... loading ...
عیدالفطر کے بعد مرغی، پیاز اور لیموں کی قیمتوں میں بلند ترین اضافے نے صارفین کیلئے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی نگرانی نہ ہونے کہ وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت 620 سے 670 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جو رمضان کے آخری ہفتے میں 600 سے 640 تک فروخت ہو رہی تھی، اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت 400 سے 430 فی کلو تک بڑھا دی گئی ہے جو عید سے پہلے 370 تک تھی۔رپورٹ کے مطابق بغیر ہڈیوں والا گوشت 800 روپے فی کلو کے مقابلے میں اب 900 سے 920 روپے فی کلو کے ساتھ بیف کی قیمت کے برابر پہنچ گیا ہے جو علاقوں کے حساب سے 900 سے 1000 فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، ہڈیوں کے ساتھ بیف گوشت 700 سے 800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔رمضان سے پہلے زندہ مرغی کی قیمت 300 روپے فی کلو تک تھی ،گوشت کی قیمت 500 روپے فی کلو تھی، اسی طرح بغیر ہڈیوں والا گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا تھا۔خوردہ فروشوں کی جانب سے چکن کی زیادہ طلب کے مقابلے میں فارمز سے کم سپلائی کے روایتی بہانے پیش کیے جارہے ہیں جو کہ عیدالفطر کے بعد شادیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ مزید بڑھ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ گاہک اب بھی مٹن اور بیف پر چکن کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ بہت سے گاہکوں کو اب بھی سندھ کے مویشی فارمز میں لمپی اسکن کی بیماری (ایل ایس ڈی) سے متعلق شکوک و شبہات ہیں۔انہوںنے کہاکہ پولٹری فارمرز کی طاقتور لابی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے بجائے پرائس ریگولیٹر نے رمضان کے دوران صارفین سے زائد قیمت وصول کرنے پر صرف چند ریٹیلرز پر معمولی جرمانے عائد کیے۔کراچی ہول سیلرز پولٹری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کمال اختر صدیقی نے کہا کہ پنجاب سے پولٹری مرغیوں کی رمضان کے وسط تک جاری رہنے والی آمد اب رک گئی ہے کیونکہ وہاں نرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقصان اٹھانے کے بعد پولٹری فارمرز نے پیداوار میں سرمایہ کاری نہیں کی، اس کے علاوہ موسم گرما میں مرغیوں کی تیاری میں تاخیر ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 10 لاکھ مرغیاں ذبح کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندہ مرغیوں کے فارم ریٹ اور ہول سیل ریٹ 350 روپے اور 370 روپے فی کلو ہیں جبکہ ریٹیل ریٹ 540 روپے فی کلو ہے تاہم خوردہ فروش بلاخوف اپنی مرضی کے مطابق قیمتیں وصول کررہے ہیں۔کمشنر کراچی کی جانب سے زندہ مرغیوں کے لیے 235 روپے اور اس کے گوشت کے لیے 365 روپے فی کلو کے نرخ پر رمضان کے دوران اور اس کے بعد بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا اور صارفین پولٹری مافیا کے رحم و کرم پر رہے۔مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کے ساتھ روز مرہ کی چیزوں خاص طور پر پیاز اور لیموں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، ماہ رمضان کے دوران کراچی میں پیاز کی قیمت 80 روپے سے 100 روپے فی کلو تک تھی جبکہ لیموں کی قیمت 800 سے 1200 روپے فی کلو تھی۔حیران کن طور پر کمشنر کراچی کی جانب سے پیاز کی مقرر کردہ قیمت 66 روپے فی کلو اور لیموں کی 483 روپے فی کلو تک تھی۔سپر ہائے وے پر قائم نیو سبزی منڈی کی فلاح انجمن ہول سیل سبزی مارکیٹ کے صدر حاجی شاہ جہان نے کہا کہ سندھ کی پیاز کی فصل اب ختم ہونے کو ہے اور جو باقی اسٹاک ہے اسے اب پنجاب اور کراچی میں فروخت کے لیے لایا جا رہا ہے کیونکہ مقامی منڈی میں اس کی قیمت بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے پیاز کی فصل رواں ماہ آئے گی جبکہ بلوچستان سے جون میں پیاز کی فصل آنے کا امکان ہے، سندھ کی نئی فصل اب منڈیوں میں اکتوبر میں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں باقی رہ جانے والی معیاری پیاز اب ڈھائی ہزار سے 3 ہزار روپے فی چالیس کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔حاجی شاہ جہان نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے منڈی میں کاروبار سست روی کا شکار ہے کیونکہ منڈی میں کام کرنے والے ملازمین اپنے آبائی گاؤں سے واپس آ رہے ہیں جبکہ ملک بھر سے آنے والی سبزیوں کا منڈیوں میں آنے کا سلسلہ بھی اتوار سے زور پکڑے گا۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...