... loading ...
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین پر حملوں کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے،تحریک عدم اعتماد سے ایک رات پہلے انہیں فوری الیکشن پر راضی ہونے یا پھر مارشل لاء کی دھمکی دی گئی، حکومت میں آنے سے پہلے صورتحال ٹھیک نہیں تھی کیونکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا ، بھارتی حکومت نئی حد بندیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آبادی کو تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی گئی اور بھارت نے 5اگست کے بعد غیر کشمیریوں کی آباد کاری شروع کی۔ بھارت کے ان اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں جن کی مذمت کرتے ہیں اور بھارت کے خود ساختہ کمیشن کو مسترد کرتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو بھی مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نئی حد بندیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ جموں کی نشستوں میں اضافہ کیا گیا لیکن مقبوضہ کشمیر میں صرف ایک نشست بڑھائی گئی۔ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے یہ معاملہ بار بار اٹھاتے رہیں گے۔ ایوان اس معاملے پر متفقہ قرارداد منظور کرے گا اور ہندو اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بحران ہی رہے ہیں اور حکومت میں آنے سے پہلے صورتحال ٹھیک نہیں تھی کیونکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا۔ 4سال میں سابق وزیر اعظم نے ملک میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کو یاد رکھا جائے۔ سابق وزیر اعظم آئین شکنی کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سیاسی حریف رہ چکے ہیں اور کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ یہ جماعتیں اتحادی حکومت میں ایک ساتھ ہوں گی لیکن ایسے سیاسی حالات صرف تب ہوتے ہیں جب ملک میں جنگی حالات ہوں اور اس وقت ملک میں ہر شعبے میں بحران ہے۔ گزشتہ چار سال کے دوران ہر ادارے کو متنازعہ بنایا گیا۔ جاتے جاتے عمران خان جمہوریت اور اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا گئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین اور جمہوریت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سابق وزیر اعظم خود کو مقدس گائے سمجھتے ہیں جبکہ ملک میں اداروں پر حملے کئے گئے جنہیں ہمیں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، ہمیں غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل میں شامل افراد کے لیے کمیشن بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ صورتحال سے معاشی صورتحال کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جو 3 اپریل سے اب تک ہوتا رہا ہے اسے کیسے چھوڑ دیں۔ پاکستان کو آئسولیٹ کیا گیا۔ آئینی اور جمہوری بحران پیدا کیا گیا اس لیے 3 اپریل سے اب تک آئین پر جو حملے ہو رہے ہیں اس پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ 4 سال چور چور کا شور مچاتے رہے لیکن کسی کو سزا نہیں دلوا سکے اور خود چور نکلے۔ یوریا اور کھاد کا بحران انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ سے پہلے پیدا ہوا ہے اور کیا ہم اس وزیر اعظم کو اجازت دے رہے ہیں کہ وہ جو چاہے بول دے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جو احتساب اور کرپشن کی باتیں تین سال سے مسلسل کر رہے ہیں جنہیں سن سن کر ہمارے کان پک چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس وزارت کو دیکھیں بے قاعدگیاں اور کرپشن ہی کرپشن ہے جبکہ سابق وزیر اعظم کے اپنے خزانے کیسے بڑھے ؟ عدم اعتماد سے ایک رات پہلے مجھے دھمکی دی گئی اور یہ دھمکی ایک وفاقی وزیر کے ذریعے مجھ تک پہنچائی گئی، کہا گیا کہ فوری الیکشن مانیں یا پھر مارشل لا کے لیے تیار ہوجائیں۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ عمران خان کی یہ سازش ناکام ہو اور پہلے اصلاحات پھر انتخابات ہوں گے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں اور تمام غیر جمہوری انتخابی اصلاحات کو ختم کرنا ہو گا جبکہ عوام سے سے ہمیں رائے لینا ہو گی۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ کوئی غیر آئینی اقدام کو تسلیم نہیں کریں گے اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے باقی ماندہ کام مکمل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی کوڈ آف کنڈکٹ تیار کرنا ہو گا اور ایسا فریم ورک تیار کیا جائے کہ تمام ادارے جمہوری اور آئینی انداز سے کام کر سکیں۔ سی او ڈی اور سی او ڈی ٹو اپنی جگہ، اگر معاملات کا حل نہ ہوا تو اگلا الیکشن خونی ہو گا۔ جب ہم بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تو کیا رہتا ہے لیکن پھر صرف بندوق اٹھانا رہ جاتا ہے۔ ہمارا جمہوری نظام ہے اور ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کے لیے سب کو بنیادی اصول اپنانا ہو گا۔بلاول نے کہا کہ عمران چاہتا ہے اصلاحات کے بغیر اس کی مرضی کے مطابق انتخابات کرائے جائیں، وہ ایسے حالات پیدا کرنا چاہتا ہے کہ کسی تیسری قوت کو موقع ملے، یہ حکمت عملی اس کی آج کی نہیں ہے، مجھے عدم اعتماد سے ایک رات پہلے بھی دھمکی دی گئی تھی کہ فورا الیکشن مانیں ورنہ مارشل لا نافذ ہوگا، یہ دھمکی ایک وزیر کے ذریعے مجھ تک پہنچائی گئی تاکہ تحریک عدم اعتماد کو ٹھیس پہنچائی جائے، اللہ کا شکر ہے کہ ان کی یہ چال ناکام ہوگئی اور ماضی میں متنازع عدلیہ و اسٹیبلشمنٹ سمیت ہمارے سارے ادارے اشتعال انگیزی کے باوجود آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام کرتے رہے اور جمہوریت کو فتح ہوئی۔ انہوںنے کہا کہ ہم انتخابات چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ یہ لانگ مارچ میں بھی رہا، ماضی میں بھی رہا لیکن پہلے اصلاحات اور پھر انتخابات ہوں، یہ پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے، ہمارے اتحادی ایک اور میثاق جمہوریت چاہتے ہیں، چاہے وہ ہو یا نہ مگر کم از کم ایک ضابطہ اخلاق طے ہونا چاہیے، ہمیں پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آج جو ایوان میں موجود نہیں انہیں بھی اعتماد میں لینا ہوگا۔
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...