وجود

... loading ...

وجود
وجود

کمپنی چلتی نظر نہیں آتی

هفته 21 مئی 2022 کمپنی چلتی نظر نہیں آتی

عدمِ اعتماد کی کامیابی اور نئی اتحادی حکومت بننے کے باوجود شہرِ اقتداراسلام آباد سے بے یقینی کا خاتمہ نہیں ہو سکا بلکہ وثوق سے اتنی آنے کی باتیں نہیں ہوئیں جتنی جلدی جانے کے دعوے ہونے لگے ہیں اِس بے یقینی سے کام عملاََ ٹھپ ہیںاور بیوروکریٹ فیصلے کرنے کی بجائے دیکھو اورانتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں یہ بلکل عمران خان کے خلاف پیش ہونے والی عدمِ اعتماد کے آخری دنوں والی ویسی ہی صورتحال ہے جب وزیرِ اعظم کے احکامات پر عمل کرنے کی بجائے التوا میں رکھاجانے لگا تھا اگر وزراکام کے متعلق دریافت کرتے تو صاف انکار کی بجائے شستہ لہجے میں جلد ہی کام ہوجانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے باتوں سے مطمئن کرنے کی کوشش کی جاتی البتہ کوئی سخت لہجہ اختیار کرتا توجواب میں واضح انکار کر دیا جاتا اب بھی نہ صرف ویسی ہی صورتحال دوبارہ ہے بلکہ شہبازشریف خود بھی فیصلے کی بجائے حالات کے دھارے کے مطابق چل رہے ہیں جس سے ضروری فیصلوں میں بھی تاخیر ہورہی ہے دراصل وہ کسی فیصلے کی اکیلے ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیںبلکہ سب کو اعتماد میں لیکر اور پھر ذمہ داری قبول کرنے کی یقین دہانی حاصل کرنے کے بعد ہی چلنا چاہتے ہیں لیکن کوئی بھی وزیرِ اعظم کو کندھا پیش کرنے کو تیار نہیں اتحادیوں کی طرف سے یہ تو کہا جاتا ہے کہ ہم وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں مگر سبسڈی کے خاتمے کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں درجن کے لگ بھگ جماعتوں کی تائید سے منصب حاصل کرنے جیسامشکل ٹاسک تو حاصل کر چکے مگر یہ ٹاسک برقرار کیسے رکھنا ہے یہ اُنھیں سمجھ نہیں آرہی کیونکہ کچھ اتحادی فاصلہ رکھنے لگے ہیں سپریم کورٹ سے 63 اے کی تشریح اور منحرف اراکین کے ووٹ شمار نہ کرنے کی رولنگ سے سیاسی ماحول ہی بدل گیاہے اسی بناپر شہرِ اقتدار کے باخبر حلقے دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ کمپنی چلتی نظر نہیں آتی بلکہ کسی وقت بھی اسمبلی توڑنے کی صدر کوسفارش بھیجی جا سکتی ہے اوراسی نتظار میں بیٹھے صدر عملدرآمد میں ایک پل کی بھی تاخیر نہیں کریں گے علاوہ ازیں بدلے سیاسی ماحول کی وجہ سے حفیظ شیخ کا بطور نگران وزیرِ اعظم نام بھی لیا جانے لگا ہے تاکہ آئی ایم ایف سے معطل پروگرام بحال ہو سکے کمپنی نہ چلنے کی دیگربھی کئی ایک وجوہات ہیں۔
پیٹرول مصنوعات پر عمران خان کی دی گئی سبسڈی سے معیشت سخت دبائو میں ہے لیکن حکومت سبسڈی ختم کرنے سے خوفزدہ ہے کیونکہ پیٹرول قیمتیں بڑھنے سے عوام کی طرف سے شدید ردِ عمل متوقع ہے اور اگر موجودہ اسمبلی مدت پوری نہیں کرتی اور قبل ازوقت عام انتخابات ہوتے ہیں تو عوام کے شدید ردِ عمل سے اتحادی حکومت میں شامل سب سے بڑی جماعت کا ووٹ بینک متاثر ہو گا اسی لیے غیر مقبول فیصلوں کاچیف ایگزیکٹو اکیلے وزن اُٹھانے اور سیاسی قیمت چکانا نہیں چاہتے تیزی سے ختم ہوتے زرِ مبادلہ کے زخائر کے باوجود اسی لیے کوئی بھی غیر مقبول فیصلہ کرنے سے گریز کیاجارہا ہے شہباز شریف کو ایک یہ بھی خوف ہے کہ شاید تمام اسٹیک ہولڈرکی اُنھیں مکمل حمایت حاصل نہیں بلکہ اب بھی کہیں نہ کہیں عمران خان کے لیے نرم گوشہ موجود ہے تبھی عوام رابطہ مُہم میں اُن کا لب و لہجہ پُراعتماد اور کاٹ دار ہے صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ کا دو کے اختلافی نوٹ کے باوجود تین کی اکثریت سے سنایا جانے والا جواب بھی اسی تناظرمیں دیکھا جارہا ہے شہبازشریف کی خواہش ہے کہ اتحادیوں کے علاوہ تمام اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لے کر فیصلے کریں اورپھر یہ اسٹیک ہولڈر نتائج بھگتنے میں اکیلا نہ چھوڑیں بلکہ اکٹھے نتائج بھگتنے کی بھی یقین دہانی کرائیں لیکن ابھی تک خواہش کے جواب میں خاموشی ہے اِس خاموشی سے متوحش کمپنی اب اقتدار میں مزید رہنا نقصان دہ تصور کرتی ہے لیکن بڑی محنت ،کوشش اور تگ ودو سے ملنے والے اقتدارکوچھوڑنے کا احسان کسی کے سر منڈھنا چاہتے ہیں لیکن یہاں بھی حیران کن لاتعلقی ہے یہ لاتعلقی بھی کمپنی کی پریشانی بڑھانے کی موجب ہے۔
معیشت درست کرنے کا مشکل کام کرنے سے قبل مقتدرہ سے فرمائش کی گئی ہے کہ 2023 اگست تک اقتدار میں رہنے کی یقین دہانی کرائیں تو ہی ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل کا کام شروع کریں گے اگر مقتدرہ کی طرف سے یقین دہانی نہیں کرائی جاتی تو وزیرِ اعظم مسلسل دبائو میں رہ کر کام کرنے اور پھر انتخابات میں نقصان اُٹھانے کی بجائے اسمبلی تحلیل کرنے کی طرف جا سکتے ہیں عمران خان مسلسل عوام رابطہ مُہم کے زریعے اپنی مقبولیت بہتر بنانے میں مصروف ہیں جبکہ حکومت میں ہونے کی وجہ سے شہباز شریف کی توجہ دیگر منصبی فرائض پربھی ہے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے جلسے شروع کیے ہیں تاکہ قبل ازوقت انتخابات کی فضا بنے تو اُن کی جماعت بھی مناسب مقام پر ہو لیکن نواز شریف یا شہبازشریف کی طرح وہ عوامی توجہ حاصل نہیں کر سکے عام انتخابات کا فیصلہ کرنے سے قبل نگران سیٹ اَپ کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ضروری ہے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنا کرحکومت مرضی کانگران سیٹ اَپ بنانا چاہتی ہے پی ٹی آئی کے منحرف اراکینِ قومی اسمبلی کی طرف سے اپوزیشن لیڈر بنانے کی اسپیکر کو درخواست اسی سلسلے کی کڑی ہے حالانکہ ایسے ملی بھگت سے ہونے والے فیصلے اصل اپوزیشن قبول کرنے کی بجائے رَد کر دے گی اور ضد کی صورت میں سیاسی بحران مزیدگہراہوسکتاہے ق لیگ اور جی ڈی اے کی اسمبلی میں موجودگی کے باوجود پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میںسے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی اسپیکر کی کھلی جانبداری ہو گی جب ق لیگ کی طرف سے اِس کے لیے سب سے پہلے درخواست جمع کرائی جا چکی ویسے بھی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلوں کے تناظر میں ایسی نظیر قائم کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں ایسے فیصلوں سے عوامی حلقوں کی طرف سے انتخاب کے مطالبے میںسختی آئے گی مزکورہ بالا وجوہات سے ہی واقفانِ راز کے رواں برس انتخابی عمل شروع ہونے کے دعوے کو تقویت ملتی ہے ظاہر ہے انتخابات اسی صورت میں وقت سے پہلے کرائے جا سکتے ہیں اگر کمپنی کام کرنے میں ناکامی سے دوچار ہوجائے۔
سپریم کورٹ کے بعدچیف الیکشن کمیشن نے اتفاقِ رائے سے پنجاب میں پی ٹی آئی کے 25منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے نہ صرف اُنھیں نااہل قرار دے دیا ہے بلکہ ساتھ ہی ڈی سیٹ بھی کر دیا ہے اِس فیصلے میں سپریم کورٹ کی رولنگ کا بڑاعمل دخل ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے فیصلے کی کاپی ملنے تک فیصلہ ملتوی رکھا الیکشن کمیشن کے ٖفیصلے کی روسے آل شریف کے اہم قلعے پنجاب میں حمزہ شہباز بطور وزیرِ اعلٰی اپنی اکثریت کھو چکے ہیں اگر پنجاب میں حامی حکومت نہ ہو تو آل شریف کو مرکزی حکومت میں بھی کوئی خاص دلچسپی نہیں رہے گی اسی لیے مزید عرصہ حکومت میں رہ کر پیٹرول مصنوعات کی قیمت بڑھانے اور ملک میں کئی کئی گھنٹوں تک توانائی بحران سے عوامی نفرت سمیٹنے کی بجائے اقتدار سے الگ ہونے میں ہی عافیت تصور کریں گے لندن میٹنگ میں نواز شریف نے واضح کر دیا کہ اگر فیصلوں کی زمہ داری سے پی پی اور دیگر اتحادی جماعتیں راہ فرار اختیار کرتی ہیں تو اسمبلی توڑ کر فوری عام انتخابات کا آپشن اپنایا جائے پنجاب کے موجودہ حالات میں اگر چوہدری پرویز الٰہی جیسا متحرک اور جہاندید ہ شخص چاہے چند ماہ کے لیے ہی وزیرِ اعلٰی بن گیا تونہ صرف ن لیگ کو سخت آزمائش کا سامنا کرنا پڑ ے گا بلکہ عین ممکن ہے چند بڑے نام ٹوٹ کر کسی اور جماعت کا ٹکٹ حاصل کرلیں پنجاب میں ایسا ہونا کوئی نئی بات نہیں اسی لیے آدھے ادھورے اقتدار کو برقرار رکھنے پر محنت کرنے کی بجائے عوام سے فوری رجوع کرنا ہی برسرِ اقتدار کمپنی کے لیے سود مند ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
اک واری فیر وجود اتوار 05 مئی 2024
اک واری فیر

جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5) وجود اتوار 05 مئی 2024
جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5)

سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی وجود اتوار 05 مئی 2024
سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی

دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا ! وجود هفته 04 مئی 2024
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا !

آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی وجود هفته 04 مئی 2024
آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر