... loading ...
سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر مبینہ طور پر 11 نامعلوم افراد کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے۔ اظہر مشوانی نے کہا کہ لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں واقع ارسلان خالد کے گھر مبینہ چھاپہ وزیر اعظم کو عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد مارا گیا جسے پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے رپورٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سحری کے اوقات میں 11 افراد نے ارسلان خالد کے گھر پر دھاوا بولا ملزمان تمام تر فونز اور لیپ ٹاپس اپنے ساتھ لے گئے، ملزمان نے ان کی 80 سالہ والدہ سمیت اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں گزشتہ 4 ہفتوں سے ایسے افراد سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جو عوام کے آن لائن فیڈ بیک کو پسند نہیں کرتے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں ایف آئی اے سے معاملے غور کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا میں پر کسی سے بدسلوکی کی نہ ہی کسی ادارے پر حملہ کیا ہے۔ دریں اثنا اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر ارسلان خالد سے رابطہ نہیں کر پا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ یہ متوقع چھاپہ تھا تاہم ڈاکٹر ارسلان کو کہیں اور منتقل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ سے صرف اتنا کہنا ہے کہ ارسلان خالد محب وطن ہیں اور انہیں اسی ملک میں رہنا ہے، ہمیں توقع تھی کہ آپ ایسا ہی کریں گے تو گزشتہ رات میں نے ان سے کہا اور انہیں ان گھر سے کہی اور منتقل کردیا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے جو موبائل اور لیپ ٹاپس لیے ہیں اس میں پیشہ ورانہ کام کے علاو ہ کچھ نہیں ہے۔ مذکورہ چھاپے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اسد عمر نے اسے قابل مذمت اور ڈاکٹر ارسلان خالد کو ‘قوم کا ایک اثاثہ’ قرار دیا۔ سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ارسلان کے گھر میں چھاپے اور ان کے خاندان سے ہراسانی کا سْن کر افسوس ہوا۔ سابق وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاریں کا کہنا تھا کہ یہ چھاپہ غیر متوقع نہیں تھا کیونکہ تنقید کے لیے گہری عدم برداشت غصے کی طرف لے جاتی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر بے ساختہ تنقید بغاوت کے برعکس ہے۔واقعہ کے مقدمے کے اندراج سے متعلق تاحال کوئی بات واضح نہیں ہوئی۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں پارٹی قائد نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ (ن) لیگ پنجاب کے اجلاس کی تجاویز نواز شریف کو چین سے وطن واپسی پر پیش کی جائیں گی،انکی قیادت میں پارٹ...
سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں اور منشیات فروشوں کے گرد گہرا مزید تنگ کردیا ۔ ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کردی گئی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں شرج...
بھارتی ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔مسلسل 10 برس سے اقتدار میں رہنے کے بعد بھی مودی سرکار ایک بار پھر اقتدار پر قابض ہونے کے خواہش مند ہیں۔ نری...
آفاق احمد نے سندھ سے جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پہلے ہی غیر مقامی اور نااہل پولیس کے ہاتھوں تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے، اب سندھ سے مزید جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کا مقصد کراچی کے شہریوں کی جان ومال...
ضلع شرقی کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں بھی سماعت ہوئی، جس میں اے جی سندھ نے سکیورٹی وجوہات بتائیں، دوران سماعت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے یہ بھی استفسار کیا کہ، کیا یہ 9 مئی کا واقعہ دوبارہ کردیں گے۔ڈپٹی کمشنر...
وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔صحافیوں سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں غیر قانونی رہائشی غیر ملکیوں کا ڈیٹا پہلے سے موجود ہے ۔ آئی ...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ وہ جب سے چیف جسٹس بنے ہیں ہائیکورٹس کے کسی جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں ملی ہے اور اگر کوئی مداخلت ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ اگر ہمیں حق نہ دیا گیا تو حکومت کو گرائیں گے اور پھر اس بار اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کے 28ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر ...
اندرون سندھ کی کالی بھیڑوں کا کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوئوں سے روابط رکھنے والے اناسی پولیس اہلکاروں کا شکارپور سے کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ شہریوں نے ردعمل دیا کہ ان اہلکاروں کا کراچی تبادلہ کرنے کے بجائے نوکری سے برطرف کیا جائے۔ انھوں نے شہر میں جرائم میں اض...
چیف جسٹس کراچی آئے تو ماضی میں کھو گئے اور انہیں شہر قائد کے لذیذ کھانوں اور کچوریوں کی یاد آ گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے کراچی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایک تقریب میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وہ ماضی میں کھو گئے اور انہیں اس شہر کے لذیذ کھ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی کرسی اللہ تعالی نے مجھے دی ہے اور مجھے آگ کا دریا عبور کرکے یہاں تک پہنچنا پڑا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی پو...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔ احتجاج کرنے والی پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں، واضح کریں کہ انھیں حالیہ انتخابات پر اعت...