک) جو فی الحال 300 روپے فی یونٹ ادا کر رہا ہے کو 185 فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ تیسرے سلیب (دو کیوبک میٹر تک)کی موجودہ شرح 553 روپے میں 55 فیصد اضافہ ہو گا، اگلی سلیب (تین کیوبک میٹر تک)میں 738 روپے فی یونٹ کی موجودہ شرح میں 16 فیصد اضافہ دیکھا جائے گا۔دوسری طرف چار کیوبک میٹر اور اس سے اوپر کے اگلے دو سلیب کو ریلیف ملے گا کیونکہ ان کے موجودہ نرخ ایک ہزار 107 روپے اور ایک ہزار 460 روپے فی یونٹ ہیں جو بالترتیب 23فیصد اور 41فیصد کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔اسی طرح اگر اوگرا کا مشورہ مان لیا جاتا ہے تو خصوصی کمرشل صارفین اور روٹی تندور کو بالترتیب 220 روپے اور 110 روپے فی یونٹ کے موجودہ نرخوں کے مقابلے میں 288سے610 فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔وفاقی حکومت کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ اوگرا کو ریگولیٹر کی جانب سے مقرر کردہ اوسط قیمت میں مجموعی اضافے کو تبدیل کیے بغیر مختلف صارفین کے لیے گیس ٹیرف کے مختلف نرخ مقرر کرنے کا مشورہ دے، تاہم ترمیم شدہ اوگرا قانون کے تحت یہ پابند ہے کہ ریگولیٹر کا طے شدہ ٹیرف تعین کے 40 دنوں کے اندر کسی حکومتی فیصلے کی عدم موجودگی میں خود بخود لاگو ہو جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...