... loading ...
بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل نتائج آنے کا سلسلہ شروع، ابتدائی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں آزاد امیدواروں سمیت جمعیت علماء اسلام، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی، پیپلز پارٹی، نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل اور بی اے پی کے امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی، تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے 32 اضلاع کی 7 میونسپل کارپوریشنز، 838یونین کونسلز، 5345دیہی ، 914شہری وارڈز میںبلدیاتی انتخابات کے تحت صبح 8سے شام 5بجے تک پولنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق سب سے زیاد آزاد امیدوار کامیاب رہے، جو صوبے کے کم وبیش ایک ہزار سے حلقوں کامیاب رہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں نے کے بھی امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہوئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ژوب میں 6نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب جبکہ مسلم لیگ(ن) ،جمعیت علماء اسلام ،پشتونخوامی عوامی پارٹی 4،4نشستیں ،عوامی نیشنل پارٹی 2جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک نشست حاصل کرسکی، تربت میں نیشنل پارٹی کے 30امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بی این پی عوامی نے 10،بی این پی مینگل نے 3،جمعیت علماء اسلام ایک جبکہ دو آزاد امیدوارکامیاب ہوئے، لورالائی میں بلوچستان عوامی پارٹی 17نشستیں حاصل کرسکی جبکہ 4آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ جمعیت علماء اسلام ،پشتونخؤاملی عوامی پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ چمن میں پشتونخواملی عوامی پارٹی نے 12،عوامی نیشنل پارٹی 5،جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی ،اولسی تحریک نے 4،4نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ تین آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ زیارت میں جمعیت علماء اسلام 34، بلوچستان عوامی پارٹی 13، پشتونخواملی عوامی پارٹی چار جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ خضدار میں پیپلز پارٹی کے 9،بی این پی کے پانچ ،جمعیت علماء اسلام کے 4،تین آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بی این پی اور نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ رات گئے تک آنے والے نتائج کے مطابق نوشکی میں 11 آزادامیدوار کامیاب، بی این پی مینگل 6، جمعیت علماء اسلام 2جبکہ نیشنل پارٹی ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔ ڈیرہ بگٹی میں 9 آزاد امیدوار، جمہوری وطن پارٹی کے 7اور پیپلز پارٹی کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ کوہلو میں چھ آزاد امیدوار، پی ٹی آئی کے چار، بی این پی کے ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ میونسپل کارپوریشن پشین کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق 32وارڈز میں سے پشتونخوامیپ کے 18امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پشین میونسپل کارپوریشن کے 32وارڈز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پشتونخوامیپ کے 18،جمعیت علماء اسلام کے 12اور 2آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ رات گئے تک آنے والے نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی قلات کے 18وارڈز میں سے پیپلز پارٹی نے 10میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ تاحال بڑی تعداد میں حلقوں کے نتائج آنے باقی ہیں۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 1584امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...