... loading ...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد کی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آئندہ بھی مشاورت جاری رکھنے پہ اتفاق کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں ن لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچا، اس موقع پر وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے ن لیگی وفد کا استقبال کیا۔ ن لیگ کے وفد میں خواجہ آصف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رانا تنویر، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ اور ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ شامل تھے،ق لیگ کی جانب سے ملاقات میں وفاقی وزرا چودھری طارق بشیر چیمہ اور مونس الہٰی، رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین، حسین الہٰی، محترمہ فرخ خان اور سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود رہے،ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے مابین فیصلہ ہوا کہ آئندہ بھی مشاورتی عمل جاری رکھا جائے گا۔ملاقات میں سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی ہامی بھرلی ہے اور ن لیگی وفد نے چوہدری برادران کو نواز شریف کا یہی پیغام پہنچانا تھا۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق جلد الیکشن کرانے کی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینے کی ہامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین پہلے ہی سے اسلام آباد میں موجود تھے جب کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی ملاقات میں شرکت کے لیے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔واضح رہے کہ ن لیگ اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان ہونے والے رابطے کے نتیجے میں ایک اور ملاقات طے پائی تھی۔ سیاسی مبصرین نے ہونے ہونے والی ملاقات کو اہم سیاسی پیشرفت قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات اس سے قبل لاہور میں ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی چند دن قبل اچانک لندن گئے تھے۔ اس ضمن میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وہ اہم ملاقاتوں کے لیے لندن گئے ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...