... loading ...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ، اتحادی حکومت کے قیام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے اسٹین ہوپ ہاؤس پہنچے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان، سینئر رہنما نوید قمر اور قمر زمان کائرہ بھی تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں (ن) لیگ کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار، عابد شیر علی، حسن نواز، حسین نواز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے نواز شریف سے ملاقات میں انہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر مبارکباد دی اور وزارت عظمیٰ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں کامیابی پر بھی مبارکباد دی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قومی سیاسی معاملات میں افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نوازشریف سے ملاقات ضروری ہے، ایک بار پھر ہم نے پاکستان میں جمہوریت کو بحالی کی جانب لے جانا ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ شہید نے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان میثاق جمہوریت پر اتفاق ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کا مقصد 18ویں ترمیم کو ختم کرنا تھا، سلیکٹڈ سیٹ اپ کا ٹارگٹ جمہوریت کا خاتمہ تھا، میثاق جمہوریت کو ختم کرنا، میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا پی ٹی آئی حکومت کا مقصد تھا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے نظام کو جو نقصان پہنچایا ہے اس کو ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پھر ویسی ہی صورتحال درپیش ہے جیسی 2007 یا اس سے قبل تھی جب ملک میں تمام ادارے چاہیے وہ عدلیہ ہو، پارلیمان ہو، اسٹیبلشمنٹ ہو یا دیگر اہم ادارے وہ سب متنازع ہو چکے تھے، پھر ہم نے مل کر جد وجہد کی اور تمام اداروں کو متنازع حیثیت سے نکال کر ان کی آئینی حیثیت میں بحال کیا۔انہوں نے کہاکہ پھر پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ایک تاریخی موقع ہے کہ ہم مل کر ایک بار پھر تمام اداروں کو متنازع حیثیت سے نکال کر ان کی آئینی اور قانونی حیثیت میں بحال کریں۔اس سوال کے جواب میں جس میں صحافی کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ بیرونی سازش کے باعث میری حکومت ختم کی گئی جبکہ ان کی پارٹی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خراب تعلقات کے باعث ہماری حکومت گئی، جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں تھی بلکہ جمہوری سازش تھی، عمران خان کے خلاف وائٹ ہاؤس کی سازش نہیں بلکہ بلاول ہاؤس کی سازش تھی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مل کر عمران خان کے خلاف ایک جمہوری جدوجہد کی اور جمہوری طریقے سے تحریک عدم اعتماد لے کر آئے اور اس سلیکٹڈ راج اور سیٹ اپ کے خاتمے کا بندوبست کیا۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کے اس بیانیے پر تنقید کرتے تھے جس میں نواز شریف کہتے تھے کہ مجھے کیوں نکالا جبکہ خود ان کا بیانیہ یہ ہے کہ مجھے کیوں نہیں بچایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے تمام اداروں کو آئینی قانونی حدودد میں رہ کر اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ نواز شریف کا جمہوریت کی بحالی میں کردار اور قربانی سب کے سامنے ہے، اس نیت کے ساتھ آیا ہوں کہ ان چیلنجز کا مقابلہ تب کرسکتے ہیں جب شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زر داری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ پاکستان میں جو ڈیمیج ہوگیاہے اسے ریپئر کرنا ہے، ملک کو گمبھیر مسائل سے نکالنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی میں وقت لگے گا۔نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کے عوام سے پوچھیں دوائی ، چینی آٹا مل رہا ہے ؟ پوچھ کر بتائیں کہ بچے اسکول جارہے ہیں، بجلی کے بل ادا کر پا رہے ہیں؟ پاکستان کی معیشت کو اب دوبارہ کھڑا کرنا آسان کام نہیں۔نوازشریف نے کہا کہ عمران خان سے اس قوم کو نجات دلانا بھی ضروری تھا، پاکستان میں ایسا ماحول کبھی نہیں دیکھا جو عمران خان نے ملک میں پیدا کیا، عمران خان نے ملک میں بداخلاقی ، غنداگردی کا کلچر پیدا کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ترقی کی عروج پر تھا،اسحاق ڈار نے معیشت مضبوط کی ملک کی خدمت کی، کہاں ہے وہ آٹا اور چینی جو لوگوں کو سستا ملتا تھا۔ نوازشریف نے کہا کہ بہت بڑا چیلنج ہے جس سے ہمیں نمٹنا ہے، پاکستان کو اس بھنور سے نکالے بغیر بات نہیں بنے گی، ہم پاکستانی ہیں اور ہماری رگوں میں پاکستانیت دوڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بدترین دور عمران خان کے پونے چار سال کا دور ہے ، جگہ جگہ جاکر یہ بھیک مانگتا تھا، ہر چیز پر یوٹرن، جو کہا اس نے اس کے برعکس عمل کیا، کہا تھا آئی ایم ایف جاؤںگا تو خودکشی کرلوں گا ہم نے تو خودکشی کرتے نہیں دیکھا۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کو جو نقصان ہوا ہے اس کو ٹھیک کرنا ہے ، بلاول بھٹو زرداری چل کر میرے پاس آئے شکریہ ادا کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری سے (آج) جمعہ کو پھر ملاقات ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے جو کامیابی حاصل کی ہے ایک تاریخ رقم کی ہے ، پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ نے ماضی میں بھی مل کر تاریخ لکھی ہے، تین چار سال میں ہم نے مل کر اس سلیکٹڈ حکومت کو ختم کیا۔اس موقع پر بلاول نے کہا کہ ہم نے جو کامیابی حاصل کی ہے ایک تاریخ رقم کی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ماضی میں بھی مل کر تاریخ لکھی ہے، تین چار سال میں ہم نے مل کر اس سلیکٹڈ حکومت کو ختم کیا، ایک غیر جمہوری شخص پاکستان پر مسلط کیا گیا ، ہم نے ان کے خلاف کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھایا، ہم نے عدلیہ یا کسی دوسرے اداروں کو اس میں ملوث نہیں کیا، ہم نے جمہوری طریقے اپنا کر اس وزیراعظم کو ہٹایا جو غیر جمہوری طریقے سے کرسی پر بیٹھا تھا۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ آج بھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ساتھ اتنا ہی ضروری ہے جتنا میثاق جمہوریت کے وقت تھا، عمران خان کوگھر بھیج دیا جو نقصان اس نے ملک کو پہنچایا اس کو ٹھیک کرنا ہے، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ صرف ہماری نہیں پوری قوم کی جیت ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...