وجود

... loading ...

وجود
وجود

عمران خان کے لانگ مارچ سے آگے

پیر 23 مئی 2022 عمران خان کے لانگ مارچ سے آگے

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والے شدید سیاسی اور معاشی بحران کو حل کرنے کے لیے مختلف سطح پر کوشش کی جارہی ہے ممکنہ طور پر کسی قابل قبول عبوری حکومت کی تجویز بھی دی گئی ہے جس پر اتفاق رائے مشکل ہے ملک میں حکومت تقریباً مفلوج ہے یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ اس بحران کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے شہباز شریف کی حکومت کے اب تک کے اقداما ت اور مسلسل تذبذب کے عالم میں مبتلا رہنے سے مزید پیچیدگی پیدا ہوگئی ہے نواز شریف اور مریم نواز فوری الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں شہباز شریف وزیر اعظم برقرار رہنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف زرداری بھی حکومت کو قائم رکھنا چاہتے ہیں وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بلاول بھٹو کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ 2023کے انتخابات میں بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیر اعظم بنایا جائے ہر گذرتے لمحات سے مسلم لیگ ن کو نقصان ہو رہا ہے اور اپنے ووٹ بنک کو کم کرتی جا رہی ہے تحریک انصاف نے اسلام آ باد میں مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے حکومت تحریک انصاف کے خلاف طاقت کے استعمال کی تیاری کر رہی ہے جس میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں مقدمات اور دیگر حکومتی اقدامات شامل ہیں جس سطح کا غیظ وغضب پی ٹی آئی کے حامیوں میں موجود ہے وہ عوامی سطح تک پہنچ چکا ہے اس لیے کسی بھی کارروائی کے جواب میں جس سطح کا ملکی اور بین الاقوامی سطح کا احتجاج ہوگااس دبائو کو حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے لیے برداشت کرنا مشکل ہوگا اور یہ سلسلہ اس قدر طویل ہوگا کہ ھکومت کو عمران خان کا ہر مطالبہ تسلیم کرناہوگا ایسی صورت میں ملک میں تحریک انصاف کی بالادستی ہو سکتی اور مسلم لیگ بہت زیادہ کمزور ہوسکتی ہے اس کے انتہائی خطرناک اثرات ہونگے اور خصوصاً مسلم لیگ ن اسکے نتیجے میں قومی اور بین القوامی سطح پر نشانہ بنے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی رابطہ مہم کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ جاری رکھے ہو ئے ہیں کثیرالجماعتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اگست 2023تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی عین اسی موقع پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے منحرف اراکین کے ووٹ شمار نہیں کیے جائیں گے اس کے فوری اثرات پنجاب حکومت پر ہونگے اور حمزہ شہباز کی حکومت کا خاتمہ ہوسکتا ہے حالات میں خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے اب تک جو کچھ ہوا اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے آخر ایسا کیا ہوا کہ ملک میں موجودہ حکومت کے خلاف اس قدر عوامی غصے اور نفرت کی لہر پید ا ہوگئی ہے پورا سیاسی نظام تہہ و بالا ہوکر رہ گیا حکومت کی تبدیلی کے فوراً بعد اچانک پہلے روز کیسے عمران خان کی حمایت میں لوگ سڑکوں پر آگئے کس طرح رفتہ رفتہ عمران خان چند جلسوں کے نتیجے میں صرف دیڑھ ماہ کی قلیل مدت میں مقبولیت کے عروج تک پہنچ گئے مسلم لیگی کارکن بھی اب کیوں پی ٹی آئی کی طرف راغب ہو رہے ہیں یہ ایک اچھنبا ہے حیرت کی بھی بات ہے یہ سلسلہ بڑھ گیا تو مسلم لیگ شدید مسائل سے دوچار ہوگی غصے کی لہر ایک آتش فشاں کی کیفیت اختیار کررہی ہے سیاست کے رجحان کا جائزہ لینے والے جن دانشوروں کو یہ آتش فشاں نظر نہیں آرہا یقینا انہیں کم از کم حالات کا گہرائی سے جائزہ لینے کی فوری ضرورت ہے نئی حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل بتایا جا رہا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے اور حکومت میں تبدیلی کے ساتھ ملک میں ایسا معاشی اور سیاسی استحکام آئے گا کہ چند ہی ہفتوں میں ملک مزید معاشی اور سیاسی استحکام کی جانب گامزن ہوگا یہ سلسلہ ایک سال سے جاری تھا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ملکی اور غیر ملکی طاقتور حلقوں کو یہ باور کرارہی تھیں کہ عوام کی حمایت کے ساتھ ہے عمران خان کی حکومت کو مصنوعی طریقے سے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں لایا گیا ہے اور اگر انہیں موقع دیا گیا تو وہ نہ صرف چند روز میں مہنگائی پر قابو پالیں گے بلکہ روزگار کے نئے موقع پید ا کرکے خوشحالی کے سفر کا آغاز کردیں گے یہ ایک طرح کا جھانسا اور دام فریب تھا اس میں چاپلوسی بھی شامل تھی مسلسل کوشش کے بعدکچھ اہم لوگ دام فر یب اور جھا نسے میں آگئے اور ملک میں بغیر تیاری اور ناقص منصوبہ بندی سے نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے عدم استحکام میں اضافہ ہوا بدترین معاشی بحران پیدا ہوگیا موجودہ حکومت کے حامی ملک کے چند نامور تجزیہ نگا ر اور تبصرہ کرنے والوں کے علاوہ مسلم لیگ ن کے بعض رہنمااور ماہر معیشت دان نئی حکومت کے ابتدائی ایام میں سعودی عرب ،چین اور امریکا سے اربوں ڈالرکی فوری مدد کی نوید سنارہے تھے وہ اب کچھ شرمندہ سے نظر آتے ہیں ۔
پہلے بعض اینکرز کی ٹی وی چینلز پر گفتگو سے موجودہ حکومت کی واضح جانب داری اور خوشی جھلکتی تھی اب ان میں اعتماد کے بجائے بے یقینی اور لا چارگی نظر آرہی ہے اب وہ لوگ عقلمند کے بجائے ’’عقلبند ‘‘ نظر آتے ہیں موجودہ حکومت کو بین الاقومی سطح پر امریکی حکومت کی حمایت اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے ڈالروں کی شکل میں قرضوں کی توقع ہے لیکن وہ بھی کشیدہ حالات میں کس حد تک مددکرینگے اورجواب میں کیا شرائط ہونگی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانے کی شر ط پہلے ہی عائد ہے دیگر شرائط بھی واضح نہیں ہیںاس تبدیلی کے نتیجے میں چین کی ناراضگی کی خبریں آرہی ہیں چینی زبان سکھانے کے تمام مراکز بند ہو چکے ہیں ایک ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بائیس چینی کمپنیوں نے کام بند کردیا ہے اور سرمایہ کاری روک دی ہے ایران اور افغانستان بھی خوش نہیں ہیں روس کی جانب ہاتھ بڑھاتے ہیں تو امریکہ کی ناراضگی ہے وزیر اعظم اور دیگر وزراء دنیا میں جہاں جاتے ہیں ان کے خلاف نعرے بازی اور مظاہرے ہوتے ہیںتحریک انصاف کے کارکن گلی گلی محلہ محلہ جس جوش اور جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حامیوں کو اپنے ساتھ ملا رہے ہیں اس کے اثرات سے حکومت مزید کمزور ہورہی ہے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے شہباز شریف کو حکومت کا اختیار دیا ہے لیکن اگر اس میں نواز شریف اور مریم نوازاور ان کے ساتھی ہر سطح پر محروم ہیں البتہ پیپلزپارٹی اپنا مقام بنانے میں کوشاں ہیں آصف زرداری نے سندھ میں اپنا قلعہ بنالیا جہاں سے وہ اپنی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں اب وہ کس طرح موجودہ حکومت کو بچاتے ہیں یا نگراں حکومت میںکس قدرحصہ مانگتے ہیں یہ ایک دلچسپ صورت حال ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ وجود جمعرات 16 مئی 2024
پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ

آزاد کشمیر میں بے چینی اور اس کا حل وجود جمعرات 16 مئی 2024
آزاد کشمیر میں بے چینی اور اس کا حل

خاندان اور موسمیاتی تبدیلیاں وجود بدھ 15 مئی 2024
خاندان اور موسمیاتی تبدیلیاں

کتنامشکل ہے جینا .......مدرڈے وجود بدھ 15 مئی 2024
کتنامشکل ہے جینا .......مدرڈے

جیل کے تالے ٹوٹ گئے ، کیجریوال چھوٹ گئے! وجود منگل 14 مئی 2024
جیل کے تالے ٹوٹ گئے ، کیجریوال چھوٹ گئے!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر