... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ان چوروں، غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے صرف الیکشن چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں عوام فیصلہ کریں کہ ملک کی قیادت کون کریگا، میرے خلاف یہ سب اکٹھے ہو گئے ڈیزل اور اسٹوجز ان سب کی سیاست کا جنازہ اکٹھا نکلے گا۔ صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صوابی والوں آپ اسلام آباد کے قریب ہو، یہاں دلیر نوجوانوں سے اسلام آباد ملنا چاہتا ہوں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے آپ اسلام آباد آئیں گے، جواسلام آباد نہیں آئے گا وہ صوابی میں نکلے گا، غلامی اور امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت منظور نہیں کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں 80 ہزارپاکستانیوں نے قربانیاں دیں، جنگ میں قبائلی علاقوں کے لوگوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ 80ہزارلوگ قربان کردیئے کیا امریکا نے شکریہ ادا کیا؟ ہمارے فوجیوں کی امریکا سے تین گنا زیادہ شہادتیں ہوئیں، یاد رکھوغلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، امپورٹڈ حکومت امریکی سازش کے تحت مسلط کی گئی، کسی صورت امریکا کے غلام، چوروں، ڈاکوں کو تسلیم نہیں کرنا۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ زرداری، شریفوں نے 10 سال حکومت کی، دس سال ڈیزل ان کے ساتھ فٹ ہوا تھا، تھری سٹوجز نے 10سال حکومت کی تو 400 ڈرون حملے ہوئے، چارہزارمیل دوربیٹھ کرقبائلی علاقوں میں ڈرون حملے کیے گئے۔ اس دوران بچے، بزرگ مرے، باجوڑ کے مدرسے میں 64 بچے شہید ہوئے، وزیرستان میں ڈرون حملوں میں 60 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، وزیرستان میں جب لوگ بچانے آئے تو دوسرا ڈرون حملہ کر دیا گیا، شادیوں، جنازوں میں ڈرون حملے ہوئے، زرداری، نوازشریف نے ایک بارپھی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج نہیں کیا۔ کیا امریکا اپنے ملک میں دہشت گرد کومارنے کے لیے ڈرون حملہ کرے گا؟ کیا برطانیہ ہمیں متحدہ بانی جیسے دہشت گرد کومارنے کے لیے ڈرون کی اجازت دے گا؟ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان دو خاندانوں کواس لیے مسلط کیا گیا ان میں جرات نہیں ہے، دونوں خاندان پیسے کی پوجا کرتے ہیں، یہ کبھی پاکستانیوں کے حقوق کے لیے نہیں کھڑے ہوں گے، یہ کبھی اپنے آقاوں کے سامنے زبان نہیں کھولیں گے اس لیے مسلط کیا گیا، ان کوپتا تھا عمران کبھی بیس نہیں دے گا۔ ان کوپتا ہے عمران خان کا جینا مرنا پاکستان ہے، اس لیے یہ سازش کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ 30 سال سے دو خاندان ملک میں حکمرانی کر رہے ہیں، شہباز شریف کہتا ہے ہم تو بھکاری اس لیے غلام ہیں، ان کا ایک وزیر کہتا ہے ہم تو امریکا کی غلامی کرنے پر مجبور ہیں، پاکستانیو!یہ دو بت کی پوجا کرتے ہیں، ایک پیسے اور دوسرا خوف کا بت ہے، ہمارے نبیۖ نے پہلے لوگوں کو خوف سے نجات دلائی تھی، ہم نے علامہ اقبال کا شاہین بننا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایف آئی اے ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے نے بڑی محنت سے کیس بنائے تھے، اور 24 ارب کا کیس پکڑا، ایف آئی اے کا ایک افسر ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا، ایف آئی اے پر اب ایک قاتل کو بٹھا دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ساتھ اب وہی ہو گا جو ایم کیو ایم نے آپریشن کرنے والے پولیس والوں کے ساتھ کیا، ایم کیو ایم کی کارروائیوں کے بعد آج تک سندھ پولیس اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکی اور صوبے میں رینجرز بلانا پڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان پرایٹم بم گرا لیکن اپنے پاوں پر کھڑے ہو گئے، افغانستان میں 40 سال سے انتشار ہے لیکن پھربھی قوم تگڑی ہے، جب قوم کی اخلاقیات ختم کردی جائے توقوم مرجاتی ہے، قوم پہلے اخلاقی پھر معاشی طور پر مرتی ہے، 60 فیصد کابینہ کے لوگ ضمانتوں پر ہے، کرائم منسٹراوران کے بیٹوں کے خلاف 24 ارب کے کیسز ہیں، کرائم منسٹر کا بھائی مفرور، چور، ڈاکو اور جھوٹا ہے، مفرور کی بیٹی سزا یافتہ اس کو رینجرز کا پروٹوکول مل رہا ہے، جب ایسے لوگوں کو بڑے عہدوں پر بٹھادیا جائے توملک کی اخلاقیات تباہ ہوجاتی ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے 450 وزیروں کو کرپشن کے خلاف پکڑا، ہمارے نبی ۖ نے مسلمانوں کو کہا، اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، اللہ کا حکم ہے برائی کے خلاف جہاد کرو، جب بڑے، بڑے مجرم اقتدارمیں آجائے تو اس معاشرے کا کوئی مستقبل نہیں، آپ نے اسلام آباد پہنچنا ہے گرمی اوربارش کو نہیں دیکھنا، ہم دنیا کے سب سے عظیم نبی ۖ کے امتی ہیں، ہمیں کوئی خوف نہیں ہے، ہم چوروں، غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہم صرف ایک چیزچاہتے ہیں الیکشن کراو، تاکہ عوام فیصلہ کریں کہ ملک کی قیادت کون کرے گا۔ ہم امپورٹڈ حکومت کونہیں مانتے۔ اوپر بیٹھے ہوئے جانوروں سے بھی گرے ہوئے لوگ ہیں، میں بتاوں گا وہ کونسا زہر ہے جو کھانے میں ملاو تو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے۔جلسے کے دوران کارکنوں کی طرف سے ڈیزل کے نعرے لگائے جانے کے بعد مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیزل خود کو بڑا اسلام کا ٹھیکے دارسمجھتا تھا، میں سمجھا تھا ڈیزل تعلیم کی وزارت لے گا لیکن اس نے کمیشن بنانے والی وزارت کولیا، سارے مجھے ہرانے کے لیے اکٹھے ہوگئے ہیں، انشااللہ ان سب کا اکٹھا جنازہ نکلے گا، صوابی کے لوگوں کوجنون وشعورپرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، صوابی کے لوگ برے وقت میں بھی میرے ساتھ کھڑے رہے پورے کے پی میں صرف ایک لوٹانکلا اس کامطلب کے پی میں وفاداری بھی زیادہ ہے،ایمان اوراخلاقیات بھی زیادہ ہے جب کہ فیصل آبادمیں جس طرح لوگ نکلے زندگی میں کبھی ایساجوش نہیں دیکھا فیصل آبادسے صرف ایک شکوہ کیاکہ سب سے زیادہ لوٹے وہاں سے نکلے فیصل آبادکی عوام نے وعدہ کیاہے ایک بھی لوٹاوہاں سے نہیں جیتے گا سارے پاکستان کوپتہ چل گیا لوٹے کون ہیں لیکن الیکشن کمیشن کو اب تک نہیں پتہ چلا۔عمران خان نے کہا کہ انگریز کیلئے ہندوستان سے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں ہندوستان سے لوگ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ بنے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی کسی نے شکریہ ادانہیں کیا،پرواہ نہیں کی، ہندوستان غلام تھا اس لیے کسی نے شکریہ ادانہیں کیا،پرواہ نہیں کی، غلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی،چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے عظیم لیڈرنبی کریمۖکی امت ہیں ہمارا نعرہ تھا پاکستان کامطلب کیا لاالہ الاللہ! جب کال دوں گا تو صوابی کے عوام کو اسلام آبادمیں دیکھناچاہتاہوں کیا حقیقی آزادی کیلئے صوابی کے غیور عوام اسلام آبادآئیں گے؟ جواسلام آبادنہیں آسکتے اپنے علاقوں میں نکل کربتائیں گے کہ امپورٹڈ حکومت اور امریکی غلامی نامنظور۔۔اس سے قبل راولپنڈی اسلام آباد کی خواتین وکلا کے وفد سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ وکلا خواتین کے جوش و جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، سازش اور شرارت کے ماحول میں شعبہ قانون سے وابستہ افراد کی قوم کو اشد ضرورت ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا، اور اس سازش کے اہداف مکمل کرنے کیلئے پوری دستوری اسکیم کو یکسر انداز کیا گیا، اسپیکر کی واضح رولنگ، پارلیمان کی بالادستی اور صدر و گورنر کے اختیارات سب پر کلہاڑیاں چلائی گئیں، مجرموں پر محیط کٹھ پتلی حکومت عوام کے جمہوری و آئینی حقوق بھی سلب کرنے کو تیار ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سیاسی مخالفین اور میڈیا میں تنقیدی آوازوں کو دبانے کیلئے بدترین انتقامی حربے استعمال کئے جارہے ہیں، قوم کٹھ پتلی سرکار کے آمرانہ طرزِ اقتدار کو مسترد، حقیقی آزادی کے تحفظ کیلئے تیار ہے، اسلام آباد کی کال دوں گا تو بزدل مجرموں کے سازشی ٹولے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...
دنیا دیکھ رہی ہے پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں ہم پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہیں، اس نے اس صورتحال کو سمجھ لیا؛ وزیرخزانہ کی میڈیا سے گفتگو پنجاب میں سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت نے اس سے ...
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...