... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میں آج اہم مسئلے پر بات کرنے یہاں آیا ہوں، وہ مسئلہ آپ کے مستقبل کا ہے ، تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا ہے،ملک کے خلاف بہت بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سازش ہوئی، میں کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں، نہ اینٹی امریکا ہوں، نہ اینٹی بھارت ، نہ اینٹی یورپ ہوں،دوستی سب سے چاہتا ہوں اور غلامی کسی کی نہیں چاہتا، میں دنیا میں انسانیت کے ساتھ ہوں،میری جان کو خطرہ ہے، میری جان ضروری نہیں، ملک کی آزادی ضروری ہے، پاکستان کے خلاف سازش، پاکستان کو غلام رکھنے کی سازش ہوئی ہے،ایک میر جعفر کو پاکستان کے اوپر مسلط کر دیا گیا ہے، میرجعفرغدار تھا جس نے انگریزوں کے ساتھ مل کر غداری کی، میر جعفر کی غداری کی وجہ سے بنگال انگریزوں کے پاس چلا گیا، سازش کے تحت ایک میرجعفر کو ہم پر مسلط کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے زیراہتمام باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب میں کیا ۔ پی ٹی آئی کے جلسے میں اسٹیج پر شاہ محمود قریشی، اسد عمر،فرخ حبیب، علی زیدی، بلال غفار،شیخ رشید، شوکت ترین، مزمل اسلم ، قاسم سوری، حلیم عادل شیخ ،خرم شیر زمان سمیت ارکان اسمبلی اورسابق وفاقی وزرا موجود تھے۔پی ٹی آئی کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان کے کہا کہ مسئلہ بچوں کے مستقبل کا ہے اسی لیے میں یہاں آیا ہوںمسئلہ تحریک انصاف کا نہیں پاکستان ہے۔ملک کے خلاف جو سازش ہوئی، سوچیں یہ سازش تھی یا مداخلت.قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں.میں دنیا میں صرف انسانیت کے ساتھ ہوں.میں کسی قوم کے خلاف بھی نہیں ہوں.غلامی کی زندگی کبھی تسلیم نہیں کرسکتا۔جان کو خطرہ ہے مگر میری جان آزادی سے زیادہ ضروری نہیں ہے۔سازش قوم کو غلام بنانے کے لیے ہے۔میر جعفر کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے۔میر جعفر نے انگریزوں کا ساتھ دے کر غداری کی تھی۔غداری نے بنگال کو انگریزوں کو حوالے کردیا۔ہھر غاصبوں نے زبردستی ٹیکس لگایا۔جب انگریز آیا تو بنگال سب سے امیر تھا مگر جب انگریز گئے تو بنگال سب سے غریب ہوگیا۔ڈیزل کی قیمتیں میں نے کم کی تھیں یہ بڑھانے جارہے ہیں۔تین چار ماہ پہلے پتہ چلا کہ امریکی سفارتخانے نے کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔کچھ مخصوص صحافی بھی امریکی سفارتخانے کے ملاقاتیوں میں شامل تھے۔کراچی والوں لگتا ہے یہ گرانڈ چھوٹا پڑھ گیا ہے۔پاکستان سفیر کو کہا اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوئی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اور تحریک کامیاب ہوئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔اس سے شرم ناک دھمکی کوئی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیس پچیس کروڑ جیب میں ڈالے تو ضمیر جاگ گئے۔قوم بتائو کہ یہ سازش تھی یا نہیں۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو پتہ چلا تو انہوں نے اپنے حلف کی پاسداری کی۔میں وہ پاکستانی ہوں جس نے انصاف کے نام پر اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی۔میں نے عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑی، مشرف نے مجھے جیل میں ڈالوادیا۔کبھی قانون نہیں توڑا، کبھی میرا نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا۔کینسر اسپتال بنایا، دو یونیورسٹیز بنائیں۔مجھے صادق اور امین قرار دیا گیا۔آدھی رات کو عدالتیں کھولی گئیں۔سپریم کورٹ کم از کم خط کی تحقیقات کرالیتی۔میر جعفر تیار بیٹھا تھا جو جوتے پالش کرنے کا ماہر ہے۔چیری بلوسم کو حکم ملا کہ ڈو مور کرو۔ٹرمپ کو میں نے کہا کہ ہماری قربانیوں پر شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا۔مجھے امریکا میں وہ عزت ملی جو کسی اور کو نہیں ملی۔انہوں نے کہاکہ بوٹ پالش کرنے والوں کی امریکا کیسے عزت کرسکتا ہے۔معزز ججز سے مودبانہ عرض ہے کہ جب سیاست دان فروخت ہورہے تھے، پارٹی اور آئین سے غداری کررہے تھے کیا عدالت کو اس وقت ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا۔ضمیر فروشوں کو کبھی معاف نہیں کرنا۔پاکستان کے میر جعفر اور امپورٹڈ کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا۔قوم اس سازش کے خلاف گھروں سے باہر ہے۔عمران خان نے کہا کہ35 لاکھ لوگ ڈرون حملوں کا شکار ہوئے/شادی، اسکولوں پر ڈرون حملے ہوئے/مجھ سے امریکی انٹرویو میں بوچھا کیا اڈے دیں گے.میں نے انٹرویو میں کہا ایبسلوٹلی ناٹ.مشرف امریکا کی ایک دھمکی پر چاروں شانے چت ہوئیامریکا کی جنگ میں شامل ہوئے تو قبائلی علاقے تباہ ہوگئیپاکستان کے قبائلی علاقوں میں چار سو ڈرون حملے کیے گئے.وزیراعظم ملک کے باپ کی جگہ ہوتا ہے.22 کروڑ عوام میری ذمے داری تھی جنہیں میں کسی اور ملک کے لیے قربان نہیں کرسکتا.میں چیری بلاسم اور میر جعفر نہیں ہوں۔
پاکستان اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانا افغانستان کی ذمہ داری ہے،پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیے اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیراطلاعات افغان طالبان دوحا امن معاہدے 2021 کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل...
اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں خود اس کی مخالفت کرتا، میں حمایت اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہو رہا ہے،بلاول بھٹوکی میڈیا سے گفتگو آئینی عدالتیں بھی بننی چاہئیں لیکن میثاق جمہوریت کے دوسرے نکات پربھی عمل کیا جائے،جس ...
اپوزیشن ستائیسویں ترمیم پر حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا حصہ نہ بنے ، امیر جماعت اسلامی جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا،مردان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ستائیسویں ترمیم پر اپوزیشن حکومت سے کس...
صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا سابق رکن اسمبلی کو 9 مئی مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی،قائم مقام چیئرمین کی تصدیق سنی اتحاد کونسل کے چیٔرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔سابق رکن اسمبلی کو 9 مئی ...
27ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار، آئینی بینچ کی جگہ 9 رکنی عدالت، ججز کی مدت 70 سال، فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات دینے کی تجویز، بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،ذرائع این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا شیٔر کم کرکے وفاق کا حصہ بڑھانے، تعلیم و صحت کے شعبے وفاقی حکومت کو دینے ک...
اپوزیشن سے مل کر متفقہ رائے بنائیں گے،معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہے ایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے ٹرمپ نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفیں کرتے کرتے بھارت کے ساتھ دس سال کا دفاعی معاہدہ کر لیا،اسرائیل ک...
وزیراعظم سے خالد مقبول کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد کی ملاقات وزیراعظم کی ایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنیکی یقین دہائی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے...
اب تک ترمیم کا شور ہے شقیں سامنے نہیں آ رہیں،سود کے نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں ہمارا نعرہ بدل دو نظام محض نعرہ نہیں، عملی جدوجہد کا اعلان ہے، اجتماع گاہ کے دورے پر گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اب تک ستائیسویں ترمیم کا شور ہے اس کی شقیں سامنے نہیں ...
موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ،50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے، حکیم اللہ شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق...
پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، ترمیم کا حق ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں ، محمود اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں،بیرسٹر گوہر صوبے انتظار کر رہے ہیں 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا،وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قو...
اسپیکر قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کیلئے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاسشام 4 بجے بلا لیا،ذرائع پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئ...