... loading ...
بھارت کی ایک عدالت نے دہلی میں فسادات بھڑکانے کے الزام میں 18 ماہ قبل گرفتار کیے گئے معروف سماجی کارکن اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق طالبعلم عمر خالد کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر فروری 2020 میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں ایک اہم سازشی ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس میں بیشتر مسلمانوں سمیت 53 افراد ہلاک ہوئے تھے۔عمر خالد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے صرف ایک پرامن احتجاج میں حصہ لیا۔عمر خالد ان متعدد طلبہ اور کارکنوں میں سے شامل تھے جنہیں انسداد دہشت گردی کے سخت گیر قانون کے تحت تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کی ضمانت سے متعلق احکامات 14 مارچ کو جاری ہونا متوقع تھے لیکن اس کے بعد سے 3 بار موخر کیے جاچکے ہیں۔ جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے کہا کہ عمر خالد کی ضمانت کی درخواست میں کوئی میرٹ اور وزن نہیں ہے۔عمر خالد کے والد سید قاسم رسول الیاس نے برطانوی خبر نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وہ اس فیصلے سے مایوس ہوئے ہیں اور اعلی عدالت میں اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بہت جلد انصاف ملے گا۔دہلی میں فسادات ایک متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف مہینوں تک جاری رہنے والے طویل احتجاج کے درمیان ہوئے۔شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) 3 پڑوسی مسلم اکثریتی ممالک (افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش)سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دیتا ہے۔اگرچہ ناقدین کا موقف ہے کہ یہ ایکٹ مسلم مخالف ہے اور بھارت کی سیکولر اقدار کے خلاف ہے، تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کا اصرار ہے کہ یہ ایکٹ مظلوم اقلیتوں کو پناہ دیتا ہے۔ہندووں اور مسلمانوں سمیت لاکھوں لوگ اس قانون کے خلاف پرامن مظاہرے کرنے کے لیے سڑکوں پر آئے، تاہم دہلی میں ایک احتجاج پرتشدد صورت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں اس قانون کے حق میں اور مخالفت کرنے والوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔پرتشدد تصادم نے جلد ہی مذہبی شکل اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں ہندوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پرتشدد کاروائیوں کا دائرہ پھیلتا گیا اور 3 دن تک جاری رہا، ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے مبینہ طور پر مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو (اکثر پولیس کی مدد سے) نشانہ بنایا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹنگ میں فسادات کے دوران پولیس کی بربریت اور ملوث ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پیش آنے والا یہ واقعہ شہر میں مذہبی فسادات کے بدترین سلسلسوں میں سے ایک تھا ۔عمر خالد پر 2 اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران مظاہرین کو سڑکیں بلاک کرنے پر اکسایا۔ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پروپیگنڈہ پھیلانا چاہتے ہیں کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔پولیس نے کہا کہ اس سازش کے تحت عمر خالد اور ان کے ساتھیوں نے دہلی میں فسادات بھڑکانے کے لیے خواتین اور بچوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا۔عمر خالد نے اس دعوے کو چیلنج کیا اور کہا کہ پولیس نے ان کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لیے ایک ترمیم شدہ ویڈیو کلپ کو بنیاد بنایا۔پولیس کا یہ بھی الزام ہے کہ یہ انتشار بھارتی صدر نریندر مودی کی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے سی اے اے مخالف مظاہرین کی ایک بڑی سازش کا حصہ تھا۔عمر خالد کے علاوہ ان مظاہروں کی قیادت کرنے والے کئی مظاہرین، طلبہ لیڈروں اور کارکنوں کو فسادات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے ان تمام افراد پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت الزام عائد کیا گیا تھا جو کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک سخت قانون ہے جس کے مطابق ضمانت حاصل کرنا تقریبا ناممکن ہے۔ گزشتہ ہفتے اپوزیشن کانگریس پارٹی کی سابق کونسلر عشرت جہاں کو گرفتار کیے جانے کے 2 سال سے زیادہ عرصے بعد ضمانت مل گئی۔عمر خالد کو 2016 میں بھی غداری کے الزام میں ان کے ایک اور ساتھی طالب علم رہنما کنہیا کمار کے ہمراہ بھارت مخالف نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان دونوں نے یہ الزامات مسترد کردیے تھے اور انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...