... loading ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی آئین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کریں گے، فوج قومی ادارہ ہے اس کے خلاف پروپیگنڈہ برداشت نہیں کیا جائیگا، خواہش تھی تحریک انصاف کے اراکین استعفے نہ دیتے، اب قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، عمران حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا، معیشت کی حالت گھمبیر ہے حالت بیان نہیں کی جا سکتی ، صحت مندانہ احتساب ضروری ہے ، انتقام لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، قانون اپنا راستہ اختیار کریگا، امریکہ سے دشمنی کسی صورت وارے میں نہیں، چین اور سعودیہ کے ساتھ دوستی پر فخر ہے ، ہر مشکل مرحلے میں دونوں ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا ،افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں میں امن ہوگا۔ وہ منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی استعفے نہ دیتی تاہم وہ اب استعفیٰ دے چکے ہیں، اب قواعد کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ دورہ سعودی عرب سے متعلق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات ہو گی۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے ، ہر مشکل مرحلے میں دونوں ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں میں امن ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ سے دشمنی کسی صورت وارے میں نہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا ہے،عمران خان ملک کا دیوالیہ کرگیا ہے، بے روز گاری اور مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے بحران سامنے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی حالت گھمبیر ہے حالت بیان نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر ایندھن منوایا جاتا تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی ،ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ دس کلو آٹے کا تھیلا چار سو روپے میں مل رہا ہے ، یوٹیلٹی اسٹورز اور رمضان بازار میں چینی ستر روپے فی کلو مل رہی ہے ، گزشتہ حکومت کام کرسکتی تھی تاہم اس نے صرف شور مچایا۔شہباز شریف نے کہا کہ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح تھا، این ایس سی کی اعلامیے کی پنچ لائن یہ تھی کی سازش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس اب جمہوری ہائوس بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتقام کالفظ ہماری ڈکشنری لغت میں نہیں ہے ، لیکن قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ایک سوا ل پر انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی آئین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج قومی ادارہ ہے اس کے خلاف پروپیگنڈہ کسی صورت بر داشت نہیں کیا جائیگا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن ریفارمز پر بات کیلئے تحریک انصاف پارلیمنٹ میں آئے۔
اپوزیشن کی سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی،ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے،عمران خان کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، معاملات نہ سدھرے تو سڑکوں پر آئیں گیگولیاں بھی کھائیں گے،راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد ب...
عمران اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے(جنید اکبر)ہمارے پاس آپشنز ہیں غور کیا جا رہا ہے(سہیل آفریدی)ہم توقع کرتے ہیں عمران خان کو فی الفور جیل سے رہا کیا جائیگا، سلمان اکرم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیٔرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تش...
تختِ مظفرآباد کیلئے سیاسی بساط بچھ گئی، امیدواروں کے ناموں پر پراسرار خاموشی،اگلا صدر اور ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہی ہوں گے، آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس میں دو ٹوک فیصلہ 30 روز کے اندر صدارتی انتخاب کا عمل مکمل کیا جانا ضروری ہے،نون لیگ اپنا صدر لائے گی(راجا فاروق حی...
تین ماہ سے دائیںآنکھ کی بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، بانی چیئرمین کی عدالتی معاون سے ملاقات دو سال سے دانتوں کا معائنہ نہیں کرایا گیا، باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ بھی نہیں کیے جا رہے، رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بارے رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے س...
ریکارڈ روم کاتالا لگا ہونے پر افسران کا اظہاربرہمی،تالا توڑ کر مطلوبہ دستاویزات لے گئے ریکارڈ میں گڑ بڑ کی شکایات پر تحقیقات جاری ہیں، ریٹائرڈ افسر سے رابطہ کرنے کی کوششیں کراچی میں کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف ...
نیتن یاہوکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ،ایران کے معاملے پر گفتگو کی ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مطابق بورڈ عارضی انتظامی امور کی نگرانی کرے گا،رپورٹ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس اقدام میں...
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...
خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کرینگے جس میں ہمارا نقصان ہو، میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاق کی ذمہ داری ،جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے...
سیاست سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میڈیا نمائندگان سے ملاقات سیکیورٹی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے پاک فوج کے حوالے سے حالیہ بیان کو ان...
ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ...
دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا...
شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں ...