... loading ...
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کے بعد حکومتی ایم این اے خواجہ محمد آصف نے نئے انتخابات کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا،، بی این پی مینگل نے بلوچستان میں ماورائے عدالتی قتل کے خلاف واک آؤٹ کیا جبکہ منحرف رکن پی ٹی آئی نور عالم خان نے کہاہے کہ خانہ کعبہ جاکر حلف اٹھانے کو تیار ہوں نہ میں نے پیسے لئے اور نہ ہی ضمیر بیچا،اسپیکر قومی اسمبلی نے صدرت مملکت کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک نمٹا دی ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ خواجہ آصف نے ایوان میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ الیکشن لازمی ہونے چاہئیں عوامی مینڈیٹ ہی اس صورت حال کا حل ہے، ہمیں سب کو مل کر اس چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا، ہمیں باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اندر سے خطرہ ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں نور عالم خان کا کہنا تھا مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ پیسے لئے واضح کردوں میں نے کسی سے بھی 20 کروڑ نہ لیے نہ اپنا ضمیر بیچا،،، میں خانہ کعبہ جاکر حلف اٹھا کر یہ بات کرنے کے لیے تیار ہوں بدقسمتی سے یہاں غلط بیانیہ دیا جارہا ہے۔بی این پی مینگل نے بلوچستان کے شہریوں کے ماورائے عدالتی قتل کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ کیا گیا۔ آغا حسن بلوچ کا کہنا تھا بلوچستان میں ماورائے عدالت بلوچوں کا قتل عام جاری ہے،، اس ملک میں بلوچوں کا خون سب سے سستا ہے، اس صورتحال میں ہم کس طرح حکومت میں بیٹھیں ۔سپیکر کی ہدایت پر لیگی رکن شزا فاطمہ خواجہ نے منگل کے روز نجی کاروائی کا ایجنڈا بحال کرنے کی تحریک پیش کی،، قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دے دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک کو نمٹا دیا،، خواجہ آصف کا کہنا تھا صدر نے کوئی ایسا خطاب نہیں کیا جس کے قصیدے پڑھے جائیں۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شگفتہ جمانی کا نکتہ اعتراض پر کہا پارلیمنٹ لاجز مسجد کے موذن پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا پارلیمنٹ لاجز کی مسجد میں تعینات موذن کی آواز سے بیزاری ہوتی ہے جس کی خواجہ آصف نے تائید کی۔ اسپیکر نے ارکان کے اعتراض پر سیکرٹریٹ کو ہدایت جا ری کر دیں۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...